گجرات (جیوڈیسک) بھابی کو قتل کرنے والا دیور گرفتار کر لیا گیا تھانہ لاری اڈا کے علاقے محلہ مقبول آباد میں چار ماہ پہلے ثمرانہ صباء کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا تھا اور اس کے بازو اور گردن کو کاٹ دیا گیا تھا پولیس تھانہ لاری اڈا نے چار ماہ بعد ملزم کو ٹریس کر لیا جو ثمرانہ صباء کا دیور سمران نعیم ہے۔
ڈی پی او کی پریس کانفرنس کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے تین ساتھیوں سلمان اعجاز ،وکی اور رضوان کے ہمراہ اپنی بھابی کے گھر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا لیکن جب بھابی نے پہچان لیا تو اسے موت کے گھاٹ اتار دیا یاد رہے کہ ثمرانہ صباء کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے اور اس کے تین بچے ہیں۔