گجرات کی خبریں 17/12/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) سانحہ دھرنیال جس میں فسادی قادیانیوں نے جشن عید میلادُ النبی ۖ کے جلوس پر فائرنگ کر کے نعیم شفیق مسلمان کو شہید کر دیا اور متعدد کو شدید زخمی کر دیا جس پر انتظامیہ چکوال قادیانیوں کے ساتھ مل گئی اور سینکڑوں بے گناہ مسلمانوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیئے، درجنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس قادیانی جارحیت اور حکومت کی قادیانیت نوازی کے خلاف تحریک لبیک یا رسول اللہ ۖ کے زیرِاہتمام حضرت داتا دربار تا پنجاب اسمبلی ایک بہت بڑا تاجدارِ ختم نبوت مارچ کیا گیا اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ۖ کی اپیل پر آج پاکستان اور دُنیا بھر میں یومِ تاجدارِ ختم نبوت ۖ منایا گیا۔ خطباء نے قادیانی مذہب کو اسلام اور اُمت مسلمہ کے خلاف دشمنان اسلام کی بہت بڑی سازش قرار دیا اور مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خلیفۂ اوّل حضرت ابوبکر صدیق کی سنت کے مطابق انکارِ ختم نبوتۖ کے اس فتنے کی مکمل بیخ کنی کریں۔ تاجدارِ ختم نبوت مارچ داتا دربار تا پنجاب اسمبلی میں سرپرست اعلیٰ علامہ خادم حسین رضوی، بانی پیر محمد افضل قادری، مرکزی ناظم نشرواشاعت پیر محمد اعجاز اشرفی،پیر سید مختار اشرف رضوی، علامہ فاروق الحسن، پیر سید انیس شاہ، پیر عبدالمجید حیات،پیر راشد سیالوی، پیر شاہد نصیر نقشبندی، مولانا نصراللہ قادری، علامہ غلام عباس فیضی، مفتی عابد رضا قادری و دیگر نے قیادت کی۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے تحریک لبیک یا رسول اللہ ۖ کے بانی پیر محمد افضل قادری نے مطالبہ کیا۔ حکومت قادیانیت نوازی بند کرے اور قادیانیت نواز پالیسیاں اور اسلام مخالف پالیسیاں بلا تاخیر ختم کرے۔ دھرنیال کی مسجد مسلمانوں کے حوالے کرے۔ گرفتار مسلمانوں کو رہا کرے۔ فائرنگ کرنیو الے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔ حکومت جانب دار چکوال انتظامیہ کو ڈس مِس کر کے موأخذہ کرے۔ پیر محمد افضل قادری نے چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام شکن پالیسیاں ختم کرائیں اور نیشنل الیکشن پلان، سائبر کرائم بل، 7اے ٹی اے اور سائونڈ سسٹم آرڈیننس جیسے قوانین میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ۖ کی مشاورت سے ضروری اصلاحات کرائیں اور اذانوں مساجد، تبلیغ و میلاد اور محبت وطن سُنی بریلوی عُلماء پر قادیانیت نواز حکومتی حملہ ختم کرائیں۔ بصورت دیگر تحریک لبیک یارسول اللہ ۖ کراچی تا پشاور قادیانیت نواز حکومت کے خلاف تحریک تحفظ ختم نبوت چلائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جماعت اسلامی کھاریاں شہر کے زیراہتمام سیر ت سرورعالم ۖ کانفرنس کل 18دسمبربروز اتوار بعدنمازعشاء شفیق مسجد میںمنعقد ہوگی ۔ کانفرنس کی صدارت نائب صدر الخدمت فاونڈیشن پنجاب و صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی ضلع گجرات سید ضیا ء اللہ ایڈووکیٹ کریں گے جبکہ خصوصی خطاب نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب عالم باعمل مولاناجاوید احمد قصوری کریں گے۔ جماعت اسلامی کے مقامی ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی کھاریاں ڈاکٹر کاشف عدنا ن کی قیادت میں کھاریاں جماعت نے کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں وکلائ، داکٹرز، اساتذہ،صحافی، تاجر برادری الغرض ہر مکتبہ فکر اور شعبہ زندگی کے افراد کو سیرت سرورعالم ۖکانفرنس میں شرکت کی دعوتیں دی گئی ہیں۔جماعت اسلامی ضلع گجرات کے نائب امیر وصدر سیاسی کمیٹی سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ نے عوام کو سیرت سرورعالم ۖ کانفرنس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے انہوں نے کہا اس کانفرنس میں شرکت سے عاشقان رسول ۖ میں اتباہ سنت واسلام سے محبت کا ایک نیا جوش و ولولہ پیدا ہوگا۔
۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جامعہ گجرات کے شعبۂ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام 16دسمبر 1971ء کے پُرالم دن کی یاد کی مناسبت سے ایک سیمینار ”سقوط ڈھاکہ پر ایک نظر” کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار میں طلبہ و اساتذہ کی کثیر تعداد کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے صدور اور انتظامیہ کے سینئر اراکین نے شرکت کی ۔ سیمینار کا مقصد سقوط ڈھاکہ کے پس منظر میں پاکستانی قوم کے مسائل کا وسیع النظری سے جائزہ پیش کرتے ہوئے ان اسباب و واقعات کا تجزیہ پیش کرنا تھا جن کی وجہ سے پاکستان کو دولخت ہونا پڑا۔ اس سیمینار کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ برائے ہسٹاریکل وکلچرل ریسرچ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سید عمر حیات تھے۔ جبکہ صدارت کا فریضہ ڈین فیکلٹی برائے سوشل سائنسز ڈاکٹر فوزیہ مقصود نے سر انجام دیئے ۔ چیئرپرسن شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان ڈاکٹر جاوید حیدر سید نے اس سیمینار کی میزبانی کی ۔ سیمینار کے مختلف مقررین نے سانحہ مشرقی پاکستان کے اسباب پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ سید عمر حیات نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ متحدہ پاکستان کے لیے ایک پُر الم سانحہ تھا۔ مختلف سیاسی، تاریخی اور معاشی اسباب کیوجہ سے قائد کا پاکستان دو ٹکڑوں میں بٹ کر رہ گیا۔ قائداعظم نے قوم کو ایمان ، اتحاد اور تنظیم کے سبق سے روشناس کیا تھا ۔ سقوط ڈھاکہ ہماری قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف تھا۔ قوموں کا ماضی ان کے مستقبل کا تعین کرتا ہے ۔ ماضی کے واقعات سے سبق سیکھتے ہوئے ہم اپنے حال اور مستقبل کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ مقصود نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کے پس منظر میں کئی عوامل کار فرما تھے۔ ان عوامل میں سے سب سے سنگین بنگالیوں کو ان کے مناسب حقوق سے محروم رکھا جانا تھا۔ تحقیق کا اصل مقصد ماضی کی غلطیوں کا تجزیہ کرتے ہوئے آئندہ کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا ہوتا ہے ۔ سقوط ڈھاکہ کو آج 45 برس گذر چکے ہیں مگر ان قومی زخموں کے نشان آج بھی ہمارے دل و جگر پر باقی ہیں۔ ڈاکٹر جاوید حیدر سید نے کہا کہ ہمیں سانحۂ مشرقی پاکستان کے اسباب کا گہرا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ پاکستان کو مضبوط تر بنانے کا عزم کرنا چاہیے مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں مغربی پاکستان میں بیٹھی ہوئی انتظامیہ کا معاندانہ رویہ بھی شامل تھا۔ قیام پاکستان سے ہی حالات نے کچھ ایسا رخ اختیار کیا کہ مشرقی پاکستان کے اشرافیہ و عوام میں متعصبانہ خیالات جنم لینے لگے۔ بنگالیوں کو ان کی آبادی کے تناسب سے کبھی بھی مختلف اداروں میں برابر کی نمائندگی اور حقوق نہ دیئے گئے۔ ڈاکٹر دلشاد محبت نے کہا کہ بنگالیوں کی مختلف معاملات میں حق تلفی سقوط ڈھاکہ کی بڑی وجہ تھی۔ ڈاکٹر قرة العین نے کہا کہ بنگالیوں کا احساس محرومی و کمتری سانحہ مشرقی پاکستان کا سبب بنا۔ فیکلٹی ممبر رائے شبیر احمد نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ ہماری قومی یکجہتی پر ایک سوالیہ نشان کی حیثیت رکھتا ہے۔ صوبائی عصبیت متحدہ پاکستان کے لیے زہر قاتل ثابت ہوئی۔ پی ایچ ڈی سکالر نثار احمد خاں نے مشرقی پاکستان کی معیشت میں ہندوؤں کے غلبہ، بنگالی عوام کے مسائل پر بے توجہی اور زبان کے مسئلہ کو سقوط ڈھاکہ کا سبب ٹھہرایا۔ ایمان نجویٰ نے کچھ تاریخی غلطیوں کا تذکرہ کیا ۔ فیکلٹی ممبر مشتاق عباسی نے کہا کہ بنگالی سیاسی طور پر باخبر قوم تھے۔ مغربی پاکستان کے ہاتھوں مشرقی پاکستان کے وسائل کا معاشی استحصال ، داخلی مسائل اور بیرونی دخل اندازی، مساوی نمائندگی کا مسئلہ ، لیڈر شپ کا فقدان وغیرہ ایسے عوامل تھے جنہوں نے مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اور مجھے خوشی ہوئی ہے کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے ہونہار طلبہ و طالبات ہر میدان میں نمایاں پوزیشن لیتے ہیں۔ اور دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی انتظامیہ کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ جس قوم کے بچے صحت مند ہوں وہ قوم ہمیشہ ترقی کی منازل طے کرتی ہے۔ اور دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی اس سلسلہ میں کاوشیں بہترین ہیں۔ جس طرح دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے بچوں نے ضلع گجرات میں سپورٹس کے میدان میں اول پوزیشن حاصل کی ہے اس کیلئے میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ شہزاد شفیق شرقپوری اور ان کی انتظامیہ دن رات کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں جو اقدامات کر رہی ہے اس سے کھیلوں کا معیار بلند ہوا ہے اور میرا تعاون ہمیشہ ساتھ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے کھیلوں کے میدان میں اپنا مقام بنایا ہے اس طرح تعلیم کے میدان میں بھی ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے ہر شعبہ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائیں ہے ہم مزید بہتر طریقے سے کام کرتے رہیں گے۔ تاکہ ہمارے بچے ہر میدان میں نمایاں رہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہونہار طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ سرٹیفیکیٹ دئیے اور میڈلز پہنائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ عامر رضوان قادری کی والدہ محترمہ کا ختم چالیسواں منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب ممتاز عالم دین حضرت علامہ مولانا مشتاق رضا گولڑوی نے کیا۔ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری غلام عباس نے حاصل کیا۔ نعت رسول ۖ ممتاز ثناء خوان رسول علامہ ولایت علی نے پیش کیا۔ جبکہ ممتاز شخصیات جن میں چوہدری فراز انجم’ حاجی محمد اکرام’ چوہدری سرور گل’ چوہدری اشفاق حسین گل’ چوہدری شاویز اقبال گل’ چوہدری نذر حسین ‘ چوہدری بابر رضا ‘ چوہدری عمران حسین’ حاجی غلام قادر تارڑ’ چوہدری منیر اللہ تارڑ’ خان منیر احمد خان’ حاجی محمد الیاس’ ذیشان علی’ چوہدری عثمان’ غضنفر گل’ چوہدری خاور رشید گل’ چوہدری ریاض گل’ سید طلحہ شاہ’ چوہدری سہیل اجمل گل’ چوہدری فحر زمان گل’ چوہدری شعیب’ عمران گل’ حافظ راحیل سہیل گل’ چوہدری عدیل سہیل گل’ چوہدری عمر سہیل گل’ چوہدری عمیر سہیل گل’ چوہدری حیدر علی گل’ چوہدری فیضان الحق گجر’ چوہدری احسان الٰہی’ محمد علی’ چوہدری اکبر علی’ چوہدری عبداللہ ‘ چوہدری نبیل ‘ چوہدری توحید گل’ مرزا الیاس جرال’ یوسف بٹ’ چوہدری ساجد ‘ حافظ محمد صغیر’ رضوان شہزاد ‘ راجہ شہزاد احمد’ محمد راحیل عطاری’ چوہدری انضمام الحق’ چوہدری عبدالواحد اور شاویز’ چوہدری اویس’ ملک محمد انور’ چوہدری فضل نور’ شعیب اشعر درانی’ چوہدری محمد صفدر’ چوہدری محمد شہزاد’ محمد بلال’ چوہدری امشال امتیاز گل’ چوہدری اسد منیر تارڑ و دیگر شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی والدہ محترمہ کی سالانہ برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ محفل کی صدارت صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی نے کی۔ جبکہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ محفل زیر نگرانی صاحبزادہ رضوان منصور آوانی منعقد ہوئی۔ ہدیہ نعت عارف شاہد گوندل’ حافظ محمد صدیق’ اور عارف شاہد گوندل ‘ نصیر احمد بٹ نے پیش کیا۔ اس موقع پر اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔’ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبات میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول فار بوائز میں منعقد ہوئیں جس میں طلبہ و طالبات نے دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ میں جام شہادت نوش کرنیوالے طلبہ و اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اس موقع پرپرنسپل میڈم رخسانہ قدیر اور اساتذہ و طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سولہ دسمبرکے افسوسناک سانحہ نے پوری قوم کو خون کے آنسور لا دیا ، دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی کو قوم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوںنے کہا کہ ننھے شہداء کی قربانی نے پوری قوم کو اتحاد کی لڑی میں پرو دیا اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جو وطن عزیز کے دشمنوں پر قہر بن کر ٹوٹا ، حکومت اور قوم کی مکمل حمایت سے شروع ہونیوالے آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج، رینجرز اور پولیس سمیت سکیورٹی فورسز کے جوانوںنے بھرپور قربانیاں دیں اور جرات و بہادری کی عظیم داستانیں رقم کرکے دہشت گردوں کا بڑی حد تک صفایا کر دیا جبکہ کراچی، قبائلی علاقہ جات اور دیگر علاقوں سے دہشت گردوں، مسلح گروہوں کا خاتمہ کر دیا گیا اور کراچی میں بھی امن بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج کے دن ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء اور دوسرے شہدا کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ہم اپنی نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے اس ملک کو مستقبل محفوظ بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرکے ہی ملک کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکتا ہے، ضلع میں دیگر شعبوں کی طرح تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلبہ و طالبات کو سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کے ساتھ گجرات کے شہریوں نے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کالرہ کلاںمیں سکول مینجمنٹ کونسل اور یونیورسل پرائمری ایڈمشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہونہار طلبہ و طالبات کو یونیفارم اور جرسیاں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری نصراللہ وڑائچ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر عابد خیر کتوی، سکول کونسل کے ممبران ، اہل علاقہ اور طلبہ و طالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ اور اسے ساڑھے 7سو تک پہنچانے پر ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف کی زیر نگرانی ہیڈ ماسٹر اور داخلہ کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی سکول کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 10لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائے گی نیز سکول کے لئے سکیورٹی اور صفائی کے عملہ کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ کالرہ کلاں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اراضی فراہم کرکے یہاں طالبات کیلئے ہائی سکول بنوایا ہے جو قابل تقلید ہے ، طالبات کے گذرنے کیلئے سڑک ضلعی حکومت بہت جلد تعمیر کردے گی۔ ڈی سی او نے ہونہار طلبہ کیلئے مفت یونیفارم اور جرسیاں فراہم کرنے پر سکول کونسل اور اہل علاقہ کو زبردست سراہا اور ہدایت کی کہ مزید محنت کرکے سکول کو ماڈل تعلیمی ادارہ بنایا جائے۔ مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری نصراللہ وڑائچ نے سکول کی کامیابیوں کو زبردست سراہا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ کی سخت محنت سے ہر شعبہ میں ترقی ہورہی ہے، انہوںنے سکول کیلئے دو لاکھ روپے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف اور ہیڈ ماسٹر عابد خیر کتوی نے سکول کی تدریسی سرگرمیوں اور تعمیراتی کاموں کے متعلق مہمان خصوصی اور حاضرین کوآگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فرید اللہ خان کی پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمشن آف پاکستان نے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ، میئرز، ڈپٹی مئیرز کے انتخاب کیلئے پولنگ کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیاہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی بھی شخص کو موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی، ریٹرننگ آفیسر ووٹ کی سیکریسی یقینی بنانے کا ذمہ دار ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ ارکان اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی معاونت سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں گے،نیز کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)حا جی سلیما ن ا مین ہا شمی و ا ئس چیئر مین یو نین کو نسل گلیا نہ نے کہا ہے کہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی کامیابی آ سما نو ں پر لکھی جا چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران کا حق بھی بنتا ہے کہ وہی ضلع گجرات کے چیئرمین بنیں بلدیاتی الیکشن کے تمام مراحل میں حلقہ این اے107 میں کوٹلہ برادران کے نامزد تمام امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔پورے ضلع گجرات میں سب سے زیادہ چیئرمینوں کی حمایت بھی کوٹلہ برادران کو ہی حاصل ہے۔ انشاء اللہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی کامیابی کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گلیا نہ پو لیس کا جعلی معذ و ر گدا گر و ں کے خلا ف آ پر یشن ، آ ز اد کشمیر اور دو سر ے ا ضلا ع کے گدا گر پکڑ ے گئے ۔ مقد ما ت در ج ۔ تفصیل کے مطا بق ڈ ی پی او گجر ات کی ہدا یت پر ایس ایچ او گلیا نہ و قا ر گجر اور ا ے ایس آ ئی اشفا ق معہ نفر ی مختلف علا قو ں میں چھا پے ما ر کر جعلی معذ و ر گدا گر و ں کو گر فتا ر کر لیا ۔ گر فتار ملز ما ن جن میں عبد ا لر ز ا ق سکنہ بھمبر آ زا د کشمیر ، را نی بی بی دختر نذ یر خا ن سکنہ کو ٹلہ او ر شمیم ما ئی زو جہ اسلم کھو کھر لو دھرا ں حا ل مقیم علی پو ر گجر ات شا مل ہیں ۔ ملز ما ن کے خلا ف ایف آ ئی آ ر در ج کر کے تفتیش شر و ع کر د ی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گلیا نہ چو ک میں کئی گھنٹے ٹر یفک جا م ر ہنا رو زا نہ کا معمول بن گیا ۔ جس سے شہر ی خو ار ہو کر ر ہ گئے۔ تفصیل کے مطا بق گلیا نہ چو ک میں نا لے کی تعمیر کے لیے گڑا کھو د نے کی و جہ سے گا ڑ یو ں کی لمبی قطا ر یں لگ جا تی ہیں جس کی وجہ سے ٹر یفک کی رو ا نی متا ثر ہو تی ہے جبکہ ٹر یفک پو لیس کا و جو د بھی کہیں نظر نہیں آ تا ۔ عوا می و سما جی حلقو ں نے اعلیٰ حکا م سے گلیا نہ چو ک میں ٹر یفک و ارڈنز کی تعینا نی کا مطا لبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)ممتاز عالم دین راہنما تحریک ختم نبوت مولانا اصغر توحیدی نے کہا ہے کہ چکوال میں قادیانیوں کی طرف سے مسلمان پر ظلم و جبر حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے اقلیت ہو کر مسلمانوں پر ظلم ڈھانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور قادیانیوں کو لگام ڈالیں اور چکوال واقع کا فوری نوٹس لیں ورنہ مسلمانوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ قادیانیوں کو خود روکیں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر ہوگی انہوں نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طلباء اور اساتذہ کو بھی سلام عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ(ن) یوسی بھگوال حافظ ساجد حسین ملک لمے شریف (کونسلر) نے کہا ہے کہ چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ واضح برتری کے ساتھ فتح یاب ہوں گے اور ضلع گجرات کے چیئرمین منتخب ہوں گے مخالفین پھر شکست سے دوچار ہوں گے مسلم لیگ(ن) فتح یاب ہو گی بلدیاتی الیکشن کے تمام مراحل میں مسلم لیگ(ن) کامیاب ہوئی اب آخری مرحلہ بھی مسلم لیگ(ن) ہی جیتے گی اور چوہدری تنویر کامیاب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)صحافی غلام شبر کے والد حکیم نذیر احمد (مرحوم) کی روح کے ایصال ثواب کے لئے عالمگیری مسجد عالم مارکیٹ کھاریاں میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا مہمانوں کا استقبال حکیم غلام شبر اور غلام شبیر نے کیا۔ خصوصی دعا مولانا ضیاء المصطفیٰ نے کروائی اس موقع پر کثیر تعداد میں معززین علاقہ، وکلاء اور صحافی برادری نے شرکت کی۔ نمایاں شرکت کرنے والوں میں ماہرقانون بشارت احمد چوہدری ایڈووکیٹ، سینئر صحافی نصراللہ چوہدری ایڈووکیٹ، سینئر صحافی سید تنویر نقوی، صحافی محمد زمان احسن، صحافی ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق، صحافی لیاقت علی قادری، صحافی طاہر رشید صدیقی، ملک زیبر، ملک جہانگیر، عظیم سرور بٹ، منور تارڑ، ملک ناصر بشیر، مرید جعفری، احسان الحق، سلیمان بٹ، طاہر قصاب، آصف الطاف، حکیم محمد اویس مرزا، ملک آصف جھانٹلہ، رحمت خاں کھوکھر، حکیم عمران بشیر، حکیم غلام رضا، صوفی منیر اور دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)ضلعی راہنما پی ٹی آئی محمد الیاس چوہدری اور چوہدری مختار احمد ڈھل کی قیادت میں یونین کونسل بھگوال کے عوام کی خدمت زندگی کا مشن ہے ان خیالات کا اظہار راہنما PTI سابق امیدوار چیئرمین یوسی بھگوال ملک محمد بشارت اعوان گولڑہ ہاشم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ PTI کے پلیٹ فارم پر عوامی خدمت کے لئے24گھنٹے حاضر ہوں اور اپنی حیثیت کے مطابق بلاتفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہوں انشاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھوں گا۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ بھاری اکثریت سے ضلع گجرات کے چیئرمین منتخب ہوں گے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) رانا محمد اقبال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے چوہدری محمد علی تنویر کو پارٹی کا امیدوار نامزد کر کے زمینی حقائق کے عین مطابق بہترین فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ یہ سیٹ جیت کر قائدین کو تحفہ دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے چوہدری عابد رضا اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کی محنت کا ثمر ہے انشاء اللہ کامیابی انہی کا مقدر بنے گی۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ(ن) حلقہ پی پی115راجہ سجاد حسین پنڈی ہاشم، کسان کونسلر ملک نعیم اکبر دھنگ، کونسلر ملک عبدالخالق دھنگ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ ضلعی چیئرمین منتخب ہو کر گجرات کو پنجاب کا ترقی یافتہ اور مثالی ضلع بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے اور چوہدری عابد رضا ایم این اے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ضلع کی تعمیر و ترقی سے ہمکنار کریں گے ہم میاں برادران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ضلعی چیئرمین کے لئے چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی قیادت میں بہترین فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران کی اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بھی بے پناہ خدمات ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کو بھاری اور واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کو نامزد کر کے بہترین فیصلہ کیا ہے کوٹلہ برادران کا ویژن اور مشن عوام کی فلاح و بہبود ہے حلقہ این اے107 میں اربوں روپے کے منصوبہ جات اُن کی عوام سے محبت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چوہدری محمد علی تنویر کی کامیابی کے لئے اپنے تمام وسائل اور تعلقات کو بروئے کار لائیں گے اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)جماعت اسلامی کھاریاں شہر کے زیراہتمام سیر ت سرورعالم ۖ کانفرنس کل 18دسمبربروز اتوار بعدنمازعشاء شفیق مسجد میںمنعقد ہوگی ۔ کانفرنس کی صدارت نائب صدر الخدمت فاونڈیشن پنجاب و صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی ضلع گجرات سید ضیا ء اللہ ایڈووکیٹ کریں گے جبکہ خصوصی خطاب نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب عالم باعمل مولاناجاوید احمد قصوری کریں گے۔ جماعت اسلامی کے مقامی ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی کھاریاں ڈاکٹر کاشف عدنا ن کی قیادت میں کھاریاں جماعت نے کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں وکلائ، داکٹرز، اساتذہ،صحافی، تاجر برادری الغرض ہر مکتبہ فکر اور شعبہ زندگی کے افراد کو سیرت سرورعالم ۖکانفرنس میں شرکت کی دعوتیں دی گئی ہیں۔جماعت اسلامی ضلع گجرات کے نائب امیر وصدر سیاسی کمیٹی سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ نے عوام کو سیرت سرورعالم ۖ کانفرنس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے انہوں نے کہا اس کانفرنس میں شرکت سے عاشقان رسول ۖ میں اتباہ سنت واسلام سے محبت کا ایک نیا جوش و ولولہ پیدا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ربیع الاول کامہینہ اسلامی ہجری سال کاتیسرامہینہ کہلاتا ہے اس ماہ مبارک میںامام الانبیاء سرکار دوعالم حضرت محمدمصطفی احمدمجتبیٰ ۖ کی ولادت باسعادت ہوئی اس لئے اس ماہ مقدس کوبرکت اورفضیلت والا مہینہ کہا جا تا ہے۔ماہ ربیع الاول کی ایک ایسی فضیلت ہے جو دوسرے مہینوںسے بڑھی ہے۔ان خیالات کا اظہارممتازعالم دین پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی اورباوا محمدنسیم نے بائو رفیع مرحوم اینڈ برادرز(حلوہ پوڑی والے)کے زیراہتمام بکر گلہ میںمحفل میلاد النبی ۖ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرملک محمدیوسف چاند،محمداشرف،محمداعظم،محمدخالد،ذیشان رفیع ،خالد محمودچیمہ،ظہیراحمدکھوکھر،سجاد عمر،محمدسلیم،بائو رفیع ودیگرنے کثیر تعدادمیںشرکت کی۔انہوںنے کہا کہ حضورنبی کریم ۖ کااتباع کاتعلق آپ ۖ کے افعال وعمال سے ہے اوراطاعت کاتعلق آپ ۖ کے احکامات وارشادات سے ہے اوراللہ تعالیٰ نے آپ ۖ کااتباع واطاعت کاحکم دیکرآپ ۖ کے جملہ اقوال وافعال کوحتمی طورپرواجب العمل قراردیا ہے۔قرآن پاک میںارشاد ہے اوراللہ کی اوراسکے رسولۖ کی اطاعت کرواگرتم ایمان والے ہو۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)حضور اکرم ۖ کی جلوہ گری سے کائنات میں بہار آگئی۔سسکتی انسانیت نے سکھ کا سانس لیا، جاہلانہ رسومات کا خاتمہ ہوا اور باہمی اخوت نے معاشرہ میں نئی تاریخ رقم فرمائی۔نبی کریم ۖ کی تشریف آوری کسی ایک قوم ،قبیلے ،خطے یا ملک کے لئے نہیں تھی بلکہ عالمگیر رسول ۖ کی رسالت ۖ بھی عالمگیر اور ہمہ جہت تھی۔آمد رسول ۖ کے مقاصد انسان کو تقرب خدا سے روشناس کرا کے حقیقی خلافت کا تصور اجاگر کرنا تھا ۔جشن عید میلاد النبی ۖ کا اہتمام عشقِ رسول ۖ کی عکاسی ہے۔پاکستان سمیت عالم اسلام نے جس عقیدت سے یوم ولادت مصطفےٰ ۖمنایا ہے اغیار کی نیندیں حرام ہو گئیں ہیں ۔ملک میں نفاذِ نظام مصطفےٰ ۖ کے لئے بھی اسی تصور کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین ومرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے جامع مسجد دربار والی ٹھٹھی بلوچ نزد خانکی ہیڈ تحصیل وزیر آباد میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر الحاج سرفراز احمد تارڑ ،حافظ بلال احمد نقشبندی ،قاری محمد عنصر جلالی برج، شانی مہر سادگی ،محترم محمد اصغر وزیر آباداور دیگر بھی موجود تھے ۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ محافل میلاد عشقِ رسول ۖ کے اظہار کا ذریعہ ہیں ۔