گجرات کی خبریں 08/07/2015

Iftaar Dinner

Iftaar Dinner

گجرات (جی پی آئی) انجمن امامیہ رجسٹرڈ گجرات ملت تشیع کی خدمت کیلئے کام کر رہی ہے’ اور سال بھر امام بارگاہ فرزند علی شاہ میں مختلف مذہبی تقریبات و مجالس عزاء کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن امامیہ رجسٹرڈ گجرات جاوید اقبال شاکر نے امام بارگاہ سید فرزند علی شاہ میں معززین شہر کے اعزاز میں دئیے گئے پر تکلف افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مرکزی جلوس بھی اسی امام بارگاہ سے برآمد ہوتا ہے جو کہ دیگر تنظیمو ںکے تعاون سے اختتام پذیر ہوتا ہے۔ انجمن تاجران و دیگر تنظیمیں انتظام و انصرام میں ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ افطاری کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ تربیت یافتہ علماء کرام نماز پنجگانہ ادا کروا رہے ہیں اس موقع پر ضلع بھر سے اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر ،سیٹھ ارشد محمود صراف صدر صرافہ ایسوسی ایشن ،خان شبیر خان گجرات چیمبر آف کامرس ،ابوبکر یعقوب ڈار ،ملک بابر نسیم صراف ینگ صرافہ ایشویشن ،سید ظہیر عباس کاظمی ،صدر الیکٹرونک میڈیا سید اظہر عباس جنگی ،سید علی عابد شاہ ایڈووکیٹ ،سید عباس رضاایڈووکیٹ ،سید وسیم حیدرشاہ ،سید جوادالحسن شاہ فیض آباد ،چوہدری شفقت حسین ،وسیم حسینی ،کپیٹن امجد عمران امین آباد ،حسنین حیدر زیدی ،عباس حیدرزیدی ،ذوالفقار حیدرزیدی ،چوہدری سجاد حسین ،چوہدری حسن اختر ،امانت بٹ ،سید مظفر زیدی ،رانا سہیل مسعود ،مولانا سید نوید شاہ ،مولانا سید نوید مہدی ،سید علی رضوی ،چاند شاکر،سید جابر شاہ پڈھے ،سید شفقت شاہ بغدادکالونی ،شاہد عمران ،مرزا علی انجم پڈھے ،چوہدری علی حیدر نت ،چوہدری غلام عباس ،عمران بٹ ،شبیر بخاری ،ممتاز نقوی ،علی رضا جعفری ،سجاد حسین ،مولانا اظہر نقوی ،سید محمد علی نقوی ،سید مشکور مہدی ،پیر سید رومی شاہ ،پیر عقیل شاہ گیلانی ،رانا ثاقب علی ناز ،سید علی رضا جعفری ،سید آصف رضانقوی ،ذوالفقار حیدر نقوی ،صفدر عباس کاظمی ،جواد علی شاکر ،خورشید عباس شاکر ،سید اظہر کاظمی ،سید طاہر عباس کاظمی ،نثار علی کاظمی متولی ،ذوالفقار بھٹی کے علاوہ مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ارائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کاجنرل اجلاس وسالانہ افطار ڈنر آج ٨جولائی بروز بدہ شام 5بجے طاہر میرج ہال منگوال میں ہوگا۔اجلاس میں کسان اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر خالد کھوکھراور صدر آل پاکستان رائس ملز ایسوسی ایشن چوہدری محمود بھی شرکت کریں گے۔
تمام ممبران وقت مقررہ پر شریک ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)روزہ بھوکے اورپیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ صبر اور احساس ہی روزہ کا بنیادی درس ہے اور ہمیں روزہ کے اس بنیادی درس کو مد نظر رکھنا چاہیے اور اپنے دوسرے بہن بھائیوں کا بھی احساس کرناچاہیئے۔ان خیالات کا اظہار سماجی و کاروباری شخصیت مہر مشتاق احمد نے کیا ۔انھوں نے کہا کہ مضان المبارک کا مہینہ بخشش کا مہینہ ہے
۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتاز کاروباری شخصیت ذوالفقار علی خان اور وجاہت علی آف خان میڈیسن کی طرف سے دوست احباب کے اعزاز میں پرتکلف افطار دنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میںDSPراجہ حسیب،انسپکٹر ملک مبشر،سپرنٹندنٹ TMAملک خرم،فیاض بٹ،ڈاکٹر رزاق غفاری،شفقت علی،سید انجم محمود گیلانی،چوہدی غلام ربانی،جواد گھمن،مرزا اعجاز،سید عثمان گیلانی ودیگر نے شرکیت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)حکومت پاکستان کی طرف سے نئے ٹیکسوں کے اجراء پر مرکزی انجمن تاجران نے بھر پور احتجاج کیا ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کو مسترد کر دیا گیا۔ صدر مرکزی انجمن تاجران گجرات سید انور علی شاہ نے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی حکومتی پالیسی کی وجہ سے پسی ہوئی ہے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی بالکل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں سارا دن بازاروں میں مندے کا رجحان رہتا ہے گرمی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گاہک بازار کا رُخ ہی نہیں کرتے ہیں ایسے میں ود ہولڈنگ ٹیکس نے تاجر برادری کی نیندیں حرام کر دی ہیں جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران گجرات حکومت پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ کیونکہ تاجر برادری کے وسائل محدود ہیں اور وسائل زیادہ ہیں۔ ایسے میں ٹیکس کیسے ادا کرتے ہیں۔ چیئرمین مرکزی انجمن تاجران عالمگیر بوبی پہلوان نے کہا کہ اگر حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ واپس نہ لیا تو عید کے بعد بھر پور احتجاج کرینگے اور مکمل شٹر ڈائون کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر تاجر برادری نے بازوئوں پر پٹیاں باندھ کر روڈ بلاک کیا اور گورنمنٹ کیخلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج مظاہرہ میں ظہور احمد مغل ‘ راجہ افضل ننھا پہلوان’ امتیاز احمد راٹھور’ کلیم شاہ’ آصف کٹھانہ’ شانے شاہ’ حامد شہزاد’ توصیف علی’ سیٹھ ظہیر عباس صراف’ ملک بابر’ سیٹھ محمد شفیق و دیگر تاجر راہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی)آج ملک بھر میں یوم علی عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائے گا۔ اور شہادت حضرت علی کے سلسلہ میں تمام مسالک کی مساجد ‘ امام بارگاہوں میں پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ مرکزی پروگرام امام بارگاہ حسینیہ میں منعقد ہو گا جس میں مختلف علماء کرام خطاب کر ینگے۔ امام بارگاہ فرزند علی شاہ میں بھی پروگرام منعقد ہو گا۔ ماتم داری کی جائے گی۔ اہل سنت کی مساجد اور آستانوں میں بھی مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف اور آستانہ عالیہ چھالے شریف میںمختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علماء کرام خطاب کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس گجرات کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی ۔پنجا ب ہائی وے پٹرولنگ پولیس گجرات کے ملکپور پوسٹ پر تعینات ASIتنویر اختراور پٹرولنگ پوسٹ گورالی پر تعیناتASIدائود سلطان نے دوران پٹرولنگ بغیر لائسنس کے 2پسٹل 30بور اورروند برآمد کر کے ملزمان(محمد ارشاد ولد بشیر احمد ساکن خان پور کھوکھراںاور ذکاء اللہ ولد محمد بوٹاساکن گوجرانوالہ) کے خلاف زیردفعہ 13-2A PAO تھانہ کڑیانوالہ میںاور تھانہ صدر گجرات میں مقدمات درج کروائے۔ DSPپٹرولنگ گجرات مرزا طاہر سکندر نے ملازمین کی اس اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان افسران کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کی سفارش کی ہے اور دیگر افسران /ملازمین کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر اور موثر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی)آگ برساتے سورج سے پیدا شدہ گرمی اور حبس میں محکمہ واپڈا نے عوام خصوصاً روزہ داروں کی برقی لوڈشیڈنگ کرکے چیخیں نکلو ادیں ، گجرات اور گردونواح کے علاقوں میں سحری ، افطاراور نماز تروایح کے اوقات میں طویل دوراینہ کی لوڈشیڈنگ کرکے روزے داروں کے صبر کو آزمایا گیا ، واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ برقی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے چند ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے چند ماہ کیا دو سال دورے اقتدار میں بھی ادھورے ہیں ، اور عوام لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے اب صرف اللہ ہی سے ملجتی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چنیوٹ’ گوجرانوالہ’ بہاولنگر’ جہلم’ ٹوبہ ٹیک سنگھ’ گجرات’ خانیوال’ جہانیاں’ اور دیگر شہروں میں اعلیٰ افسروں کی رمضان بازاروںکی اچانک چیکنگ

