گجرات (جی پی آئی) شاہین گروپ ایک جمہوری گروپ ہے جہاں انڈسٹری اور تاجران و یکساں حقوق حاصل ہیں اگر ون مین شو ہوتا تو اتنی بڑی ٹیم گروپ کے لئے کام نہ کر رہی ہوتی، شاہین گروپ کی بدولت اب تک سینکڑوں کی تعداد میں لوگ گجرات چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبربنے ہم منتحب قیا دت کو ہمیشہ مکمل اعتماد فراہم کرتے ہیں یہی وجہ کہ آج گجرات چیمبر نہ صرف پاکستان بلکہ بین الا قوای سطح پر نما یاں مقام رکھتا ہے۔سالانہ بین الاقوای صنعتی نمائش پاکستان کا بڑا ایونٹ بن چکا ہے گذشتہ سال گجرات چیمبر کو گولڈ ملنا نوجوان منتحب قیادت کی اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ ساتھ شاہین گروپ کے اعتما د کا منہ بو لتا ثبوت ہے،اور یہی وجہ ہے کہ آج مخالف گروپ کے ایک امیدوارہمارے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر شاہین گروپ حاجی نا صر محمود نے چوہدری ذوالفقار علی،چوہدری فخر ندیم،چوہدری عثمان اعجازاور سید آصف رضا نقوی کی طرف سے جلالپور جٹاں روڑ کے ووٹران گجرات چیمبر آف کامرس اور شاہین گروپ کی قیادت کے اعزازامیں دیئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سید غلام عباس شاہ،عبد الرحمان انصاری،چوہدری شازب،چوہدری ریحان وڑائچ،چوہدری عمر امیتاز،ڈاکٹر عبدالرحان،سید بلال حیدر،چوہدری خالد نسیم،شاہد منظور،چوہدری اختشام وڑائچ،ملک شہباز،چوہدری خرم شہزاد،جمشید ہنجراہ، چوہدی زمان،مہر ثاقب اسحاق،حاجی عرفان یوسف،طارق بلال ملک،احمد حسن مٹو،حاجی جمشید اقبال،نعیم امتیا زگوندل،ندیم احمد چیمہ،مرزا مشتاق،ندیم سندھو،حاجی فیاض عالم ،مزین حمید بٹ،روحیل عظمت بٹ،مرا الیاس جرال،خان شبیرخان اور دیگر ممبران سیکڑوں کی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے شاہین گروپ کی حمائیت کا اعلان کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) بندھن میرج ہال میں تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کا جنرل ورکرز کنونش کا اجلاس۔ زیر صدارات چوہدری گلریز محمود اختر وڑائچ ایڈووکیٹ ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم تھے۔ اجلاس کا ایجنڈا ضلع گجرات تحریک منہاج القرآن کی تنظیم نو تھا۔ مرکزی رہنما کے ہمراہ چوہدری بابر علی سابق صدر یوتھ لیگ اور چوہدری لیاقت علی چدھڑ تھے۔ میزبانی کے فرائض چوہدری غلام سرور وڑائچ سٹی صدر تحریک ‘ خالد محمود انصاری نے ادا کئیاجلاس میں متفقہ طور پر مرزا طارق بیگ کو ضلعی امیر اور راجہ عبدالوحید کو ناظم نامزد کیا گیا اور ہائوس میں بھاری اکثریت کیساتھ ضلعی امیر مرزا طارق بیگ اور ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجہ عبدالوحید منتخب ہو گئے۔ معزز مہمانوں نے ان کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چوہدری حاجی اکرم سابق ضلعی امیر چوہدری اشفاق ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ ہائوس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نے حاجی محمد اکرم چوہدری کو انکی خدمات کے پیش نظر ان کو ضلعی کوارڈینیٹر تحریک منہاج القرآن نامزد کیا اور مبابرکباد دی۔ علاوہ ازیں ضلع بھر سے سینکڑوں عہدیداران و کارکنوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ گجرات لالہ موسیٰ’ دیونہ منڈی ‘ کھاریاں ‘ ڈنگہ’ سرایء عالمگیر’ دولت نگر ‘ کوٹلہ جلالپور جٹاں’ کڑیانوالہ’ ٹانڈہ’ بھاگووال’ لکھنووال اور دیگر شہروں اور قصبوں سے عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی۔ جس میں بلال مصطفوی ‘ چوہدری محسن سیال صدر سٹی ‘چوہدری امجد اقبال اکبر علی غزالی’ حاجی امان اللہ وڑائچ’ نعیم صابری’ چوہدری ریاض وڑائچ چوپالہ’ چوہدری محمد ریاض لکھنووال’ محمد رضی زاہد الحسینی’ حافظ اسجد ‘ علامہ ساجد چوہدری جاوید وڑائچ’ ڈاکٹر سرفراز طور’ عبدالوحید طور’ سلیم رضا چشتی’ احسن ایاز بلوچ’ صفدر رندھاوا’ فاروق بٹ’ صادق وڑائچ’ چوہدری منظور لنگڑیال ‘ سید تقویم شاہ’چوہدری رضوان ظفر ساہی’ چوہدری اللہ دتہ’ سید ہارون شاہ بخاری’ صاحبزادہ سید زوار حسین شاہ’ راجہ کاشف عمران’ مرزا مجید بیگ’ عبدالخالق’ آصف سپال’ وحید احمد ڈنگہ’ چوہدری انصر’ مظہر اقبال نقشبندی’ حافظ اصغر شازی’ محمد اصغر قادری’ قاری شبیر قادری’ نوید آصف کمبوہ’ عنایت وڑائچ’ حاجی زمان مغل’ قیصر چوہان’ چوہدری غضنفر علی’ محمد مشتاق’ ابوذر میاں ندیم القادری’ حبیب اللہ ‘ ڈاکٹر الطاف’ علامہ مدثر چشتی’ مبارک علی’ حافظ رضوان’ چوہدری احمد حسین’ احمد علی کے علاوہ سینکڑوں لوگ اجلاس میں شریک ہوئے۔ …………………… گجرات(جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کا اہم اجلاس بندھن میرج ہال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ضلع گجرات کی تنظیم سازی کا عمل قیام میں لایا گیا۔ ضلع بھر سے سینکڑوں عہدیداران و کارکن موجود تھے۔ اس موقع پر مرکزی مہمان انجینئر رفیق نجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا قیام کے وقت سے ہی مشن قرآن و سنت کے عظیم فکر پر مبنی قائم حکومت کا قیام ہے۔ یہ تحریک مروجہ دینی و سیاسی جماعت نہیں۔ یہ ایک یونیورسل آفاقی پروگرام ہے جو ہر قسم کی منافقانہ قوتوں ملک دشمنوں کیخلاف ہے۔ اس کا مقصد دین مصطفی ۖ کی سربلندی ہے۔ حضورَۖ کا اسوة مبارک ہمارا مشن ہے اور اس پر ہی یہ تحریک قائم ہے۔ نظام سیاست بھی حضور ۖ کی سنت مطہرہ ہے۔ اور اسی سنت مطاہرہ پر قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری اپنے تحریکی سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک ملک میں نظام عدل کا قیام چاہتی ہے۔ اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانا چاہتی ہے۔ جو عرصہ 68 سال سے قوم کو اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تحریک کو دھرنوں سے کیا ملا عوامی تحریک کو دھرنوں سے سب کچھ ملا ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے مزید کہا کہ اب وقت آ گے بڑھنے کا ہے۔ منزل بفضل تعالیٰ بہت قریب ہے۔ پوری تحریک قائد کی آواز پر متفق ہے اور کامیابی کی منزل پر رواں دواں ہے اور حق ہمیشہ قائم رہے گا اور نصرت و فتح حق کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) اے سی گجرات میاں اقبال مظہر نے جلالپور جٹاں میں عوامی شکایت پر چھاپہ مار کر چار گراں فروشوں کو مہنگے داموں دہی اور انڈے فروخت کرنے پر گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ سٹی جلالپور جٹاں میں مقدمہ درج کر لیاہے گرفتار ہونے والے گراں فروشوں میں ناظم علی ولد رحمت خان،شفقت علی ولداللہ دتہ،ارسلان ولدمحمد اسلم،محمد فیاض شامل ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت احسان اللہ بٹ کی اہلیہ محترمہ انجمن تاجران تیمور چوک کے صدر سہیل احمد بٹ اور حاجی عرفان احمد بٹ کی والدہ محترمہ مسلم لیگ ق کے راہنما حنیف حیدری ،محمد حفیظ بٹ ،محمد صدیق بٹ ،اور محمد اسحاق بٹ (زندگی ہوٹل )کی ہمشیرہ محترمہ ثناء اللہ بٹ،کرامت اللہ بٹ ،ضیاء اللہ بٹ ،کی بھا بی محترمہ زوہیب حسن بٹ چیئر مین زکٰوة کمیٹی اسلام