انسان جس سے محبت کرتا ہے اُس کا کثرت سے ذکر کرتا ہے ۔ذکر مصطفےٰ ۖ کی سر بلندی ازل سے ابد تک ہے ۔اس موقعہ پر محمد نواز بھٹی ،حمد ناصر حسین چیمہ،حافظ نثار احمد،میاں ظفر اقبال،قاری نوید احمد فاروقی ،محمد نصیر قادری، محمد نصر چٹھہ ،رانا محمد ارشد رضوی ،محمد عاصم بشیر اویسی،محمد محسن اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ٹائم اورون ڈش کی پابندی نہ کرنے والے میرج ہالزمالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ہمیںشکایات موصول ہوئی ہیںکہ بعض میرج ہالزقانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیںقانون کی خلاف ورزی کرنے والوںکے ساتھ آہنی ہاتھوںسے نپٹا جا ئے گااوراسکے علا وہ صفائی اورکھانوںمیںمضر صحت اشیاء استعما ل کرنے والوںکوبھی جرمانوںکے علا وہ جیل جانا پڑے گا۔ان خیالاکااظہاراسسٹنٹ کمشنروزیرآبادمحمدانوربریارنے تحصیل بھرکے میرج ہالز مالکان اوربھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمحمداکرم سنڈل،آغا محمدقاسم،زاہد رفیق بٹ، چوہدری اخترآف پھالوکی،خلیل اشرف بٹ،راشد منیر،وزیراحمد،محمدعمر،لیاقت علی،حاجی محمداقبال کنگ،شاہد چیمہ،بھٹہ خشت کے محمدجاوید بھٹہ،سرفرازاحمدچیمہ،نعیم چیمہ،محمدرزاق چیمہ،ارشد محمودودیگر بھی موجودتھے۔اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنرکوبعض میرج ہالز مالکان نے شکایت کی کہ فوڈاتھارٹی کی چیکنگ پارٹی کے ملازمین کارویہ درست کیا جائے جس پراے سی محمدانوربریارنے شادی ہالز مالکان کی شکا یت دورکرنے کی یقین دہا نی کرائی
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)وزیرآباد کی جملہ تنظیمات کیے زیراہتمام پہلی سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفیٰ ۖ کانفرنس مورخہ17دسمبر بروز ہفتہ جامع مسجد انوارمدینہ رحیم پورہ میںبعد از نماز عشأ منعقد ہوگی۔ جسمیں حضرت علامہ پیر سید اقبال شاہ شیخ الحدیث مرکزی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف ، حضرت علامہ قاری سعید احمد ارشد نائب امیر جماعت اہلسنت ضلع گوجرانوالہ ، حضرت علامہ حافظ محمد رفیق رضوی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت ضلع گوجرانوالہ ، علامہ محمد عمران کیلانی ، صاحبزادہ حافظ محمد عباس چشتی خطاب فرمائیں گے۔جبکہ کانفرنس کا انعقاد وزیرآباد کی جملہ تنظیمات اہلسنت جن میں جماعت اہلسنت پاکستان تحصیل وزیرآباد، ضیاء الامت فاؤنڈیشن ، انجمن طلبا ٔ اسلام، تحریک منہاج القرآن،ادارہ تنظیم الاسلام ،دعوت اسلامی، مسلم ہینڈزانٹر نیشنل، حلقہ محمدیہ سیفیہ ، امیر ملت فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہورہا ہے۔ پہلی سالانہ میلاد مصطفیٰ کانفرنس کی صدارت حضرت علامہ پیرمحمد حماد الدین صدیقی امیر جماعت اہلسنت تحصیل وزیرآباد کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)صدر سیا سی جماعت جماعت اسلا می وزیرآبادزون وقاص احمد بٹ نے کہا ہے کہ قوم کومخلص اوردیانتدارقیادت جماعت اسلا می فراہم کرسکتی ہے۔ہمیںاپنے ذاتی اختلافات کوپس پشت ڈال کرپا لیسی بنانے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلا می استحکام پاکستان اورقانون کی بالا دستی کی مسلسل جدوجہدکانام ہے۔پاکستان کی سلا متی کے لئے وڈیروں،شخصی آمروںاورسیا سی ڈاکوئوںکے خلاف ڈٹے رہیںگے۔کارکنان عوام میںپھیل کرانہیںہمنوابنائیں۔وہ سیا سی کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرصابر حسین بٹ،عبد الوکیل علوی،ناصر محمودکلیر،زمان حیدرچیمہ،ریاض سلہریا،عمران بٹ،جاوید محمود،ذبیع اللہ ملک سمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے آنے والی تبدیلی جمہوریت کی ضامن ہے۔اسلا می اورخوشحال پاکستان سے مسائل حل ہونگے۔اس موقع پریونین کونسل کی سطح پرذمہ داریاںلگانے کے علا وہ منصوبہ بندی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیالکوٹ(جی پی آئی)قومِ مسلم تا قیامت اللہ تعالیٰ کے حبیب ۖ کے میلاد پر خوشیاں منا کر اظہار تشکر کرتے رہیں گے ۔آمد رسول ۖ عروج انسانیت کا باعث بنی ،فخر انسانیت حضرت محمد مصطفےٰ ۖ شاہکار قدرت اور راہبر آدمیت بن کر دنیا پر ظہور پذیر ہوئے ۔قومِ مسلم تا قیامت اللہ تعالیٰ کے حبیب ۖ کے میلاد پر خوشیاں منا کر اظہار تشکر کرتے رہیں گے ۔ سیرت طیبہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں راہنمائی کا لازوال اثر رکھتی ہے ۔رحمت عالمی ۖ کی بعثت مومنین پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے ۔ملت اسلامیہ پستی سے نکلنے کے لئے سربلندی حاصل کرنے کے لئے سنت رسول ۖ کو اپنائے ۔عظمت مصطفےٰ ۖ کے ترانے تا حشر زبان زد عام رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی سکالر و مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکزی جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ رضویہ چوبارہ میں دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سرکار دو عالم ۖ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے ہیں ۔آپ کے آنے سے اس دنیا میں امن و امان قائم ہوا ۔ حضرت محمد مصطفےٰ ۖ کے تشریف لانے سے راہزن رہبر بن گئے ، رنگ و نسل ،قوم و قبیلہ غریب و امیر کا فرق ختم ہو گیا ۔قبیلوں کی دشمنیاں دوستی میں بدل گئیں ۔ پیغمبر امن کی تعلیمات ہمارے لئے مینار ہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں ۔آپ نے پیغام توحید و رسالت لوگوں تک پہنچانے کا حق ادا کر دیا ۔ دین اسلام کی آبیاری کیلئے آپ نے بہت زیادہ تکلیفیں برداشت کیں لہٰذا ہمیں میلاد منانے کیساتھ آپ کی سیرت کو بھی اپنانا ہو گا ۔ولادت محمد مصطفےٰ ۖ سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے ۔حضور اکرم ۖ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ۔حضور اکرم ۖ نے بدوئوں کو ہادی بنایا ،انسان کو معرفت خدا سے آشنا کیا ۔عورت کو حقِ وراثت دیا اور معاشرتی قانون وضع فرما کر دنیا میں امن و محبت کا انقلاب برپا کر دیا ۔آج ہادیٔ دو عالم ۖ کے اسوۂ حسنہ سے راہنما لے کر قومِ مسلم دنیا کی امامت کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا 16دسمبر 2014ء کو ہونے والاسانحہ پشاور ملک اور اسلام کو بدنام کرنے کی گہری سازش تھی ۔سانحہ پشاور مدتوں تک نہیں بھلایا جائے گا۔دہشت گرد ملک و قوم کے مجرم ہیں جن کو کڑی سزا ملنی چاہئے ۔ بزدل دہشت گرد پاکستانی فوج کے سامنے تو پائوں پر کھڑے نہ ہو سکے معصوم و بے گناہ طلباء کو شہید کر کے جہنم خرید لی ۔آرمی پبلک سکول پشاور میں ظلم و بربریت کی انتہا ہوئی ۔ پاک فوج چاروں صوبوں سمیت ہر جگہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ۔سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے اساتذہ و بچے پوری قوم کا سرمایہ تھے۔اس موقعہ پر ملک و ملت کیلئے شہید ہونے والے تمام شہداء کی بلندیٔ درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
