گجرات (جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے مختلف فصلوں کی کٹائی کے بعد بچ جانے والے تنے اور پرالی وغیرہ کے جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے یہ فیصلہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے کیا گیا ہے حکم نامے کا نفاذ فوری طور پر ہو گا۔ ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران محکمہ ماحولیات، محکمہ زراعت اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