پی پی 7 کے ضمنی انتخابات کی سیاسی گہما گہمی عروج پر، سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری

Press Conf Faisal Iqbal Taxila

Press Conf Faisal Iqbal Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پی پی 7 کے ضمنی انتخابات کی سیاسی گہما گہمی عروج پر، سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری۔ ضمنی انتخابات میں بڑا بریک تھرو خدائی خدمت گار سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی محمد فیصل اقبال نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ملک عمر فاروق کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ٹیکسلا کے مقامی میرج حال میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ حلقہ عوام کے وسیع تر مفاد اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے مسلم لیگ کے امیدوار حاجی ملک عمر فاروق کی حمایت کا اعلان کیا ہے انکی کامیابی کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کریں گے حاجی عمر فاروق کا کہنا تھا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمارا اور فیصل اقبال کا مشن ایک ہی ہے۔

ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے کہ فیصل اقبال جیسی سیاسی اور سماجی و فلاحی شخصیت نے تمام تر مفادات ونظریات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمارے اوپرلازوال اعتماد کا اظہار کیا مسلم لیگ ن کی پوری قیادت نہ صرف انکی تہہ دل سے مشکور ہے بلکہ کسی مقام پر بھی انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی جائے گی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین ضلعی صدر سردار ممتاز خان پسوال ، تحصیل صدر فیاض خان تنولی،چیئر مین یونین کونسل لب ٹھٹھو حاجی علی اصغر اعوان ، چیئر مین گڑھی افغاناں ملک دائود، ذیلدار سید ظہیرالحسن شاہ،ملک ضرار اعوان، ملک عارف ،حاجی ملک محمد اکرم ،سید عاشق شاہ نمبردار،نجیب عباسی،فہیم احمد،فیصل اقبال گروپ کے سرکردہ رہنما راجہ قیصر پرویز،چوہدری وراثت علی شاہد، راجہ ملازم حسین، ملک اقدس حنیف، ملک صوفی نواز آف لوسر، چاچا خان بہادر آف سکھو، چوہدری سفیر آف چونترہ،جمیل انور ،چوہدری فیصل،راجہ بابر، کے علاوہ کثیر تعداد میں فیصل اقبال گروپ کے اراکین موجود تھے۔

قبل ازیںفیصل اقبال مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک عمر فاروق ودیگر لیگی قائدین کے ہمراہ بہت بڑی ریلی کے ہمراہ پنڈال میں داخل ہوئے جب کہ چکری وچونترہ سے چوہدری سفیر کی قیادت میں بہت بڑا جلوس جب پنڈال میں داخل ہوا تو فیصل اقبال اور انکے گروپ کے دیگر ساتھیوں نے آنے والے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فیصل گروپ کی شمولیت سے مسلم لیگ ن کے حاجی عمر فاروق کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے ۔پریس کانفرنس میںمسلم لیگی کارکنان کی بھی کثیر تعدادموجود تھی۔