گجرات (جیوڈیسک) گجرات کے علاقے جیڈ پور میں دوسری بیٹی کی پیدائش پر مبینہ طور پر شوہر نے بیوی پر پیٹرول جھڑک کر آگ لگا دی ، متاثرہ خاتون کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ،خاتون کا جسم 80 فیصد جل گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جیڈ پورکے رہائشی جمیل کی شادی تین سال قبل عاصمہ سے ہوئی تھی۔ خاتون کے یہاں ایک ہفتے قبل دوسری بیٹی پیدا ہوئی، جس پر اس کا شوہر خوش نہیں تھا۔
آج صبح شوہر نے مبینہ طور پر خاتون پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔ خاتون کو تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کر دیا گیا ہے ،جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون 80 فیصد جل گئی ہے ۔اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