ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) ڈسی سی او گجرات کا جمعہ کو آر ایچ سی ملکہ کا دورہ متوقع ۔ ہسپتال کی صفائیاں شروع ۔ڈی سی او گجرات دورہ کے ساتھ ساتھ ادویات کے بجٹ میں بھی اضافہ کریں ۔اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،عوام الناس کاڈی سی او سے مطالبہ تفصیل کے مطابق ڈسی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کا جمعہ کو آر ایچ سی ملکہ کا دورہ متوقع ہے ۔ڈی سی او گجرات کا آر ایچ سی ملکہ کا پہلا دورہ ہو گا ۔آر ایچ سی ملکہ کی صفائیاں بھی عروج پر ہیں ۔ ادھر آر ایچ سی ملکہ کا سالانہ بجٹ 6 لاکھ 50 ہزار روپے ہے ،جو تھانہ گلیانہ کی حدود میں واقع 4 یونین کونسلز کے لئے ناکافی ہے ۔پہلے تو ادویات کی سپلائی کا مرحلہ بہت مشکل ہے اگر خدا خدا کر کے ادویات کا حصہ مل جائے ۔تو مزکورہ سٹاک دو ماہ میں ہی ختم ہو جاتا ہے ۔پھر کیمونٹی نمائندگا ن کی منت سماجت کے بعد دس ماہ نکالے جاتے ہیں ۔جب کہ تنخواہوں پر لاکھوں روپے پر ملازمین بھرتی کر کے لگائے گئے ہیں ۔ یونین کونسل ملکہ ،بھگوال ۔ٹھوٹھہ رائے بہادر اور ڈوگہ کے عوام نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے متوقع دورہ کے ساتھ ساتھ ادویات کے بجٹ میں اضافہ کریں ۔اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،تاکہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ میڈیکل کی بھی سہولت بھی بہم پہنچائی جا سکے ۔جو کہ وزیر اعلی کا وژن ہے ۔واضع رہے کہ آر ایچ سی ملکہ میں صرف ایک ڈاکٹر تعینات ہے ۔اور کوئی بھی ڈاکٹر آر ایچ سی ملکہ آنے کو تیار بھی نہیں ہے ۔ڈی سی او گجرات آر ایچ سی ملکہ میں دو یا تین ڈاکٹر مذید تعینات کریں ۔تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے ۔جبکہ ہسپتال میں موجود ایک ڈاکٹر دن میں زیادہ سے زیادہ 200مریضوں کا چیک اپ کر سکتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ (زاہد مصطفی اعوان ) گلیانہ پولیس نے گوٹریالہ سے ملز م آصف بشیر بٹ ساکن محلہ امام بار گا ہ بھمبر آزاد کشمیر سے 1 کلو 35 گرام ہیرو ئن بر آمد کر کے گرفتار کر لیا ہے ۔ آصف بشیر پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) ملک فیصل اعوان ممبر مجلس عاملہ پریس کلب گلیانہ کے والد محترم انتقال کر گئے ،مرحوم کی نماز جنازہ آبائی قبرستان بھگوال میں ادا کر دی گئی ہے ۔صدر گلیانہ پریس کلب ملک مدثر اعوان ۔زاہد مصطفی اعوان ۔شفقت بٹ ۔عمر حیات اعون ۔عبد الغفور مرزا ۔محمد شہباز ۔عمر فاروق اعوان ،ظہیر عباس اعوان ،اور دوسرے صحافیوں نے نما زجنازہ میں شرکت کی ۔اور ملک فیصل سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ (زاہد مصطفی اعوان)راضی نامے کی تمام کوششیں ناکام ۔محمد ارشد کو آج تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔تفصیل کے مطابق قتل کیس میں سزا یافتہ سزائے موت کے مجرم محمد ارشد کے ڈیتھ وارنٹ جاری، مجرم کو آج14 اپریل کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق قتل کیس میں سزا یافتہ سزائے موت کے مجرم قیدی محمد ارشد ولد محمد خان قوم جٹ سکنہ ملک پور جٹاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کو 14 اپریل کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔مجرم محمد ارشد پر الزام تھا کہ اس نے 29 اپریل 2001 کو اپنی ساس مسماة نسیم اختر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جبکہ اسکے قریبی رشتہ دار عبدالرزاق کو شدید مضروب کر دیا تھا مجرم کے خلاف مقتولہ نسیم اختر کے خاوند محمد اقبال ولد باغ علی قوم جٹ سکنہ پور جٹاں کی مدعیت میں تھانہ صدر کھاریاں میں FIRنمبر 315/2001بجرم 302/324 ت پ کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا مجرم محمد ارشد کے خلاف 1995 میں مقتولہ نسیم اختر کی مدعیت میں اسکی بیٹی نوید اختر کو زبردستی اغوائ کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔اس رنج کی بنا پر مجرم محمد ارشد نے اپنی ساس کو قتل کیا تھا مجرم محمد ارشد 2 سال اشتہاری رہنے کے بعد 2003 میں گرفتار ہوا جبکہ ٹرائل کورٹ ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں مقرب حسین نے 2 فروری 2005 کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا اسکے بعد عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ کے ڈویڑن بینچ جسٹس شیخ نجم الحسن اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے مورخہ 25 مئی 2005 کو مجرم کی سزا برقرار رکھی۔عدالت عظمی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ جسٹس قاضی فائز عینی، جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس دوست محمد خان نے مورخہ 23 اپریل 2015 کو مجرم کی سزا برقرار رکھی اور ملزم کی رحم کی اپیل بھی صدر پاکستان سے 30 مارچ 2016 کو خارج ہو چکی ہے اب سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی نے مجرم محمد ارشد کے ڈیتھ وارنٹ 14 اپریل کیلئے جاری کر دیئے۔اس حکم پر علمدرآمد کیلئے سیشن جج گجرات نے سپرنٹنڈنٹ جیل گجرات کو حکم جاری کر دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