۔ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد ماڈل ٹائون میںخطبہ جمعہ میں کہا کہ خاتم الانبیا کی تاریخ ولادت کی تاریخ میں اختلاف کے باعث 12تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جاتا ہے۔ عظمت پیغمبر ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی للہ علیہ وآلہٰ وسلم کے بارے تما م انبیا سے وعدہ لیا اور انہیں قرآن مجید میں نام کی بجائے القابات سے پکارا۔ انہوں نے ایام میلاد معلم انسانیت حضرت محمد ۖ کی مناسبت سے کہا کہ حضور کے یوم ولادت کے بارے کئی ا قوال ہیں۔مشہور محدث شیخ محمد یعقوب کلینی(متوفی ٣٢٩ ھ) 12ربیع الاول کے قائل ہیں۔بعض کے نزدیک 16اور بعض 17ربیع الاول ولادت کا دن قراردیتے ہیں۔اسی بنا پران ایام کو ہفتئہ وحدت کہنا مناسب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انسانوں کی خلقت سے قبل اللہ تعالیٰ نے انسانوں سے اپنے رب ہونے کا عہد لیا تھا جس کا قرآن مجید میں الست بربکم کے کلمات سے ذکر ہے،اسی طرح تمام انبیاء سے رسالتمآب ۖ کی رسالت کا عہد بھی لیاتھا۔ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء میں سے قرآن مجید میںفقط 33انبیاء کے نام ذکر ہوئے ہیں ،جن میں حضرت آدم ، حضرت ابراہیم، حضرت عیسیٰ، حضر ت موسیٰ، حضرت یحییٰ،حضرت ذکریا علیہم السلام سمیت آٹھ انبیاء کو نام سے خطاب کیا گیا ہے لیکن پیامبر اکرم ۖ کی عظمت کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے کبھی بھی فقط نام لے کر خطاب نہیں کیا بلکہ القاب سے خطاب کیا ہے جیسے اے رسول ! اے مزمل ! اے مدثر!۔جس طرح ہمارے نبی، انبیاء میں سے عظیم شخصیت اور عظمتوں کے حامل ،ہیں اسی طرح ہمیں بھی ایک عظیم امت ہوناچاہئیے۔انہوں نے کہا کہ حضور کو معلم انسانیت بنا کر بھیجا گیا ، چنانچہ آپ نے اصحاب کو آیات مبارکہ یاد کرانے کے علاوہ ان کے مطالب و مفاہیم بھی سمجھائے۔ہمیں بھی قرآن میں تدبرو تفکر کی تاکید کی گئی ہے فقط ثواب کی نیت سے پڑھنا کافی ہیں ۔حافظ ریاض نجفی نے اے۔پی ۔ایس پشاور کے سانحہ کی دوسری برسی کے حوالے سے اسے سنگین سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان معصوم بچوں کی قربانیوں سے حکومت کی سمت سیدھی ہوئی جس کے بعد ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان شروع ہواجس کے نتیجہ میںکافی دہشت گرد ختم ہوئے اور باقی بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے۔انہوں نے سقوط مشرقی پاکستان کی برسی کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے قومی بدقسمتی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اللہ کا عطیہ ہے،قیام کے وقت سب سے بڑااسلامی ملک تھا۔لاالہ الااللہکی بنیاد پر وجود میں آنے والے اس ملک کے بنانے اور استحکام میں قائداعظم محمد علی جناح،راجہ غضنفر علی خان ، راجہ صاحب محمود آباد،ایم۔ایم اصفہانی اور شبیر احمد عثمانی کا اہم کردار ہے۔اگر عزم و ہمت ہو توجونا گڑھ،حیدرآباد دکن سمیت کھوئے ہوئے علاقے واپس لئے جا سکتے ہیں۔اس ملک کے پہاڑوں ،سمندروں میں کوئلے سے لے کر سونے تک اللہ کی ہر نعمت موجود ہے۔ماہرین کے مطابق تیل یہاں سے ہو کر ایران جاتا ہے۔ان خزانوں کی قدردانی سے ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اخلاقیات کی طرف توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہااپنی زبان اور ہاتھ کا صحیح استعمال پرامن معاشرہ کی بنیادی شرط ہے،دین ہرگز کسی مسلک کے بزرگان کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔ہاتھ اور زبان درست ہوں تو ہم بہترین قوم بن سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد(جی پی آئی) امریکا نے قادیانی کمیونٹی کے حق میں بیان دے کر پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے ۔پاکستان میں اقلیتیں محفو ظ ہیں اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ بھی ہمیشہ یقینی بنایا گیا ہے۔قادیانیوں نے آج تک پاکستان میں اپنے آپ کو اقلیت تسلیم نہیں کیا اور مسلسل آئین پاکستان اور اس ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں ۔گزشتہ ہفتے پنجاب کائونٹر ٹیرارزم پولیس کی جانب سے چناب نگر میں قادیانیوں کے ہیڈ کواٹر پر چھاپے اور متنازع لٹریچر کی برآمدگی قابل تحسین عمل ہے ۔امریکا کی طرف سے اس چھاپے پر احتجاج اور تشویش کا اظہار پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔پاکستان کے آئین کے مطابق قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں امتناع قادیانیت آرڈیننس کے مطابق قادیانی اپنے مذہب کی تبلیغ نہیں کر سکتے۔ حکومت پنجاب اور قانون نافظ کرنیوالے اداروں نے چنیوٹ کے قریب چناب نگر ان کے ہیڈ کواٹر پر کاروائی قانون کے مطابق کی ہے۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں قرارداد مذمت پیش کی ہے قادیانیت کے حق میں امریکا کا دبائو حکومت قبول مت کرے جن متعلقہ افسران اور اہلکاروں نے ان کیخلاف کاروائی کی ہے ان کو ترقی دی جائے اور اس چھاپے کے دوران جو متنازع لٹریچر برآمد ہوا ہے اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اجتماع کے آخر میں شام کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں بھی ایک قرارداد پاس کی گئی حکومت حلب میں مسلمانوں پر جاری مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے اجتماع کے آخر میں آرمی پبلک سکول پشاور، سانحہ حویلیاں طیارہ حادثہ کے شہداء اور جنید جمشید کے لیئے خصوصی دعائے مغفرت کروائی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد(جی پی آئی)حلب اور پشاور میں بچوں کے قاتلوں کا کسی مذہب اور مسلک سے تعلق نہیں ہے۔اقوام متحدہ ،اسلامی سربراہی کانفرنس شام میں ہونے والے مظالم پر فوری ایکشن لے۔عرب اور اسلامی ممالک میں مداخلتوں کو روکنے کیلئے عالمی اسلامی عسکری اتحاد کو عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ پاکستانی قوم شام کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں ”یو م یکجہتی مظلومین شام” کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے علماء ،خطباء اور آئمہ نے کہی۔ اسلام آباد میں ”ندائے حلب کانفرنس ” سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ شام کی عوام پر ہونے والے مظالم پر عالمی دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ شام کے مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔حلب میں بچوں،عورتوں ،ضعیفوں کا قتل عام کیا جارہا ہے جس پر پاکستان،سعودی عرب ،ترکی اور قطر کو فوری طور پر اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے قتل عام پر خاموش نہیں رہ سکتے۔