گجرات کی خبریں 17/01/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ گجرات کے زیر اہتمام آج 18 جنوری 2015ء بروز اتوار تین بجے دوپہر رہائشگاہ چوہدری علی ابرار جوڑا علی پور روڈ گجرات محفل میلاد النبی ۖ اور ماہانہ ضلعی اجلاس منعقد ہوگا ‘ محفل پاک میں تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری احسن رسول حاصل کرینگے ۔ جبکہ ممتاز ثناء خواں سید دلدار حسین شاہ ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ تلاوت و نعت کے بعد ممتاز مذہبی سکالر حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ محمد انوار الحق علوی خصوصی خطاب کرینگے۔ بعدازاں تقریب تقسیم انعامات بھی ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) تھانہ اے ڈویژن ان ایکشن مخبری کی طلاع پرملک اعجاز والد محمد صادق کے پٹرول پمپ ریڈ کر کے پٹرول بلیک میں بوتلوں میں من پسند افراد کو فروخت والے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او سجادزیدی نے مخبری کی اطلاع پر ایک پٹرول پمپ پر ریڈ کر کے بلیک میں پٹرول فروخت کرنے والا پمپ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی ) چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ محمد اشفاق غفاری ‘ محمد اعجاز الحسن غفاری ‘ محمد فیاض غفاری اور محمد نواز غفاری (بحرین) کے والد محترم کے ایصال ثواب کیلئے سالانہ ختم پاک جامع مسجد غوثیہ محلہ نو پور پڈھے میں منعقد ہوا ‘ جس کی صدارت سرپرست اعلیٰ متحدہ علماء مشائخ بورڈ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کی ۔ جبکہ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین حضرت علامہ محمد شاہد چشتی خطیب اعظم گجرات نے کیا ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف ممتاز قاری قرآن قاری محسن رضا سروری قادری نے حاصل کیا ۔ نعت رسول مقبول ۖ کا شرف ممتاز ثناء خواں رسول مظہر عزیز بٹ ‘ محمد عارف شاہد گوندل ‘ محمد یوسف ‘ دلاوار اعجاز غفاری ‘ نصیر بٹ ودیگر نے پیش کی ۔ اس موقع پر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے خصوصی دعا کرائی ۔ شرکاء کیلئے لنگر کا وسیع انتظام تھا ۔ شرکاء میں صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز ‘ وائس چیئر مین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن صاحبزادہ محمدشہزاد شفیق نقشبندی ‘ ممتاز سماجی شخصیت طارق سلامت صراف ‘ سابق ناظم طارق سلامت ‘ جاوید پڈھا’ منور پڈھا ‘ حاجی محمد یوسف غفاری ‘ حاجی محمد منور غفاری ‘ ماسٹر فاضل حسین شاہین ‘ طالب حسین ‘ حاجی منیر حسین ‘ شیر افگن ‘ سید نوازش علی کاظمی ‘ سید فیضان کاظمی’ سید جابر کاظمی ‘ صاحبزادہ مصطفی سیالوی ‘ چوہدری شوکت گوندل ‘ چوہدری افتخار احمد ‘ چوہدری ذوالفقار گوندل کوٹ ‘ محمد اعظم بیری والا’ ثناء اللہ فتو پورہ ‘ محمد علی و دیگر شامل ہیں ۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر تعلیمی اداروں کو ریلیف فراہم کرے ‘ کیونکہ سکیورٹی کی مد میں ملنے والے آلات بہت مہنگے ہو گئے ہے ‘ اور سکیورٹی ایجنسی من مانی قیمتیں وصول کر رہی ہیں ‘ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ‘ سکیورٹی کیمرے وغیرہ کی مد میں بھی من مانی قیمتیں وصول کی جار ہی ہے انہوں نے کہا کہ آل پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اپنے ممبران کے مسائل حل کے سلسلہ میں بھرپور طریقہ سے تعاون جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے پیپلز پارٹی نے کبھی آمریت کو کبھی سپورٹ نہیں کی ،فوجی عدالتوں کی حمایت صر ف ملکی موجودہ حالا ت میں ضروری تھی جمہوریت کو کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے اگر جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تو پیپلز پارٹی اس کی بھرپور مذمت کرے گی۔ بلاول بھٹو ، آصفہ بھٹو، بختاور بھٹوتینوں بینظیر بھٹوشہید کی اولادیں ہیں پیپلز پارٹی کے کارکنان کو ان میں بی بی شہید کا چہرہ نظر آتا ہے پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بھٹو خاندان کو ہی فالو کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کی صدر محترمہ ثمینہ فخر پگانوالہ نے پریس کلب میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈاکٹر زاہد ظہیر (ضلعی جنرل سیکرٹری PPP ) انعام الہٰی بٹ (تحصیل صدر PPP) ،چوہدری مصطفی گورائیہ (ضلعی صدر PYO) ، علی سفیان چن ایڈووکیٹ ، نو منتخب صدر عبدالستار مرزا، جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت،سابق صدر طفیل میر ، یونس ساقی، مقبول الہٰی بٹ موجود تھے ۔ ثمینہ فخر پگانوالہ نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی حالات بہت گھمبیر ہو چکے ہیں ۔ ملکی معیشت دن بدن گر رہی ہے۔ دھرنوں نے ملک کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے دھرنے کسی مسٔلہ کا حل نہیں ہیں جمہوری نظام کو ہمیشہ جمہوری نظام کے ساتھ ہی ختم کیا جا سکتا ہے نہ کہ دھرنوں سے۔ سب سے زیادہ دھاندلی کا شکار پیپلز پارٹی رہی ہے جس نے کبھی دھرنوں کی سیاست نہیں کی۔ مستقبل میں تحریک انصاف کا کوئی وجود نظر نہیں آتا پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے۔ آنے والا دور PPPکا ہو گاکیونکہ اُس سوچ ترقی پسندانہ ہے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اوربے نظیر بھٹو کے چاہنے والوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے جو پیپلز پارٹی کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہوں ۔ جیالے پیپلز پارٹی کا حسن ہیں میں خود بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کی چاہنے والی ہوں میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پیپلز پارٹی کیلئے کچھ کر سکوںاسی لیے اب ضلعی سطح پر پیپلز پارٹی کو ڈرائینگ روم کی سیاست سے نکال کر ورکرز کی پیپلز پارٹی بناؤں گی۔ ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا ازالہ کرینگے۔ عوامی نمائندے منتخب ہو کر گجرات چھوڑے گئے جسکی وجہ سے ورکرز اور عوامی نمائندوں کا رابطہ کٹ گیا ۔ جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو بہت نقصان ہوا ۔ اب ضلعی سطح پر ڈمی تنظیموں کو ختم کیاجارہا ہے ناراض ورکرز کو راضی کریں گے۔ ثمینہ فخر پگانوالہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے وسیع تر مفاد میں سب سے زیادہ قر بانیاں دی ہیں ۔ ناراض ساتھیوں کو راضی کرنے کیلئے اعلیٰ قیادت کو بھی گجرات کے ورکرز سے ملائیں گے۔ عوامی نمائندگان اور ضلعی تنظیموں کے عہدیداران ورکرز میں رہ کر انکے مسائل حل کریں گے۔ یونین کونسل سطح پر ورکرز کو متحد کریں گے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے نظریات کو آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے ۔ انشاء اللہ ورکرز میں نئی روح پھونکیں گے۔ اور پیپلز پارٹی کو ہر سطح پر متحرک کرینگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے ہر موقع پر پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کو بہتر روٹس پر لانے کیلئے انہوں نے بھر پور رہنما ئی کی ہے۔ ہم بھی انکے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے صحافی میرے بھائی ہیں میں چاہتا ہوں کہ گجرات کے صحافی بھی گجرات پریس کلب کے پلیٹ فارم سے گروپ انشورنس کروائیں اس کے آپ اور آپ کے بچوںکو بھی بہت فوائد حاصل ہوں گے۔ گجرات کی ڈاکٹر کمیونٹی نے گروپ انشورنس کروا رکھی ہے۔ اور بہت سے فوائد حاصل کر رہے ہیں میرا تعاون ہمیشہ گجرات پریس کلب کیساتھ رہا ہے انشاء اللہ یہ پیار و محبت کا رشتہ اور تعاون آئندہ بھی جاری رہیگا دن بدن اس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے گجرات پریس کلب کے ممبران نے جو کابینہ کا انتخاب کیا ہے وہ لائق تحسین ہے انشاء اللہ یہ ایک سال کے عرصہ کو پریس کلب کا تاریخی دور بنا دینگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی گجرات کے بڑے وفد نے گزشتہ روز ضلعی صدر ثمینہ فخر پگانوالہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد ظہیر اور تحصیل صدر انعام الہٰی بٹ کی قیادت میں گجرات پریس کلب کادورہ کیا اور نو منتخب صدر عبدالستار مرزا ،جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت ،سینئر نائب صدر مرزا منیر حسین ،نائب صدر زاہد محمود سیکرٹری اطلاعات صہیب سرور، جائنٹ سیکرٹری سجیل خان ،فنانس سیکرٹری عرفان حفیظ کھوکھر ، سیکرٹری لائبریری وقاص احسان ،سیکرٹری تقریبات ندیم اسدی ،سیکرٹری سپورٹس ندیم بھٹی اور ممبران مجلس عاملہ فیاض بٹ ،سجاد نذیر ،شاہد اقبال ،انور حسین بھٹی کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا مٹھائی پیش کی او نو منتخب عہدیداران کو مالائیں اور پھولوں کے ہار پہنائے قبل ازیں پریس کلب پہنچنے پر سینئر صحافیوں سابق صدور گجرات پریس کلب یونس ساقی،طفیل میر ، مقبول الہٰی بٹ، بشارت لودھی ، سابق جنرل سیکرٹریز اعجاز احمد شاکر ،وحید مراد مرزا ، ملک شفقت اعوان ، سید نوید حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کے وفد کو خوش آمدید کہا اس موقع پر راجہ تیمور طارق ،ملک شفقت ،ظہیر مرزا،تجمل منیر ، امجد فاروق،ذیشان ذوالفقار،مدثر اقبال ،محمد یاسین،پیرزادہ قنبر اعجاز شاہ،ظہیر عباس ملک، راجہ ریاض راسخ، ذوالفقار باجوہ،اظہر جھنگی، اسلم بٹ ،عاصم رضا سید ، عاطف ایوب بٹ ، سید ابدال شاہ، راجہ وقاص علی موجود تھے ۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر غلام مصطفی گورائیہ ،ضلعی صدر PPPخواتین ونگ وزیرالنساء چوہدری ایڈووکیٹ، ضلعی صدر پیپلزلا ئرز ونگ علی سفیان چن ، تحصیل صدر خواتین ونگ PPPلبنیٰ چوہدری ،راجہ مشکور انجم، تحصیل سیکرٹری اطلاعات PPPخواجہ حماد اکرم ، ملک عمر شہباز ،ضلعی جنرل سیکرٹری PYOچوہدری یاسر امین ، چوہدری گلنواز وڑائچ ایڈووکیٹ ،محمد بوٹا غفاری ، سٹی صدر PYOمحمد شوکت، سٹی صدر PSFسلیمان بٹ ، تحصیل صدر PYOچوہدری رمضان جانی، سینئر قانون دان راہنما پیپلز لائرز فورم گجرات آغا اعجاز خان ایڈووکیٹ ،لیاقت نمبردار ، مرزا بلال سٹی جنرل سیکرٹری PYO،فیصل بیگ و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) صحافت معاشرے کا چوتھا ستون ہے۔ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافی سیاستدانوں کو پروان چڑھانے اور اونچائی سے نیچے لانے میں صحافت کا اہم رول ادا کرتی ہے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کا ہمیشہ اہم رول رہا ہے۔ گجرات کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے ہوئے مثبت صحافت کو پروان چڑھایا ہے۔ کبھی انتشار نہیں پھیلایا ۔ کسی کو بلیک میل نہیں کیا گجرات کے صحافیوں کے اچھے کردار پر فخر ہے۔ صحافت کے میدان میں ان جیسے افراد کسی بھی دوسرے شہر میں نہیں ملتے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی ضلعی گجرات کی صدر محترمہ ثمینہ فخر پگانوالہ نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب صدر عبدالستار مرزا اور جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت اور دیگر کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا ۔ ثمینہ فخر پگانوالہ نے مزید کہا کہ PPPضلع گجرات اور پگانوالہ خاندان نے ہمیشہ گجرات پریس کلب اور صحافیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے ۔ یہ ہمارا فرض ہے ، صحافیوں کا بھی حق ہے گجرات کے صحافی ہمارے بھائی ہیں ۔ صحافی برادری نے بھی ہر جگہ ہماری عزت افزائی کی ہے۔ ہمیشہ اچھے لفظوں میں یاد کیا ہے۔ ہماری رہنمائی کی ہے ۔ آئیندہ بھی پیپلز پارٹی اور پگانوالہ خاندان سے گجرات پریس کلب کو وفاؤں اور تابعداری کی خوشبو آتی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات کی لوکل صحافت نے ہر دور میں مضبوط اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔ ہر مشکل وقت میں پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی سے وابستہ خاندانوں کا ساتھ دیا ہے۔ اور ممکن نمائندگی کی ہے۔ لوکل صحافت ضلع گجرات کے عوام کی آواز بن چکی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ورکرز کی آواز ایوان میں بیٹھے ہوئے عوامی نمائندوں تک پہنچائی ہے۔ لوکل میڈیا سے وابستہ صحافی صحافتی افق کے درخشندہ ستارے ہیں ۔ لوکل میڈیا نے ہمیشہ مثبت پالیسی اپنائی ہے اور عوامی مسائل کو بڑے احسن انداز کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔ لوکل صحافت کی وجہ سے گجرات کے سیاست دان ایوان کے اعلیٰ سطح تک پہنچے ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوکل صحافت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ ہم ہمیشہ گجرات کے صحافیوں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پگانوالہ خاندان نے صحافی برادری کے ساتھ رشتے کو بڑے احسن انداز کے ساتھ نبھایا ہے پیپلز پارٹی آمریت اور آمرانہ رویہ کے سامنے ڈٹ جانا جانتی ہے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی محمد یونس ساقی نے کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی سیاسی لیڈر نہ پہلے پاکستانی سیاست میں تھیں اور نہ آئیندہ ہونگی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم طبقہ کی آواز بلند کی محترمہ بے نظیر بھٹو کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا ۔ گجرات کے اخبار نویسوں نے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو اقتدار کے ایوان تک پہنچایا مگر وہ اخبار نویسوں کو بھول گئے۔ پگانوالہ خاندان کی بہو ثمینہ فخر پگانوالہ نے ہمیشہ سرپرستی کی ہے۔ اور بھائی چارے کا حق ادا کیا ہے ۔ یہ ہماری بہن ہیں ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں پیپلز پارٹی نے ضلعی صدارت کی نشست پگانوالہ خاندان کو واپس لوٹائی ہے۔ 30سال تک صدارت کا تقاضا تھا اور ان کا حق تھا ثمینہ فخر پگانوالہ گجرات میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کومتحرک کریں ۔ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں گجرات پریس کلب میں اب یوتھ کا دور ہے یوتھ کو آگے لائیں گے کیونکہ ہمیں بھی تبدیلی کی آواز ملی پیپلزپارٹی بھی تبدیلی لائے گی تو مزید مضبوط ہو گی نو منتخب صدر عبدالستار مرزا نے کہا کہ گجرات پریس کلب آج پیار و اتحاد کی فضاء کی وجہ سے مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے جس پر بلا شبہ ہم سب کو فخر ہے انشاء اللہ کمیونٹی کی مضبوطی اور انہیں متحد کرنے کیلئے مثالی کام کرینگے صحافیوں کے ادارے کو مضبوط کرنے میں سیاسی جماعتوں کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے جنہوں نے ہمیشہ اس تعلق کو جوڑے رکھنے میں کردار ادا کیا اور پگانوالہ خاندان کی بیٹی اور ڈاکٹر زاہد ظہیر نے گزشتہ چار سالون میں اس رشتے کو مزید مضبوط سے مضبوط تر کرتے ہوئے صحافیوں کی فلاح کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار کیا جو گجرات پریس کلب کی تاریخ کا حصہ ہے جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت نے کہا کہ سیاست اور صحافت لازم و ملزوم ہیں جنہوں نے ہمیشہ اچھے ماحول کو پروان چڑھا یا اور آج گجرات پریس کلب میں پیپلزپارٹی کے بڑے وفد کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ گجرات پریس کلب انکا دوسرا گھر ہے انشاء اللہ ہم بھی انکے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے سابق صدر مقبول الٰہی بٹ نے کہا کہ گجرات پریس کلب کے ساتھ ہمیشہ پرویز الہٰی خاندان اور پگانوالہ خاندان نے تعاون کیا ۔ صحافیوں اورپریس کلب کا مان بڑھا یا ۔ صحافی ایک ایسا طبقہ ہے جو پس رہا ہے آج بھی وہی پر ہی کھڑا ہے جہاں سے صحافت کا آغاز کرتا ہے۔ لاہور اور راولپنڈی تک صرف گجرات پریس کلب ایسا ادارہ ہے۔ جو ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نسل در نسل پیپلز پارٹی سے ہی وابستہ رہے ہیں ۔ ثمینہ فخرپگانوالہ نے بہترین انداز میں عوام خدمت کر کے پگانوالہ خاندان کی پگ کو چار چاند لگادئیے ہیں ۔ ثمینہ فخر پگانوالہ کو پیپلز پارٹی کا صدر بنا کر انکی پیپلز پارٹی کے ساتھ وفاؤں اور عوام کی محبت کا ثبوت ہے۔ اہل قلم نے ہمیشہ پیپلز پارٹی اور پگانوالہ خاندان کا ساتھ دیا ہے۔ سینئر صحافی بشارت لودھی نے کہا کہPPPملک کی مشہور سیاسی پارٹی ہے۔ PPPکی قربانیاں بہت زیادہ ہیں ۔PPPکو اعزاز حاصل ہے کہ سب سے زیادہ اقتدارمیں رہی زرداری صاحب دہشت گردوں کی سوچ بدلنا چاہتے تھے۔ حالات نے ثابت کر دیا کہ انکا فیصلہ درست تھا ۔ ثمینہ فخر پگانوانہ کو اعزاز حاصل ہے کہ ضلعی سطح پرPPPکی پہلی خاتون صدر ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمینہ فخرپگانوالہ نے بڑے وفد کے ہمراہ گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباددینے کے موقع پر ایل ای ڈی پریس کلب کو تحفے میں دی جس پر نو منتخب کابینہ نے انکا شکریہ ادا کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ دہشتگری کے خاتمہ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے لائوڈ سپیکر کا غلط استعمال روکنے، شر انگیز مواد کی اشاعت کے خاتمہ اور قانون کرایہ داری کے حوالے سے حکومت کی طرف سے بنائے جانیوالے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گاعلما کرام اس حوالے سے انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں عوام الناس کو بھی ان سے آگاہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گجرات، کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں مساجد کے خطیب اور مدارس کے انچارج صاحبان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ این ایز چوہدری جعفر اقبال، چوہدری عابد رضا ، ایم پی ایز حاجی عمران ظفر ،میاں طارق محمود، چوہدری اشرف دیونہ، ملک حنیف اعوان، سیاسی راہنما نوابزادہ غضنفر گل، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، ڈاکٹر افشاں رباب، شعیب نسوانہ، ٹی ایم اوز ملک شفقت ، قیصر امین ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی، ممبران ضلعی امن کمیٹی صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی، چوہدری منظور حسین وڑائچ، سید الطاف الرحمان، سید شفااللہ شاہ ، مولانا فاروق احمد بندیالوی نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا جبکہ مقررین نے فرانس میں سرکار دو عالم ۖ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو خون کے آنسو رلا دیا ملک میں جہاں آپریشن ضرب عزب جاری ہے وہیں اس افسوسنا ک واقعہ کے بعد حکومت نے دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے مزید سخت اور موثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور نئے قوانین وضع کئے گئے ہیں ۔ انہوںنے علما کرام کو لائوڈ سپیکر کے استعمال کے حوالے سے نئے قوانین بارے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ایک مسجد میں لائوڈ سپیکر کا صرف ایک ہی یونٹ استعمال ہو سکتا ہے مساجد کی انتظامیہ اضافی یونٹس ایک ہفتہ میں اتار دے، لائوڈ سپیکر اذان، جمعتہ المبارک کے عربی خطبہ ، فوتگی یا گمشدگی کے اعلانات کے لئے ہی کیا جا سکتاہے تاہم مسجد کے اندر ڈیک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ مساجد میں اعلانات کے ذریعے یا باہر بکسہ نصب کرکے چندہ اکٹھا کرنا ممنوع ہوگا تاہم مساجد کے انتظامی اخراجات کے لئے کمیونٹی کے افراد سے مسجد کے اندر چندہ اکٹھا کیا جا سکتاہے۔ انہوںنے بتایا کہ حکومت نے ہر قسم کے نفرت انگیز مواد کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی ہے اگر علما کرام کے نوٹس میں ایسی کسی کتاب، پمفلٹ یا سی ڈی کے حوالے سے معلومات ہوں تو اس سے قریبی تھانہ میں اطلاع کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے قانون کرایہ داری کے تحت مالک مکان پر ذمہ داری عائد کر دی ہے کہ وہ 24گھنٹے کے اندر نئے کرایہ دار کے بارے قریبی تھانہ کو مطلع کرے اسی طر ح ہوٹل یا سرائے کی انتظامیہ تین گھنٹے میں ایسا کرنے کی پابند ہوگی ، انہوںنے علما کرام سے اپیل کی کہ اس قانون کے بارے میں بھی اپنے حلقہ اثر کے افراد کو آگاہی فراہم کی جائے۔ انہوںنے بتایا کہ ہر قسم کی مذہبی، سیاسی، سماجی، ایڈورٹائزنگ کے مقاصد کے لئے وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف ایکشن ہوگا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ محافظ کمیٹیوں میں مساجد کے خطیب حضرات کو بھی شامل کیا جائے گا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دہشگردی کے خاتمہ کے لئے حکومتی کوششوں میں بھر پور تعاون کریں گے تاکہ ملک دشمنوں کو نہ کہیں پنا ہ مل سکے اور نہ ہی کوئی انکی مدد کر سکے۔ انہوںنے کہا کہ محب وطن علما دہشتگردی کے خاتمہ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اپنے غیر رجسٹرڈ مدارس اور مساجد کو فوری طور پر رجسٹرڈ کرایا جائے ۔ ایم این ایز چوہدری جعفر اقبال، چوہدری عابد رضا ، ایم پی ایز حاجی عمران ظفر ،میاں طارق محمود، چوہدری اشرف دیونہ، ملک حنیف اعوان نے کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے اور آج حکومت پاکستان، مسلح افواج، سکیورٹی فورسز اور ہر پاکستانی دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے جبکہ پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب ملک دشمنوں پر قہر بن کر ٹوٹ رہاہے۔ انہوںنے ضلع گجرا ت میں مذہبی ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا اوراسے اجتماعی کاوشوں کا ثمر قرار دیا اور کہا کہ نئے قوانین کا مقصد کسی کو تنگ کرنا نہیں بلکہ دہشت گردی کے جن کا خاتمہ ہے۔ نواب زادہ غضنفر گل نے کہا کہ اب ہر ممبر اور محراب سے دہشت گردی کے خلاف آوا ز بلند ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم نے اسی اتحاد کا مظاہر ہ جاری رکھا تو وہ عظمتیں اور عروج اسکا مقدر ہوگا۔ ممبران ضلعی امن کمیٹی صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی، چوہدری منظور حسین وڑائچ، سید الطاف الرحمان، سید شفااللہ شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام مکاتب فکر کے علما کرام ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں گے اور نئے قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے مکمل تعاون کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نبی پاک ۖ کا چہرہ چاند سے بھی زیادہ چمکد ار تھا،مولانا محمد عمران عطاری
گجرات (جی پی آئی )دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں منعقدہونے والے اجتماع میں بیان کے دوران مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے رحمت اللعٰالمین ۖ کے مبارک حلیہ سے متعلق بیان میں کہا کہ رسول اکرم ۖ بڑے جلیل القدر اور بڑی شان والے ہیں ۔نبی پاک ۖ کا چہرہ انور چودھویں رات کے چاند سے بھی زیادہ چمکد ار تھا ، طویل قد والے سے چھوٹے اورچھوٹے قد والے سے بڑے یعنی قد مبارک درمیانہ تھا ۔گیسو مبارک زیادہ گھنگرایالے نہ تھے۔ پیشانی کشادہ ،ابرو باریک اور باہم ملی ہوئی تھیں۔ابرومبارک کے درمیان ایک رگ تھی جو ناراضگی کے وقت اُبھر جاتی تھی ۔ناک مبارک اونچی اور اس پر نورکی برسات ہوتی تھی ۔داڑھی مبارک گھنی تھی ۔رخسار مبارک ہموار تھے ۔منہ کشادہ اور دندان (یعنی دانت مبارک )شاداب اور چمکدار تھے ۔سینہ چوڑا اور ہاتھ کشادہ تھے ۔ہتھیلی کشادہ اورریشم کی طرح نرم تھی ۔ قوت کے ساتھ قدم شریف اٹھاتے اور جما کر رکھتے ۔آپ ۖ کی نگاہیں اکثرنیچی رہتی۔جس طرف بھی متوجہ ہوتے تو اپنی مکمل توجہ سے نوازتے ۔انہوں نے کہا کہ عشق رسول کے جذبے نے صحابہ کرام کو ہر طرح کی قربانی دینے پر آمادہ کرلیااور انہوںنے راہ خدا عزوجل میں مصائب وآلام خنداں وپیشانی سے برداشت کئے ۔اپنی اور اپنے اہلخانہ کی جانیں تک قربان کردیں۔آج انہی کی محنت کی بدولت ہم اسلام کی بہاریں دیکھ رہے ۔صحابہ کرام اور بزرگان دین نے اسلامی کی ترویج واشاعت کیلئے اپنی زندگیا ںوقف کردیں ۔مگر آج کے دور میں مسلمانوں کے پاس نیکی کی دعوت دینے کاوقت نہیں ۔افسوس مسلمان نیکی کی دعوت جیسے عظیم کام سے رو گردانی کرتے ہیں ۔مال جمع کرنے کی دھن سرپر سوار ہے ،چاہے وہ حلال راستے سے آئے یا حرام راستے سے بے باک لوگ پرواہ نہیں کرتے ۔انہوںنے کہا کہ آج اسلام خون کی نہیں بلکہ وقت کی قربانی مانگ رہا ہے ۔الحمد للہ عزوجل تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی سے وابستہ مسلمان ہر شعبہ میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے ۔دعوت اسلامی سے وابستہ مسلمان خود بھی علم دین حاصل کرتے ،سنتوںپر عمل کرتے ہیں، دوسرے مسلمان بھائیوں کو بھی علم دین سیکھاتے او ر نیکی دعوت کے ذریعے سنتوں کوعام کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجا ز حیدر نے کہا ہے کہ نمک میں آیوڈین کا استعمال صحت کے لئے انتہائی اہم ہے ، صحت مند نئی نسل کے لئے آیوڈین ملے نمک کی تیاری ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فوکل پرسن ڈاکٹر محمد علی مفتی، نیوٹریشن محمد ہمایوں اور ضلع گجرات میں نمک پروسیس کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرنیوالے 50کاروباری افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر اعجاز حید ر نے کہا کہ آیوڈین ملے نمک کے استعمال سے حاملہ مائو ں کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں وہیں انکے لئے زچگی کا عمل بھی آسان ہو جاتا ہے نیز ماں کے پیٹ میں بچے کی پرورش بھی بہتر ہوتی ہے ۔ انہوںنے اس امر پر زور دیا کہ نمک پروسیس کرنیوالے افراد نمک کی تیار ی کے دوران اس میں آیوڈین ضرور شامل کریں ۔ دیگر مقررین نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور نمک میں آیوڈین کے استعمال کی افادیت سے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے مجلس وحدت المسلمین کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں سیاسی شعبہ کے سربراہ سید ناصر عباس شیرازی اور ارکان کور کمیٹی اسد عباس نقوی اور محمد علی شامل تھے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا اور نیا انتخابی اتحاد تشکیل دینے کے بارے میں بھی نہایت خوشگوار ماحول میں بات چیت کی گئی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل اور اس علاقہ کی ترقی کیلئے یکساں سوچ رکھنے والی جماعتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا پڑے گی اس لیے اس سلسلہ میں دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے گلگت بلتستان کے موجودہ الیکشن کمیشن اور نگران کابینہ کو مسترد کر دیا اور اسے پری پول رگنگ کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس کے خلاف عوامی تحریک چلانے پر بھی غور کیا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر محمد بشارت راجہ، مرزا حسین صوبائی صدر اور نائب صدر ویمن ونگ آمنہ انصاری بھی موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) یونیورسٹی آف گجرات میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔ قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیتوں اور تدابیر سے آگاہی کے لیے ایسی کا نفرنسیں ناگذیر ہیں۔ جامعہ گجرات سپارکو، این ڈی ایم، ایر ا جیسے اداروں کے ساتھ اس شعبے میں کام کرنے والی دوسری غیر سرکاری تنظیموں سے مل کر سنٹر فار ڈیزاسٹر مینجمنٹ قائم کریں گے ۔ پاکستان قدرتی آفات کا اکثر شکار رہتا ہے۔ ہر قسم کی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمیں نظریاتی اور عملی پہلوؤں پر فکر و عمل کی ضرورت ہے ، یونیورسٹی آف گجرات ثمر آور مقاصد کے حصول کے لیے اپنا بھرپور قومی فریضہ ادا کرتی رہے گی۔ 5G ایمرجنگ ٹیکنالوجیز فار ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسی چار روزہ ورکشاپ کی میزبانی یونیورسٹی آف گجرات کا امتیاز ہے۔ ہم علمی و تحقیقی حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کے دائرہ کارکو بڑھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ORIC کے زیر انتظام منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن، برٹش کونسل اور UOG کے اشتراک سے منعقدہ اس کانفرنس میں برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے ماہرین نے شرکت کی۔ ڈائریکٹرORIC ڈاکٹر مدثر اقبال نے ورکشاپ کا تعارف کروایا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا برطانیہ سے پروفیسر ڈاکٹر ہنری وانگ، ڈاکٹر ظہل سن، پروفیسر یانگ گائو، ڈاکٹر چنبو لویو، ڈاکٹر کیشیو دھال، ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر اعجاز بشیر، آسٹریلیا سے ڈاکٹر فریدہ خواجہ، ڈین آف انجینئرنگ فیکلٹی UOG ڈاکٹر خاور اسلام نے آفات سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ محترمہ نازیہ انور نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیئے۔ کانفرنس کے ابتدائی سیشن اسلام آباد میں ہوئے جبکہ تیسرے روز یونیورسٹی آف گجرات میں منعقد ہوئی۔ 5G کانفرنس ہفتے کے روز 17 جنوری کو اختتام پذیر ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہراسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ڈاکٹر افشاں رباب اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ نے زائد کرائے وصول کرنے ، ایل پی جی اور اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر چار گرانفروشوں کے خلاف مقدمات در ج کرادیے ہیں جبکہ 19ٹرانسپورٹرز اور 18دوکانداروںپر مجموعی طور پر 80ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف مہم کے دوران اے سی گجرات نے گوشت اور پھل مہنگے داموں فروخت کرنے پر صادق حسین قصاب، پھل فروش علی بہادر، بشیر اور ممتاز احمد کے خلاف تھانہ سول لائنز اور تھانہ کنجاہ میں مقدمات درج کرا دیے۔