گجرات (جی پی آئی) پرائیویٹ تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں عمران ماڈل سکول کی فروغ تعلیم کے سلسلہ میں کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے عمران ماڈل سکول (تیمور چوک اسلام نگر) کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے کی بجائے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے۔ اس کے باوجود ہم دن رات بچوں کی تعلیم و تربیت کا مشن بہتر انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ چوہدری منظور وڑائچ (ر) پرنسپل ایلیمنٹری کالج گجرات نے 34 سال قبل جو ادارہ شروع کیا تھا آج ایک تناور درخت بن چکا ہے اور آج ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ (ر) پرنسپل گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج چوہدری منظور وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی شمولیت کے بغیر بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔ اس لئے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کیلئے اساتذہ سے رابطہ رکھیں اور باقاعدگی سے پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ میں شمولیت کریں۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ والدین بچوں کی تعلیم و تربیت کی جانب کم توجہ دیتے ہیں ۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین ٹیچرز کیساتھ روابط کو بہتر بنائیں۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف خاکے پیش کئے۔ تلاوت کلام پاک کا شرف محمد سجیل نے حاصل کیا ۔ نعت رسول مقبول ۖ عافیہ گلشن نے پڑھی۔ جبکہ ٹیبلو آفیہ گلشن’ سدرہ ‘ سکینہ ‘ فاطمہ’ عفت ‘ حسیب ‘ عبدالرحمن ‘ماہم ‘ روحا’ عائشہ’ ناد علی ‘ شہباز اور رمشہ نے پیش کئے۔ اس موقع پر نرسری میں اول پوزیشن حبیب اللہ’ دوئم شہباز احمد’ سوئم روحا شفیق ‘ چہارم رمشہ’ پریپ کلاس میں اول اسد علی’ دوئم عائشہ بی بی ‘ سوئم ماہم اعجاز’ چہارم حبیب الرحمن’ کلاس ون میں اول محمد علی’ دوئم صغریٰ بتول’ سوئم علی رضا ‘ کلاس دوئم میں اول عفت بشیر’ دوئم عائشہ گلشن سوئم سیف اللہ چہارم علی رضا کلاس سوئم میں اول ثمینہ ‘ دوئم منیب اللہ سوئم طیب علی چہارم ثناء خالد جبکہ کلاس چہارم میں اول پوزیشن معیظ ‘ دوئم علی حسن ‘ سوئم قمر عباس اور چہارم آمنہ بی بی رہیں ۔ جبکہ بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ عاصمہ عاطف نے حاصل کیا۔ ………………………………… …………………………………
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف کلاسوں میں داخلوں کیلئے والدین داخلے کیلئے رابطہ کر رہے ہیں۔ بذریعہ میرٹ داخلے کئے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر شہزاد شفیق شرقپوری کے مطابق داخلوں کے سلسلہ میں خصوصی ڈیسک قائم کئے گئے اور ہر سیکشن کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیچرز متعین کئے گئے ہیں جو کہ داخلے کے حصول کیلئے آنے والے والدین اور طلباء کی بھر پور راہنمائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نوجوان نسل کی بہترین تعلیم و تربیت کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں والدین اور اساتذہ کی کوارڈینیشن سے یہ کام بہتر ہو رہا ہے۔ ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ‘ ٹی ایم او خرم ترہنگی ‘ صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری اور وائس چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شہزاد شفیق شرقپوری ‘ شادابیہ آرکیٹیکٹ کے چیف ایگزیکٹو و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے حوالہ سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور اہم فیصلے کئے گئے۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ رجسٹریشن کے سلسلہ میں تمام قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھا جائے خصوصی بلڈنگ سٹرکچر اور بلڈنگ سرٹیفکیٹ کے بغیر رجسٹریشن نہ ہو گی۔ اگر کوئی حادثہ پیش آیا تو جہاں سکول کے مالک کے خلاف کارروائی ہو گی وہیں بلڈنگ سرٹیفکیٹ دینے والی فرم کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔ ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) آج 13 مارچ بروز اتوار صبح 9 بجے تا ڈیڑھ بجے تک عظیم الشان ہومیو پیتھک یکجہتی کانفرنس لاہور فور سیزن بینکویٹ ہال شاہراہ فاطمہ جناح قرطبہ چوک مزنگ لاہور میں منعقد ہو گی۔ جس کی صدارت ڈاکٹر میاں محمد جمیل کریں گے جبکہ مہمان خصوصی سینیٹر سراج الحق ہوں گے۔ اس موقع پر صدر NCH ڈاکٹر محمود الحق عباس ‘ ڈاکٹر محمد مشتاق سلہریہ’ اور صاحبزادہ سلطان احمد علی ہونگے۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کنوینر مقرر کئے گئے ہیں۔ پاکستان بھر سے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی شرکت متوقع ہے۔ ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق و ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس گزشتہ روز تعزیت کیلئے چوہدری ندیم طفیل کی رہائشگاہ پر گئے۔ اور ان کی خوشدامن اور سابق MPA قمر عامر چوہدری کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ مدینہ منورہ کی ممتاز شخصیت ساجد ڈار اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری بھی تھے۔ ………………………………… گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مظہر اقبال چوہان کے بھائی خالد اقبال چوہان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وطن واپس پہنچنے پر ممتاز شخصیات نے انہیں عمرہ کی مبارکباد پیش کی اور دعا کہ اللہ ہر مسلمان کو عمرہ کی سعادت نصیب فرمائے اور نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح ضلع کے مختلف علاقوں میں سرکاری سکولوں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ہریاوالہ ، پاکستان اسلامیہ ہائی سکول شادیوال، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ترکھا ، گورنمنٹ ہائی سکول کھوجیانوالی ، گورنمنٹ بوائز و گرلز پرائمری سکول جسوکی ، گورنمنٹ پرائمری سکول گولیکی اور بنیادی مراکز صحت ہریاوالہ ، آر ایچ سی شادیوال کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی او سی احمد رضا ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر، ڈی او ایلیمنٹری نثار میو، ڈاکٹر محمد علی مفتی ، پی ایس او عثمان سرور بھی انکے ہمراہ تھے۔ تعلیمی اداروں کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے ان سکولوںمیں قائم میٹرک کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور وہاں شفاف امتحانات کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے کئے جانیوالے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوںنے طلبہ کی رولنمبر سپلیں بھی چیک کیں اور ان سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈی سی او نے تعلیمی اداروں کے دورہ کے موقع پر اساتذہ اور نرسری کلاسوںکے طلبہ کی حاضری چیک کی اوران اداروں میںجاری ترقیاتی کاموںکا بھی معائنہ کیا۔بنیادی مرکز صحت ہریانوالہ ، آر ایچ سی شادیوال کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے وہاںمریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے دریافت کیا اور ہدایت کی کہ مریضوں کو ہسپتال سے زیادہ سے زیادہ ادویات فراہم کی جائیں۔ بنیادی مراکز صحت کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری چیک کی اور ان اداروں کے ڈرگ سٹورز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 18بنیادی ادویات کی وافر مقدار میں موجودگی یقینی بنائی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اشد ضرورت کے علاوہ مریض کو باہر سے دوا نہ خریدنا پڑے۔ انہوںنے بنیادی مراکز صحت کے ڈرگ سٹورز کا بھی معائنہ کیا اور وہاں سٹاک کی چیکنگ کی ۔ ڈی سی او نے محکمہ صحت اور تعلیم کے افسران اور اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ان اداروں میں جاری ترقیاتی کاموںکی خود نگرانی کریں اور یقینی بنایا جائے کہ اعلی کوالٹی میٹرل استعمال ہو۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبہ جات حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں وزیر اعلی پنجاب کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے صوبے میں امتحانی نظا م کو شفاف بنادیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں بنیادی اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوںسے گجرات میں صحت کی سہولیات میں اضافہ کے لئے جامع اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) ضلع میں14سے 16مارچ تک تین روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں تیاریاں ختمی مراحل میں داخل ہو گئیں ہیں انسداد پولیو مہم کے بعد 16سے 17مارچ تک 2روزہ فالو اپ مہم چلائی جائے گی اس دوران پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ32ہزار 932بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر قیصر نذیربھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع گجرات میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے 986ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں اسی طرح دیگر آبادیوں سمیت 31ٹرانزٹ پوائنٹس ، 271بھٹوں اور 41نان فارمل سکولوںکے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔انہوںنے بتایا کہ انسداد پولیو ٹیموں کے ورکرز کی تربیت مکمل کی جا چکی ہے ، یونین کونسل سطح سے ضلعی سطح تک انسداد پولیو کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کر کے تمام تر انتظامات کے حوالہ سے فیصلے کیے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے پولیس نے سیکورتی پلان مرتب کر لیا ہے ۔ ڈی سی او نے امید ظاہر کی کہ والدین ، علمائے کرام ، این جی اوز ، میڈیا اور سب سے بڑھ کر پولیو ورکرز کی کوششوں اور تعاون سے انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے کامیاب ہو گی اور ضلع گجرات کا پولیو فری اسٹیٹس برقرار رکھنے نیز پنجاب اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔ ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا اور نو تعمیر شدہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی او سی احمد رضا ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر، ڈی او ایلیمنٹری نثار میو، ڈاکٹر محمد علی مفتی ، پی ایس او عثمان سرور بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او اور ایم این اے نے دورہ کے موقع پر ہسپتال کے شعبہ آئوٹ ڈور ، ایمرجنسی ، سی سی یو ، آئی سی یو ، آئی وارڈ ، سرجیکل وارڈ ، نرسری ، آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انہوںنے ڈاکٹر زاور مریضوں سے بھی بات چیت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوںنے ہسپتال کیلئے فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات سے لیس ایمبولینس کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ 60بستر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر ریکارڈ 8ماہ کی مدت میں مکمل کی گئی ہے جبکہ یہاں جدید طبی آلات نصب کیے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر مجموعی طور پر 35کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے پہلے مرحلے میں ہسپتال کی عمارت مکمل کی جا چکی ہے جسے فنکشنل کر دیا گیا ہے اور یہاں 7مختلف شعبوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز سمیت 87رکنی ڈاکٹر و عملہ کی تعینات مکمل کی جا چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا ڈاکٹرز و عملہ کی رہائشگاہوں کے دو بلاکس کی تعمیر جاری ہے جبکہ مزید رہائشگاہوں کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے ۔ ایم این اے چوہدری عابد رضا نے میجر شبیر شریف شہید ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کی ریکارڈ مدت میں تعمیر اور اس میں مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے آغاز پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، حکومت پنجاب اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا انہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ اہل علاقہ کیلئے حکومت پنجاب کا ایک عظیم تحفہ ہے جس سے لاکھوں افراد مستفید ہو سکیں گے۔ ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے ، صوبہ بھر کے 22ہزار سے زائد موضعات کے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سے پٹوار کلچر اور کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر گجرات کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے جس کی وجہ سے نہ صرف کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا بلکہ اراضی کی وجہ سے ہونے والے تنازعات میں بھی واضع کمی ہو سکے گی ۔اس سے قبل لینڈ ریکارڈ سنٹر کے انچارج چوہدری نعیم اللہ نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور عوامی نمائندگان کو لینڈ ریکارڈ سنٹر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