پاکستان علماء کونسل ملک بھر میں شام ،عراق کی عوام پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ روس ،ایران کو شام کی عوام کے جذبات کا خیال کرنا ہوگا۔ شام کی عوام پر ایک قاتل اور ڈکٹیٹر کو مسلط کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حلب کے بعد یمن اور بحرین میں مداخلت کی کوشش دنیا کو جہنم بنادے گی۔ روس ،ایران اور ان کے حواریوں کو اس قسم کے کسی بھی اقدام سے باز رہنا چاہئے۔ اس موقع پر مولانا عبد الصبور ،مولانا عبد الحمید صابری ،مولانا طاہر عقیل ،مولانا اشفاق پتافی نے بھی خطاب کیا ۔ دریں اثناء لاہور ،فیصل آباد ،ملتان ،راولپنڈی،کراچی،پشاور ،مردان ،گوجرانوالہ،حیدر آباد ،کوئٹہ،میر پور آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر شہروں میں حلب کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا عبد الکریم ندیم،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو، مولانا اسد اللہ فاروق،حافظ محمد امجد،علامہ شبیر احمد عثمانی،مولانا انوار الحق مجاہد،مولانا اسعد زکریا،مفتی وحید احمد سواتی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم حلب کے مظلوموں کے ساتھ ہے۔ فرقہ وارانہ بنیادوں پر عرب ممالک میں بغاوتیں پیدا کی جارہی ہیں ۔شام کے بعد بحرین اور یمن پر حملوں کی دھمکیاں در اصل ارض حرمین الشریفین کے امن سے کھیلنے کی سازش کا حصہ ہیں۔ مسلم امہ ارض حرمین الشریفین کے دفاع ،سلامتی اور استحکام کیلئے ہر لمحہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلب اور پشاور سکول میں بچوں پر حملے کرنے دہشت گرد اور انسانیت کے دشمن ہیں ۔ ان قاتلوں اور سفاکوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مقررین نے کہا کہ شام کے مسلمانوں کا معاملہ فرقہ وارانہ نہیں بلکہ ظالم اور مظلوم کا ہے اور مسلم امہ کو مظلوموں کے ساتھ کھڑاہونا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)تحریک انصاف سندھ کے سیکرٹری منارٹیز جے پرکاش اوکرانی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر سانحہ آرمی پبلک اسکول کی دوسری برسی کے حوالے سے شمعیں روشن کی گئی ،اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی ،حلیم عادل شیخ،علی زیدی ،جے پرکاش اوکرانی ،دیوان سچل اور دعا زبیر سمیت دیگر رہنما ئوں نے شرکت کی،تقریب میں پی ٹی آئی کے کارکنان، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی،اس موقع پرسانحے میں جابحق ہونے والوں کی یاد میں اور ان کے لواحقین سے اظہارہمدردی کے لیے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ،رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ،پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی ،حلیم عادل شیخ،جے پرکاش اوکرانی کی جانب سے موقع پر موجود میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اے پی ایس کے شہدا بچوں نے اس قوم کے لیے اپنی قربانیاں دی ہیں وہ خود تو قربان ہوگئے مگر اس قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کی ایک نئی سمت دے گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سیکرٹری منارٹی سندھ جے پرکاش اوکرانی نے آج منارٹیز کی جانب سے اس تقریب کا اہتمام کرکے اس بات کو ثابت کیاہے کہ جو سانحہ دو سال قبل ہوا تھا اس پر اس ملک کی تمام قومیتیں ہی غم سے نڈھال ہیں جبکہ تحریک انصاف اس وقت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ،انہوںنے کہاکہ قوم دہشت گردی کے خلاف اکٹھی ہوجائے یہ نہایت ہی افسوس کا مقام ہے کہ اس سانحے کے باجود بھی اس وقت نواز شریف ایکشن پلان چل رہاہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ کسی بھی سیاستدان نے اس سانحے سے رو گردانی کرنے کی کوشش تو یہ معصوم شہیدوں کی روح کے ساتھ سنگین غداری ہوگی،ہم قوم کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس جنگ کا حصہ رہے گی ،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کا موجودہ رویہ ایسا ہے جسے قوم اب کسی بھی حال میں برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ جے پرکاش کااس موقع پر کہنا تھاکہ تحریک انصاف میں منارٹی ونگ معاشرے میں امن واستحکام کے لیے بھرپور جدوجہد کا آغاز کیئے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپریشن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ،ڈی پی او سوات جرائم سے پاک سوات مہم میں عوام پولیس کے ساتھ تعائون کریں ، سوات میں دیر پا قیام امن کے ساتھ ساتھ جرائم کو جڑ سے ختم کر نے کا عزم کر رکھا ہے ،اجلاس سے خطاب ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مرو ت کے سربراہی میںجمعہ کے روز اپنے دفتر میںبریکوٹ سرکل کے کرائم میٹنگ کی اجلاس کی ،اجلاس میں ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن حسین بادشاہ مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات نے کہاکہ جرائم سے پاک سوات مہم میں عوام پولیس کے ساتھ تعائون کریں ، سوات میں دیر پا قیام امن کے ساتھ ساتھ جرائم کو جڑ سے ختم کر نے کا عزم کر رکھا ہے ، پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوںکو ختم کرینگے ،پولیس عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں قیام امن کو بحال رکھنا ہمارا اولین ترجیح ہے،سوات کے عوام محب وطن ہے انکی قربانیوں کے بدولت سوات میں امن بحال ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپریشن میں کسی قسم کے کوتاہی برداشت نہیں کرینگے، شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپریشن کو تیز کیا جائے،جس سے جرائم میں کمی آئیگی ، انہوں نے افسران بالا کوسختی سے ہدایات دی کہ پولیس عوام کی جان و مال کی تحفظ کی ذمہ دار ہے پولیس کو چاہیئے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا ئے،مشکوک افراد اور کرایہ داران پرکھڑی نظر رکھی جائے،تاکہ علاقہ میں جرم کی کسی قسم کی کاروائی نہ ہونے پائے، فریقین کے درمیان کاروائی انسدادی عمل میں لائی جائے، لاوڈ اسپیکر کے ناجائیز استعمال پر پابندی لگائی جائے،پولیس آفیسران جرائم کے روک تھام کے متعلق پبلک لیزان کمیٹی کیساتھ میٹنگزکریں۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)رسول اللہۖ کی زندگی میں ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں۔ ملک احمدجان ایڈوکیٹ جماعت اسلامی نویکلے کے زیرسایہ جامع مسجدنویکلے میں ایک عظیم الشّان سیرت النّبیۖکا انعقادکیاگیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی محترم ملک احمدجان ایڈوکیٹ، سابق ایڈوکیٹ جنرل اورمحترم نعیم اللہ ، ڈائریکٹرپرورش سوات تھے۔ اس موقع جماعت اسلامی مینگورہ کا امیر حافظ بخت آمین ایڈوکیٹ کے علاوہ لوگوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمدجان نے کہاکہ رسول اللہ ۖ کی زندگی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں۔قرآن وسنت کی تعلیمات سے روگردانی کرکے امّت مسلمہ آج مسائیل کا شکارہے۔ اگر امت مسلمہ ایک بارپھررسول اللہ ۖ کی تعلیمات پر عمل پھیراہوجائے تووہ وقت دورنہیں کہ امت مسلمہ ایک بارپھر اپنا کھویاہوامقام دوبارہ حاصل کرسکے۔انہوں نے واضح کیاکہ رسول اللہ ۖ کی بعثت کا مقصدبھی یہی تھاکہ دینِ اسلام کو تمام ادیانِ باطلہ پر غالب کریں جوکہ انہوں نے عملاً نافذکرکے مدینہ میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی صورت میں دکھایااورخلفائے راشدین نے اس تسلسل کو برقراررکھا ۔ محمدنعیم اللہ نے کہاکہ آج امت مسلمہ میں قیادت کا فقدان ہے اورصالح قیادت نہ ہونے کی وجہ سے آج ہم کسم پرسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ جس قیادت کے اندراللہ تعالیٰ پریقین اور فکرِ آخرت نہ ہواورلوگوں کووہ صرف دنیاوی مقصداورپیسے کا لالچ دے کراپنی طرف بلارہی ہو، وہ کبھی بھی ترقی اورکامیابی نہیں پاسکتی اوروہ وقت دورنہیں جب یہ لوگ دنیا میں بھی ذلیل وخوارہوںگے اورآخرت میں بھی اُن کا بدترین انجام ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پرحاضرین کی توجہ سورة بقرہ کے آیات نمبر166 اور167کی طرف مبذو ل کرائی اورحاضرین کو اُسے خوددیکھنے کوکہا ۔پروگرام کا اختتام محترم پروانت خان ایڈوکیٹ کی دُعاپر ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)معاشرے میں شدت پسندی کے رجحا نات اور میلانات کے خاتمے کیلئے مالاکنڈڈویژن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانو ں کی صبائو ن مالاکنڈ میں پاک فوج کے زیر انتظام تربیت مکمل ہو گئی جس میں18نوجوانوں نے تربیت حاصل کی ۔جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈآرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفو ر تقریب کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے اختتامی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے جس میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ جن بچوں نے تربیت مکمل کر لی ہے وہ اب معاشرہ کامثبت حصہ بنے اور اسکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ کہ وہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریںاور بچوں پر نظر رکھیں کہ انکو کوئی غلط راہ پر نہ لگائے۔میجر جنر ل آ صف غفورنے تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو برسر روزگاربنانے اور ان کو اپنے کاروبارخود سے شروع کرنے کیلئے پاک فوج کی طرف سے ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔تقریب میں میجر جنر ل آصف غفور نے تربیت میں اعلی کارگردگی کامظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔اس تقریب کا مقصد پاک فوج کے زیر انتظام صبائو ن تربیت کی مثبت کاروائیوں کو اجاگر کرنااوردوران تربیت نوجوانوں کی مالی معاونت اور دیگر سازوسامان کے ذریعے اپنے پاوں پر کھڑا ہونے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ صبائو ن ما لاکنڈ ڈویژن کے نوجوانوں کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے ۔تقریب کے آخر میں زیر تربیت نوجوانوں اور مقامی لوگوں نے پاک فوج کی اس خصوصی کاوش کو خوب سراہا اورمیجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے خوراک قلندر خان لودھی نے محکمہ خوراک کے ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ زائدالمیعاد اور ملاوٹ والی اشیائے خورد ونوش کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے ان کے دکانوں اور کارخانوں کو سیل کریں اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں کیونکہ موت کے سوداگر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔وہ جمعہ کے روز ڈی ایف سی آفس سیدو شریف سوات میں 54لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل شدہ ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دفتر کے افتتاح کے بعد ایکسپائر شدہ اشیاء کے معائنہ کے موقع پر صحافیوں اور اپنے محکمہ کے اہلکاروں سے گفتگو کر رہے تھے ،سیکرٹری فوڈ عصمت اللہ گنڈاپور بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر خوراک نے ہدایت کی کہ مقامی افسران بازاروں پر مسلسل چھاپے ماریں اور غلط اشیائے خوردونوش تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں ۔انھوں نے کہا کہ جب سے انھوں نے محکمہ خوراک کا چارج سنبھالا ہے انھوں نے مختلف اضلاع میں دفاتر اور گوداموں کے معائنے کی مہم شروع کی ہے جس کے نتیجے میں مقامی افسران اور عملہ کا بھی حوصلہ بڑھاہے لہٰذا ان کی کارکردگی بہت بہتر ہوئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ محکمہ خوراک صوبہ میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت اور مہنگائی کو روکنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور ضرورت کے وقت فلور ملوں کو مناسب نرخوں پر گندم فراہم کر تا رہتا ہے جس سے آٹے کی مسلسل سپلائی برقرار رہتی ہے جبکہ صوبہ کے عوام کو تقریباً6ارب روپے کا فائدہ ہوتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں ہر محکمہ میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوتا تھا جبکہ اب اس کرپشن کاخاتمہ کر دیا گیا تاہم اب اگر کوئی کرپشن کرتا ہے تو وہ چوری چھپے اور ڈرتے ہوئے کرتا ہے انھوں نے کہاکہ حکومت بقیہ وقت میں سڑکوں اور سرکاری عمارات کی بحالی اور مرمت پر توجہ دے گی ۔انھوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستا ن کو عمران خان کی صورت میں ایک نجات دھندہ دیا ہے جو کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرز پر ایک فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں ۔سیکرٹری فوڈ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی گندم کی سالانہ ضرورت 4ملین ٹن ہے جبکہ یہاں پیداوار 1ملین ٹن ہے لہٰذا75فی صد گندم پنجاب اور سندھ سے لائی جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ محکمہ خوراک 3لاکھ پچاس ہزار ٹن ذخیرہ حاصل کرکے ضرورت کے وقت فلور ملوں کو جاری کرتا رہتاہے اور اس پر سالانہ 2ارب روپے سبسڈی دیتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ سوات کو سالانہ 3لاکھ پچاس ہزار بوری گندم فراہم کیا جاتا ہے ۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے سیکرٹری فوڈ کے ہمراہ تختہ بند میں گندم کے گوداموں کا معائنہ کیا اور گندم کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