نگر شعیب حسن بٹ سمیر مو با ئل کی دادی محترمہ کی تعزیت ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی رہا ئش گاہ محلہ اسلام نگر صابوال روڈ نزد جامع مسجد غوثیہ جا کر کی ،اور فاتحہ خوانی کی ،تعزیت کرنے والوں میں چوہدری تنویر گوندل ،چوہدری سلیم کمبوہ ،چوہدری عمر شہزاد گجر ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر خالد سیال ،سینئر نائب صدر عتیق الرحمن بٹ،نائب صدر شکیل بابر بٹ،عثمان کھٹانہ،حافظ اعجاز یوسف،یعقوب بٹ،چوہدری شریف،ملک ریاض کونسلر،چوہدری رشید کونسلر،مہر اصغر علی ،مشتاق ڈار سب انسپکٹر،بلال چٹھہ،مہر افضل،مختار ٹوپہ،ندیم ٹوپہ، جاوید گجر، ملک مظہر ،ملک اظہر،چوہدری سیلم ایس ڈی او پی ٹی سی ایل،ملک یاسین،ملک یاسر ،ڈاکٹر الیاس،ڈاکٹرشہزاد،سمیت دیگر نے فاتحہ خوانی کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کنجاہ (جی پی آئی )شاہین گروپ کے ساتھیوں کا اتحاد چٹان کی طرح مضبوط ہے ان خیالات کا اظہار گجرات چیمبر آف کامرس کے الیکشن 2015-16کے امیدوار برائے ایسوسی ایٹ کلاس سیٹھ قمر خورشید صراف صدر مرکزی انجمن تاجران کنجاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ 5ستمبر انشاء اﷲ شاہین گروپ کی کامیابی کا دن ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شاہین گروپ ہی بزنس کمیونٹی کا حقیقی ترجمان ہے ۔ ماضی گواہ ہے کہ جب سے شاہین گروپ گجرات چیمبر آف کامرس میں بزنس کمیونٹی کی خدمت کررہا ہے تاجروں کے مسائل حل ہوئے ہیں اور تمام بزنس کمیونٹی کو آگے آنے کا موقع ملا ہے ۔ مخصوص لوگوں نے عہدوں پر قبضہ کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی شاہین گروپ حاجی ناصر محمود کی قیادت میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گا اور سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے جائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم ہر تاجر بھائی کو اپنا ساتھی سمجھتے ہیں اور انشاء اﷲ تاجربرادری بھی 5ستمبر کو شاہین گروپ کے نامزد کردہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔ سیٹھ قمر خورشید صراف نے مزید کہا کہ شاہین گروپ کی کامیابی دراصل بزنس کمیونٹی اور حق اور سچ کی فتح ہے ۔ حاجی ناصر محمود بزنس کمیونٹی کے حقیقی ترجمان اور نمائندہ ہیں انشاء اﷲ گجرات چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں فتح شاہین گروپ کا ہی مقدر ہوگی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کنجاہ (جی پی آئی )کنجاہ لائنز کلب کی جانب سے صدر کنجاہ لائنز کلب ڈاکٹر محمد عارف مسعود کی زیر نگرانی فاضل ہسپتال کنجاہ میں فری میڈیکل اینڈ شوگر کمیپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں 152مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ ، فری شوگر ، کولیسٹرول ، ہڈیوں کی طاقت کا ٹیسٹ ، گردوں کا ٹیسٹ ، ای سی جی اور شوگر کی وجہ سے پائوں سن ہونے کی شدت کا ٹیسٹ کیا گیا ۔ شوگر سے متعلق مریضوں کو مفید معلومات فراہم کی گئیں ۔فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈاکٹر محمد عارف مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائنز کلب کا قیام علاقہ بھر کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ۔ اس پلیٹ فارم پر معاشرہ کے تمام لوگوں کی بلاتفریق خدمت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے لوگ ہی معاشرے کا حسن ہوتے ہیں ۔ اس موقع پر لائنز کلب کے اراکین سمیت مریضوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) گلوبل بزنس اینڈ ریسورس ڈوپلمنٹ کارپوریشن کے ڈائیریکٹر انعام اسلام نے گزشتہ روز مقا می ہو تل میں بیکرز انیڈ سویٹس ایسوسی ایشن گجرات کے نمائندہ وفد سے ایک اہم میٹنگ کی جس میں فوڈ اتھارٹی کے والہ سے ہونے والی نئی اصلاعات کے حوالہ سے ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میںبیکرز انیڈ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،ورکشاپ میں بیکرز اور سویٹس کے مالکان کو صفائی اور میعار کو بہتر بنانے کے لیے اہم تجاویز دی گئیں،اس موقع پر ڈائیریکٹر انعام اسلام نے کہا کہ گجرات شہر کی تمام بیکرز اور سویٹس کی دوکانوں کی چیکنگ کی گئی اور ان کو کمی بیشی کے حوالہ سے بھی اگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اندر صفائی اور میعار کو بہتر بنائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی،چیرمین بیکرز اینڈ ایسوسی ایش جاوید یعقوب ڈار نے کہاکہ فوڈ اتھارٹی کو یقین دلاتے ہیں کہان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا صفائی اور میعار کو بہتر بنایا جائے گا بیکرز اور سویٹس مالکان کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے بلکہ ان کے ساتھ ہر قسم کاتعاون کیا جائے امید ہے کہ بیکرز مالکان بھی تعاون کریں گے اس موقع پر صدرمیاں شبیر انصاری اور جنرل سیکرٹری قیصر رمضان بٹ نے بھی اتھارٹی کے اعلی احکام سے مکمل تعاون کرنے کایقین دلایا ہے اس موقع پر ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی آف گجرات میں منعقد ہوا جس میں 1460طلبہ و طالبات نے شرکت کی ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے امتحانی سنٹر میں تمام تر انتظامات کی نگرانی کی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام انٹری ٹیسٹ کے لئے یونیورسٹی آف گجرات میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اے سی گجرات میاں اقبال مظہر سول انتظامیہ کے متعلقہ انتظامات کے فوکل پرسن تھے جبکہ سکیورٹی کے لئے 200کے قریب پولیس کے افسران و جوان تعینات تھے ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق کی قیادت میں سول ڈیفنس کی ٹیم بھی پولیس کی معاونت کے لئے موجود تھی ۔ امتحانی مراکز کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے جبکہ طلبہ و طالبات کے ساتھ آنیوالے انکے والدین اور عزیز واقارب کے لئے سایہ ، پانی اور پنکھوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق انٹری ٹیسٹ کو شفاف بنانے کے لئے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ ہونہار طلبہ میرٹ پر میڈیکل کالجز میں داخل ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مواد پولیس کمانڈوز کی نگرانی میں ایک روز پہلے ہی یونیورسٹی آف گجرات منتقل کر دیا گیا تھا جسے بعد ازاں کڑی نگرانی میں واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کی نگرانی کے لئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے عملہ فراہم کیا جنہیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ انہوں نے انٹری ٹیسٹ کے لئے بھر پور تعاون پر یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم اور انکی ٹیم کے ممبران کو سراہا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسنز کے نمائندہ پروفیسر محمد سلیم نے انٹری ٹیسٹ کے لئے مثالی انتظامات پر ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور انکی ٹیم کے کردار کو زبردست سراہا۔