گجرات(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر رمضان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزرائ’ سیکرٹریز اور اعلیٰ افسروں نے اچانک چیکنگ کی اور رمضان بازاروں کے سٹالز پر اشیائے خوردونوش’ نرخ’ معیار اور رسد کو چیک کیا۔ صوبائی وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے مختلف رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئے اور سٹالز پر موجود پھلوں’ سبزیوں’ چینی’ آٹا اور دیگر اشیاء کے نرخ اور معیار چیک کیا۔ صوبائی وزیر نے گرین چینل سٹالز بھی چیک کئے۔ سیکرٹری کواپریٹو بابرحیات تارڑ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رمضان بازار جامع آباد’ بھوانہ اور نالکا اڈہ کے اچانک دورے کئے۔ انہوں نے اشیائے خوردونوش کے نرخ اور معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔ تاہم صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی طرف توجہ دلائی۔ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ سلمان مفتی نے جلوموڑ’ غازی آباد’ ہربنس پورہ’ چونگی دوگیچ اور سنگھ پورہ رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سٹالز پر اشیاء کے معیار اور نرخ کا جائزہ لیا۔محمد حسن رضوی ممبر انکوائریز نے خانیوال’ میاں چنوں’ جہانیاں’ کبیروالا اور عبدالحکیم کے رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئے۔ محمد حسن رضوی نے رمضان بازار جہانیاں میں اوزان و پیمائش کی چیکنگ کے انتظامات کو غیر تسلی بخش قراردیااور سکیورٹی انتظامات کو مزیدبہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ممبرجنرل طاہریوسف نے فورٹ عباس’ ہارون آباد’ ڈونگہ بونگہ’ منچن آباد’ منڈی صادق گنج اور بہاولنگر کے رمضان بازاروں کی چیکنگ کر کے اشیائے خوردونوش کی فراہمی’ نرخ اور معیار کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری لیبر اور انسانی وسائل سید مبشر حسین نے کھیوڑہ اور پنڈدادن خان کے رمضان بازاروں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے رمضان بازار میں بارش کا پانی نکالنے کے انتظامات کو ناکافی قرار دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈی ای اے خورشید علی زیدی نے کمالیہ’ پیرمحل’ گوجرہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رمضان بازاروں میں اشیائے صرف کے معیار’ نرخ اور رسد کی چیکنگ کی۔ انہوں نے اوزان و پیمائش کی چیکنگ کے انتظامات نہ ہونے کا نوٹس لیا اور بارش کا پانی نکالنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔محمد زمان وٹوپراجیکٹ ڈائریکٹر لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اولڈ جی ٹی روڈ گجرات اور سٹیڈیم بازار کے علاوہ کنجاہ کے رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئے اور سٹالوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ محمد زمان وٹو نے آئل اور گھی کے نرخ میں 10روپے کمی نہ کرنے کا نوٹس لیا جبکہ چکن اور انڈے بھی امدادی نرخ پر فراہم نہیں کئے جا رہے تھے۔ انہوں نے خریداروں کی سہولت کے لئے پنکھوں کی عدم دستیابی’ریسکیو1122′ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور محکمہ صحت حکام کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)الحمدیہ سٹوڈینس کنجاہ کے زیراہتمام افطارپارٹی کاانعقادپلے وے آئیڈیل سکول کنجاہ میںکیاگیاجس میںالحمدیہ روضہ سوسائٹی پاکستان کے مرکزی راہنما احمدبھائی نے مسلمانوپرڈھائے جانے والے مظالم بالخصوص برماکے مسلمانوںکی حالت زارکوبیان کرتے ہوئے امت کے اتحادپرزوردیا،مزیدبراںانہوںنے پاک فوج کے کردارکوسراہتے ہوئے پاک فوج کے جرأت مندانہ اقدام ضرب عضب آپریشن کوخراج تحسین پیش کیااورامیدظاہرکی کہ انشا ء اللہ جلدہی پاکستان دہشت گردی کے ناسورسے نجات پاکرامت مسلمہ کالیڈرثابت ہوگانیزانہوںنے طلبہ سے خطاب کے دوران کہاکہ وہ اپنی صلاحتیں اسلام اورپاکستان کے دفاع کیلئے بروئے کارلائیںتقریب کے اہتمام پرالحمدیہ سٹوڈینس کنجاہ کے مسئو ل بھائی اکرام الحق ہاشمی نے تمام مہمانان گرامی کاشکریہ اداکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)تھانہ کنجاہ کے علاقہ چک پنڈی کے قریب دوموٹرسائیکل سوارڈاکوئوںنے رکشہ پرسوارخواتین سے گن پوائنٹ پرلاکھوںروپے کے طلائی زیورات لوٹ لیے ااورفرارہوگئے تفصیلات کے مطابق دتیوال کے رہائشی خواتین گورسیاںسے واپسی اپنے گائوںدتیوال آرہی تھیںکہ جب وہ چک پنڈی پہنچی تودوموٹرسائیکل سوارڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پران سے لاکھوںروپے کے طلائی زیورات چھین لیے اورفرارہوگئے کنجاہ پولیس نے محمداسلم کی درخواست پرنامعلوم ڈاکوئوںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