جلالپور جٹاں اور دیگر علاقوں میں چیکنگ کے دوران انہوںنے ایل پی جی ڈیلرز صدام، اعجاز، وقار عارف،افتخار پر فی کس پانچ ہزار روپے، سبزی ، پھل و گوشت فروش اسلم، مشتاق، ظہیر، حسن، شہریار پر فی کس دو دو ہزار روپے جبکہ عمر پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میڈم افشاں رباب نے ڈنگہ روڈ کھاریاں اور لالہ موسیٰ کے علاقہ میں پرائس چیکنگ کے دوران گرانفروشوںملک طارق ، ملک قمر جہانگیر ، ملک افضال، محمد امجد ، طالب حسین ، اعجاز احمد ، عاشق حسین ، عمران پر 23ہزار روپے جرمانہ کیا ہے بعد ازاں انہوں نے گلیانہ روڈ جی ٹی روڈ پر شجر کاری کا معائنہ کیا اور سلاٹر ہائوس بھی چیک کیے ۔اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ کی زیر قیادت انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی ٹیم نے مختلف روٹس پر ٹرانسپورٹرز کی طرف سے وصول کئے جانیوالے کرایوں کی چیکنگ کی اور اوور چارجنگ پر 19گاڑی مالکان کے چالان کرکے ان پر 26ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ قاف کے صدر اور سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ ملاقات میںایم ڈبلیو ایم کی کورکمیٹی کے ممبران اسد عباس نقوی اور محمد علی شریک تھے۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے غور کیا اور انتخابات کے حوالے سے نئے اتحاد کی تشکیل پر بات چیت کی ۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے یکساں سوچ رکھنے والی جماعتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا پڑیگی، اس سلسلہ میں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائیگا۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے موجودہ الیکشن اور نگران کابینہ کو ردکیا گیا اور قرار دیا گیا کہ پری پول رگنگ کا آغا ز کردیا گیا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس کیخلاف عوامی تحریک چلانے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کے سیکرٹری ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی گذشتہ حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کچھ نہیں دیا، پانچ سال حکومت کی گئی لیکن ڈیلور نہیں کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین عوامی جدوجہد کیلئے کوشاں ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ قاف کے سینیٹر راجا محمد بشارت، صوبائی صدر مرزا حسین اور مسلم لیگ قاف کی خواتین ونگ کی نائب صدر آمنہ انصاری بھی موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )راولپنڈی میں گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی نماز جنازہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے پڑھائی، اس موقع پر ہزاروں سوگواروں نے نمازجنازہ میں شرکت کی اور نعرے بازی کی۔نماز جنازہ کے شرکاء سے خطا ب میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمیں شہادتیں سے ڈرایا یا دھمکایا نہیں جاسکتا، پنجاب حکومت کالعدم جماعتوں کو سپورٹ کررہی ہے، جبکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ دہشتگردوں کے روٹس شہروں میںموجود ہیں جن کیخلاف تاحال کارروائی نہیں کی جارہی، انہوں نے کہا کہ اکیسویں آئینی ترمیم کے بعد حکومتی رٹ مضبوط ہونی چاہیئے تھی اور دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی جاتی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ کالعدم تنظیموں کے سربراہ اسلام آباد میں بیٹھ کر پریس کانفرنسز کررہے ہیں جبکہ انتظامیہ ان کی سیکیورٹی پر لگی ہوئی ہے جبکہ عوام کو قاتلوں کے آگے تنہا چھوڑ دیا گیاہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے کالعدم جماعتوں اور دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کارروائی کا آغا ز نہ کیا تو ہم حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے جو حکومت کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو آخری موقع دیتے ہیں کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کرے اور کالعدم جماعتوں اور دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کارروائی کرے۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کالعدم جماعتوں کی سرپرست ہے۔ رانا ثناء اللہ جیسے کردار راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے حالات کے ذمہ دار ہیں۔ افسوس کا مقام ہے کہ امام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں کا واقعہ پیش آیا لیکن کسی حکومتی وزیر یا ایم این اے نے سوگواروں سے اظہار تعزیت تک نہ کی۔ آج جناز ے میں مسلم لیگ ن کے نمائندوں کا نہ ہونا ثابت کرتا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کی حامی ہے، ورنہ وہ مظلوموں کے ساتھ ہوتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )ظہور الہی سٹیڈیم گجرات میں گجرات کے علماء اکرام سے میٹنگ ‘تفصیلات کے مطابق ظہور الہی سٹیڈیم گجرات میں ضلع کے تمام مسالک کے علماء اکرام اور کرسچن کمیونٹی سے میٹنگ کی گئی جبکہ تحصیل کھاریاں اور تحصیل سرائے عالمگیرمیں بھی میٹنگز کا اہتمام کیا گیا میٹنگزمیں DPOگجرات رائے اعجاز احمد اور DCOگجرات لیاقت علی چھٹہ ،ACگجرات مظہر اقبال ،DSPسٹی سرکل گجرات سید مصطفی گیلانی اورSHOضلع ہذا نے شرکت کی ۔میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ،ملکی حالات کے پیش نظر علماء اکرام سے میٹنگ کی گئی جسمیں تمام مسالک کے منتظین نے اپنے خطاب میں بیان کیا کہ ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کر ینگے۔DPOگجرات رائے اعجاز احمد نے علماء اکرام سے کہا کہ حکومت نے ملکی حالات کے پیش نظر مختلف قوانین مرتب کئے ہیں جیسا کہ لائوڈ کے استعمال کے قواعد و ضوابط واضع کئے ان پر عملدرآمد کرکے اچھا اور محب وطنی پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں تمام مسالک کے علماء اکرام کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )گجرات پولیس کی غیر قانونی گیٹ وے پر کارروائی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر SHOتھانہ صدر لالہ موسیٰ نے گائوں ٹھیکریاں ریڈ کرکے غیر قانونی طور پر چلنے والی 2انٹر نیشنل گیٹ وے ایکسچینج ،465سمیں(SIMs)اور تین عدد لیپ ٹاپ برآمد کرلئے اور تین ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ مزید انٹیروگیشن کیلئے FIAحکا م کے حوالے کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ٹیکنالوجی آج کے دور کا دوسرا نام ہے ۔ ٹیکنالوجی انسانی اقدار اور بقاء کے لیے ناگذیر ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی آف گجرات کی فائیو جی، ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی عالمی ورکشاپ وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ امید ہے ڈاکٹر ضیاء القیوم کی قیادت میں جامعہ گجرات روح عصر کی نمائندہ یونیورسٹی بنے گی۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن یونیورسٹی آف گجرات سے اشتراک و تعاون میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ برٹش کونسل اور فنڈنگ ایجنسیز سے مل کر اعلیٰ تعلیم کا فروغ جاری رکھیں گے۔ قدرتی آفات کی مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ تحفظ و احتیاط کا شعور اجاگر کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے بطور مہمان خصوصی UOG میں ORIC کے زیر انتظام منعقدہ انٹر نیشنل ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہمان اعزاز یو ای ٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل خالد احمد نے کہا کہ جامعات کے درمیان علم و تحقیق کے حوالے سے تعاون اہم عصری تقاضا ہے ۔ یونیورسٹی آف گجرات سمیت تمام جامعات سے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ کامیاب فائیو جی انٹر نیشنل ورکشاپ جامعہ گجرات کا قابل فخر کارنامہ ہے ۔ پنجاب برٹش کونسل کے ڈائریکٹر کیون میک لیون نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے حوالے سے پاکستانی جامعات سے تعاون جاری رکھیں گے۔ یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا برٹش کونسل اور یونیورسٹی آف ویسٹ سکاٹ لینڈ کے تعاون سے یونیورسٹی آف گجرات میں ریسرچ سنٹر فار ڈیزاسٹر مینجمنٹ قائم کریں گے۔ تمام شرکاء کے شکر گذار ہیں۔ ورکشاپ کے برٹش کوارڈینیٹر ڈاکٹر ہنری وانگ نے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور ورکشاپ کو ثمر آور بنانے کے لیے آئندہ عملی تعاون کی فراخدلانہ پیش کش کی ۔ پاکستانی کوارڈینیٹر ڈاکٹر مدثر اقبال نے تمام شرکاء اور معاون اداروں کا شکریہ کیا اور کہا کہ ORIC کے پلیٹ فارم سے تحقیق و جدت کی ثقافت کو پروان چڑھائیں گے۔ آخر میں مہمانان گرامی اور کلیدی خطاب کرنے والے مقررین و مقالہ نگاروں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ یونیورسٹی آف گجرات ، IST اور دیگر جامعات کے ماہرین و منتظمین نے بھرپور شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفراقبال ایم این اے حلقہ این اے (106)19جنوری بروزسومواردن 11بجے اپنے دست مبارک سے کنجاہ تاناگریانوالہ تامچھیانہ تالدھاکی سڑک کاسنگ بنیادرکھیںگے جس کی تخمینہ لاگت 7کروڑ روپے آئے گی ۔بعض ازاںوہ سابقہ چیئرمین یوسی مچھیانہ چوہدری فیروزمرحوم کی کوٹھی پرجلسہ عام سے خطاب کریںگے جس میںکمشنرگوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمدخواجہ،نواب زادہ طاہرالملک ایم این اے بھی خصوصی شرکت فرمائیںگے۔ان خیالات کااظہارعلاقہ کی ممتازسیاسی سماجی شخصیات برادرزرائس ملزمچھیانہ کے چیف ایگزیکٹوچوہدری شکیب عامر،چوہدری ظہیرعباس امیدواربرائے چیئرمین یوسی مچھیانہ اوربزرگ راہنماچوہدری اعجازاحمدآف مچھیانہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میںتمام انتظامات کوختمی شکل دے دی گئی ہے۔