گجرات کی خبریں 19/6/2016

Gujarat News

Gujarat News

گجرات (جی پی آئی) ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری کے والد محترم بائو محمد شفیق کی وفات پر تعزیت کرنیوالوں کا تانتا بندھا رہا۔ ضلع بھر سے اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے انکے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود’ سابق گورنر لائنز کلب انٹرنیشنل اشفاق احمد رضی’ انصر محمود گھمن’ محمد عرفان صفی’ سید عادل احسان اللہ شاہ’ چیئرمین زکوة کمیٹی چوہدری تنویر گوندل’ سید اسد شاہ ٹی ایم او سمبڑیال’ سید مدثر حسین شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر منسٹری آف آئی ٹی’ پروفیسر اظہر حسین قادری پاہڑیانوالی’ زاہد امتیاز بابا جلالپور جٹاں’ ملک طارق کھوکھر آف شامپور’ عرفان ڈپٹی آڈیٹر دی بنک آف پنجاب توقیر پڈا’ مینیجر بینک آف پنجاب’ عاصم بٹ کریڈٹ آفیسر بنک الفلاح’ شہباز اے چوہدری’ ذوالفقار احمد ایس اے فین’ صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز’ حافظ محسن رضا قادری’ عمران یوسف’ حامد وڑائچ’ ‘صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی’ جواد جعفری’ عاصم مشتاق بٹ’ اشفاق نت’ سعد عبداللہ’ علی رضی سہیل’ ڈاکٹر حسن گردیزی’ سہیل احمد’ تصور احمد’ ندیم اصغر کائرہ” فضل عباس’ عمران ‘ شیخ عبدالغفور’ ڈاکٹر عدنان اعجاز’ عبدالحالق’ ڈاکٹر طلعت اقبال’ ندیم حسین کوکب ایڈووکیٹ’ سید الفت شاہ’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ حافظ محمد طاہر’ و دیگر شامل تھے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی رہنما بانی چیئرمین سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات چوہدری اختر علی چھوکر کلاں نے ممتاز ترقی پسند دانشور افتخار احمد بھٹہ (صدر انجمن ترقی پسند مصنفین) کی عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ افتخار بھٹہ کی سماجی صحافتی ثقافتی شعور کو اجاگر کرنے کی خدمات اور تحریری و تخلیقی جدوجہد کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ انہوں نے گجرات کی ادبی اور سماجی تنظیموں کو متحرک رکھنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ جس میں حلقہ ارباب ذوق حلقہ ارباب شعور سٹیزن فرنٹ نے تھنکرز فورم اور اطہر ٹرسٹ لائبریری شامل ہیں۔انکی فکر انگیز تحریروں کو ملک کے دانشور حلقوں میں پذیرائی حاصل ہے۔ چوہدری اختر علی نے افتخار بھٹہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ دریں اثناء پرویز اختر پگانوالہ چیئرمین یونین کونسل چوہدری شہر یار بھدر انچارج رجسٹریشن اتھارٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد حنیف لائنز کلب ممتاز سماجی رہنما سید باقر رضوی ‘ ملک جاوید اختر صددر انجمن تاجران گجرات ممتاز صحافی لیاقت قادری’ عارف علی میر ایڈووکیٹ نے بھی عیادت کی اس موقع پر ممتاز کالم نگار پرویز اقبال اور ڈاکٹر عثمان علی بھٹہ بھی موجود تھے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) چیئرمین سی پی ایل سی الحاج امجد فاروق نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی قابل تحسین ہیں۔ وہ گزشتہ روز شہباز شریف پارک میں دوسرے سالانہ شہباز شریف فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے ٹیمیں شریک ہیں۔ اور نوجوانوں کو بہتر انداز میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ بانی سپورٹس کمیٹی جلالپور جٹاں شیخ شاہد انور نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی خصوصاً ندیم حسین بٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور ہم اس شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ شاندار پروگرام منعقد کیا ہے۔ جس میں بچے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور جنگل میں منگل کا سماں ہیں۔ سابق ناظم میر عبدالحمید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور ہمارا ان کیساتھ تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر سابق صدر پریس کلب عبدالستار مرزا ‘ جنرل سیکرٹری ملک شفقت اعوان’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ سید نوید حسین شاہ’ نوازش علی نوازش’ قاری کرامت علی نقشبندی’ عباس رانجھا’ خالد کے کے’ ناصر چوہدری و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کھیلوں کے فروغ کیلئے ندیم حسین بٹ کی کاوشوں کو بے حد سراہا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب سے بچائو اور ریلیف کی سرگرمیوں کے لئے تمام محکمے اپنی تیاری مکمل رکھیں، ریسکیو1122، ٹی ایم ایز، محکمہ انہار سمیت تمام ڈیپارٹمنٹ سو فیصد مشینری چالو حالت میں رکھیں، تمام چھوٹے بڑے سیوریج نالوں کی فوری ڈی سلٹنگ کرائی جائے، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ جولائی میں جانوروں کی ویکسینشن مکمل کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ فلڈ ریلیف کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، ای ڈی اوز ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری، طاہر کاشف، محمد جمیل، صدر مرکزی انجمن تاجراں جاوید بٹ ، ایگزیکٹو انجینئرز، ٹی ایم اوز مختلف محکموں کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ رواں سال غیر معمولی پری مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے صورتحال کے پیش نظر ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکمے فوری طور پر فلڈ ریلیف کیمپوں کے لئے مقامات کی نشاندہی کرے، فلڈ وارننگ کے لئے انتظامات کئے جائیں نیز اس مقصد کے لئے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور نمبرداروں سے تعاون حاصل کیا جائے اور جو علاقے سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں وہاں فوکل پرسن مقرر کئے جائیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ محکمہ صحت کے پاس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وافر مقدار میں ادویات موجود ہیں، تاہم ہلا ل احمر اپنا سٹاک مزید بہتر بنائے، سیلاب کی صورت میں متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو1122کے پاس 7جدید کشتیاں167لائف جیکٹس موجود ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی 13کشتیوں کا انتظام موجود ہے۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے تمام حفاظی بندوں پر کام بڑی حد تک مکمل کیا جا چکا ہے تاہم بعض مقامات پر کام کی ضرورت ہے ، انہوںنے ایگزیکٹو انجینئر آبپاشی کو ہدایت کی کہ ہنگامی ضرورت کے لئے فوری طور پر فاضل پتھر کا انتظام کیا جائے، ہیوی مشینری رکھنے والی فرمز سے ہنگامی صورتحال میں مشینری فراہم کرنے کے لئے معاہدہ کیا جائے نیز جن حفاظتی بندوں پر اب تک کام مکمل نہیں ہوا ان پر فوری توجہ دی جائے۔انہوںنے کہا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے پاس 5موبائل ڈسپنسریاں ہیں جنہیں ہنگامی حالات میں متاثرہ علاقوں میں بھجوایا جا سکے گا، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر ضلع بھر میں مویشوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کا کام شروع کرکے جولائی میں مکمل کرے نیز ہنگامی صورتحال میں چارہ اور ونڈہ کی ضروریات کا بھی تعین کیا جائے۔ انہوںنے ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ اپنے علاقوں میں خطرناک عمارتوں کا فوری سروے کرایا جائے اور انکے مالکان کو فوری نوٹس جاری کئے جائیں، ٹی ایم ایز نالوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل فوری مکمل کریں ، تمام مشینری چالو حالت میں ہونی چاہیے نیز بڑے شہروں میں استعمال ہونیوالے موبائل ڈی واٹر نگ سیٹ بھی فوری خریدے جائیں۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ 2014کے سیلاب میں متحرک کردار ادا کرنیوالی این جی اوز سے رابطہ کیا جائے اور انکے کردار کا تعین کیا جائے۔ اس سے قبل اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا اور دیگر محکموںکے افسران نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈی پی او رائے ضمیر الحق، ایم پی ایز میجر (ر) معین نواز، نوابزادہ حیدر مہدی اور اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیاکے ہمراہ سبزی منڈی گجرات اور رمضان بازار شاہ جہانگیر روڈ، جلالپور جٹاںکا دورہ کیا ۔ سبزی منڈی گجرات کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل نگرانی اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور اوورچارجنگ پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ انہوںنے کہا کہ منڈی میں لائی جانیوالی اشیاء کی نیلامی نہ کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف بلاتفریق ایکشن لیا جائے گا اور ایسے مفاد پرست عناصر کو کڑی سزا دی جائے گی۔ انہوںنے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ بروقت ریٹ لسٹوں کا اجراء یقینی بنائیں۔ دریں اثنا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم پی ایز میجر (ر) معین نواز، نوابزادہ حیدر مہدی اور اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیاکے ہمراہ رمضان بازار شاہ جہانگیر روڈ اور جلالپور جٹاں کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ تما م سٹالز پر وافر مقدار میں اور معیاری اشیائے خورد و نوش کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے، تمام سٹالز پر ریٹ کارڈ نمایاں طور پر رکھے گئے ہوں اور پیکنگ میں فروخت کی جانیوالی اشیاء کے وزن کو یقینی بنایا جائے۔ ایم پی ایز ایم پی ایز میجر (ر) معین نواز، نوابزادہ حیدر مہدی نے دونوں رمضان بازاروں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اقدامات کو سراہا ۔ انہوںنے کہا کہ عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب کا وژن ہے اس مقصد کے لئے اربوں روپے کا رمضا ن پیکج بھی دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے صفائی کے ناقص انتظامات پر بیکری اور جنرل سٹور مالک پر 30ہزار روپے جبکہ زائد نرخ وصول کرنے پر 7دوکانداروں پر 18ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر چیکنگ کے دوران سے اے سی کھاریاں نے ٹیم کے ہمراہ پنجاب سویٹس اینڈ بیکرز ڈنگہ اور نواز جنرل سٹور کو اچانک چیک کیا جہاں صفائی کے انتظامات نہایت ناقص تھے جس پر دونوں کے مالکان پر باالترتیب 20ہزار روپے اور 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ دریں اثنا اے سی کھاریاں نے گرانفروشی پر راسب علی، آصف ، سلامت علی ، علی حسن ، کامران ، ندیم ، زین وغیرہ کو اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر مبلغ18000روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے /اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے ٹی ایم اے کھاریاں کے 66ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے جبکہ پانچ اوکٹرائے کلرکس گلفشار احمد، صفدر حسین، محمد اصغر ، خالد حسین ، ارشد جاوید کو سنیئر اوکڑائے کلرک پروموٹ کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری فرحان احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا بجٹ عوام کش اور غریب کش ہے، تجربہ کار کہلانے والے سیاستدانوں نے عوام کو ٹیکسوں کے قرضوں میں مزید دھنسا دیا ہے۔ بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرکے عوام کے لئے مشکلات پیدا کر دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے”ہمارے درمیان” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مزید قرضہ لے کر عوام کو قرضوں کی دلدل میں دھنسا دیا ہے یہ عوام سے زیادہ کی گئی روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے دشمنی ہے جن اشیاء پر ریلیف دیا گیا وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ذوالفقار علی باگڑی اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کا ہمراہ ٹیم محکمہ صحت محمد طارق تحصیل فوڈ انسپکٹر کھاریاں ، سی او ڈنگہ ، ڈنگہ شہر کا دورہ کیا دوران چیکنگ پنجاب سویٹس اینڈ بیکرز ڈنگہ کے مالک عثمان بشیر کو ناقص صفائی کی بنا پر 20000روپے جرمانہ کیا ہے۔ نواز جبرل سٹور کو ناقص صفائی پر مبلغ 10000روپے زیر دفعہ 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ جرمانہ کیا ہے۔ ملزمان راسب علی، آصف ، سلامت علی ، علی حسن ، کامران ، ندیم ، زین وغیرہ کو اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر مبلغ18000روپے جرمانہ کیا ہے۔ اور اس طرح مجموعی طور پر 48000روپے جرمانہ کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر TMAکھاریاں ذوالفقار علی باگڑی صاحب نے TMAکھاریاں کے 66ملزمان کو ریگولر کردیا گیا ہے۔ اور 5اوکڑائے کلرک گل فشار احمد، صفدر حسین، محمد اصغر ، خالد حسین ، ارشد جاوید کو سنیئر اوکڑائے کلرک پروموٹ کردیا گیا ہے۔ ٹوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں شہر میں سروس روڈ کی منظور کے بعد عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوتا ہوا نظر آنے لگا سروس روڈ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے گذشتہ دنوں کھاریاں میں پریس کانفرنس کر کے سروس روڈ کی منظوری کا اعلان کیا اور 20کروڑ روپے کی لاگت سے دونوں اطراف سڑکیںبنے گی اس بہت بڑے منصوبے سے قبل عوام جی ٹی روڈ کراس کرتے ہوئے اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کر رہے تھے اور ہزاروں کی تعداد میں جی ٹی روڈ پر حادثات کی شکل میں زخمی ہو رہے تھے یہ کارنامہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا ہے او رامید کی جا رہی ہے کہ عنقریب کام شروع ہو جائے گا اس کام میں مسلم لیگ ن کھاریاں کے راہنما حاجی محمد اسلم خان نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ دن رات ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے پیچھے رہے کہ یہ کام مکمل کرنا ہے ،اسی حاجی محمد اسلم خان نے کھاریاں شہر کا مذبحہ خانہ جو کہ شہر کے لوگوں کے لیے مسئلہ بنا ہوا تھا اس کو شہر سے باہر منتقل کروایا اور حاجی محمد اسلم خان کی کاوشوں سے شہریوں کا یہ مطالبہ بھی پورا ہوا چلڈرن پارک کی کھاریاں شہر میں اہم ضرورت تھی تفریح کے لیے کوئی مناسب جگہ نہیں تھی وہ بھی حاجی محمد اسلم خان کی دن رات کی محنت رنگ لائی اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے کوٹلہ نے یہ کام بھی مکمل کروایا ،کھاریاں شہر کے نوجوانوں کے لیے اسٹیڈیم کی منظور ی بھی ہو چکی ہے اس پر بھی عنقریب کام شروع ہونے والا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے این اے 107سمیت کھاریاں شہر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں ،اسٹیڈیم اور چلڈرن پارک ،سروس روڈ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد کھاریاں شہر کا نقشہ بدل جائے گا ،عوامی حلقوں کا ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ ،ایم این اے چوہدری شبیر احمد ،حاجی محمد اسلم خان کو زبردست خراج تحسین۔
۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں میں ڈاکٹرز کی چاندی، اصلی اور نقلی دونوں طرح کے ڈاکٹرز غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ اصلی ڈاکٹرز فیس، ٹیسٹ اور دوائی کی مد میں مریض سے ہزاروں روپے نکلوا لیتے ہیں جبکہ نقلی ڈاکٹرز ٹیکے اور دوائی کی مد میں سینکڑوں روپے وصول کر رہے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں اصلی ڈاکٹرز مریض سے مختلف قسم کے ٹیسٹ کرواتے ہیں اور اگر مریض مالی طور پر بہت زیادہ مضبوط ہے تو اس کا کوئی نہ کوئی آپریشن تجویز کر دیا جاتا ہے اور اس سے ہزاروں روپے وصول کر لئے جاتے ہیں جبکہ نقلی ڈاکٹرز ٹیکہ پر زور رکھتا ہے اور اگر آرام نہ آئے مختلف حربے استعمال کر کے مریض کی جیب خالی کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا بجٹ عوام کش اور غریب کش ہے، تجربہ کار کہلانے والے سیاستدانوں نے عوام کو ٹیکسوں کے قرضوں میں مزید دھنسا دیا ہے۔ بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرکے عوام کے لئے مشکلات پیدا کر دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے”ہمارے درمیان” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مزید قرضہ لے کر عوام کو قرضوں کی دلدل میں دھنسا دیا ہے یہ عوام سے زیادہ کی گئی روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے دشمنی ہے جن اشیاء پر ریلیف دیا گیا وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔
۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے۔ دالیں، گھی، سبزی ہر چیز کو مہنگائی نے متاثر کر دیا۔ کئی غریب خاندان روزہ رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس افطاری کا سامان نہیں ہوتا۔ جبکہ سحری کے وقت بھی یہ بڑی مشکل سے روزہ رکھ پاتے ہیں مہنگائی نے لوگوں کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے مہنگائی کی وجہ سے لوگ موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ زرداری دور میں بھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی اس دور میں ہوئی ہے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی کے جن کو قابو میں رکھے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ دوسری طرف حکمران اپنی اعلان کردہ کم از کم اجرت بھی تاحال مزدور کو ادا نہیں کر رہے جبکہ مہنگائی دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے اس صورتحال میں عام آدمی کا جینا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اخباری بیانات سے ہٹ کر عملی طور پر مہنگائی کو ختم کرنے کے لئے کام کیا جائے تاکہ عام آدمی کی زندگی بھی آسان ہو سکے۔
۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) رہنما تحریک انصاف یونین کونسل باہروال حاجی شبیر حسین بیگہ کی چوہدری وسیم جاوید بیگہ کو تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ حاجی شبیر حسین بیگہ نے کہا کہ چوہدری وسیم جاوید بیگہ باصلاحیت، تعلیم یافتہ نوجوان ہیں ان کا صدر تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں منتخب ہونا خوش آئند ہے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) وزیراعظم کادامن صاف ہے ۔عمران خاں کونوازشریف فوبیا ہوگیا ہے۔حکومت درست سمت جا رہی ہے اورعوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے میںکوئی دقیقہ فردگزاشت نہ رکھا جائے گا۔ائیرکنڈیشنڈکنٹینرمیںبیٹھ کراورمظلوم عوام کوسخت گرمی اوررمضان المبارک میںسڑکوںپربیٹھاکرڈاکٹرطاہر القادری کونسا انقلاب لانے کی باتیںکرتے ہیں۔ان خیالات ک اظہارمسلم لیگ (ن)کے رہنماوممبرقومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ نے سابق ضلعی نائب صدرمسلم لیگ (ن)ملک شکیل احمدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ شعبدہ بازسیاستدان مسلم لیگ (ن)کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکراوچھے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔نامانوںوالی ضدنے ملکی خزانے کوزبردست نقصان پہنچایا ہے۔شریف خاندان پانامالیکس میںانشاء اللہ سرخروہوگاجبکہ تبدیلی کی باتیںکرنے والے اپنے صوبہ کے پی کے میںکونسی تبدیلی لاسکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ علا قہ کی تعمیروترقی اورفلا ح وبہبودکے لئے کونسلران اوراکا برین مسلم لیگ کوفنڈزجاری کردیئے گئے ہیں۔جس سے شہرمیںسڑکوںاورگلی محلوںکی تعمیرنوکی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ سٹی میںگرلز کالج کی تعمیر،مڈل سکولزکوہائی سکول کادرجہ اورسوہدرہ وگردونواح کے دیہات میںہائی سکولز،کالجزکی تعمیرکرواکرتعلیم کاجال بچھا دیا جائے گاجبکہ اپوزیشن محض دھرنوںاورجلسوںمیںعوام کاوقت ضائع کررہی ہے انشاء اللہ 2018میںمسلم لیگ (ن)ہی حکومت قائم کرے گی
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ممتاز عالم دین ،خطیب اہل سنت حافظ محمد رفیق چشتی نظام آبادی نے کہا ہے امت محمدیۖ کے ولی اللہ بنی اسرائیل کے نبیوں کی طرح معجزے رکھتے ہیںصرف ان پر اللہ کی طرف سے وہی کا نزول نہیں ہوتا۔ااولیاء اللہ کے فیضان سے ہی برصغیر کے مسلمانوں کو دنیا میںالگ اسلامی ریاست نصیب ہوئی اور انہی کے قرب میںآخرت کی کامیابی ہے ،مسلمانوں کو غوث اعظم عبدالقادر جیلانی،داتا گنج بخش علی ہجویری،خواجہ معین الدین چشتی،سخی لال شہباز قلندر،خواجہ فرید،کے حالات ذندگی کو مثل راہ بنانا ہوگا۔وہ اے ٹی آئی کے زیراہتمام آمنہ مسجد سکندرپورہ میں شان اولیاء اللہ کے موضوع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دنیا سے پردہ پوشی کے بعداہل اسلام ان کے مزارات سے فیوض برکات اور روحانی سکون حاصل کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) خطیب اہلسنت ممتازعالم دین پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی کوعمرہ کی سعادت حاصل کرکے واطن واپسی پرمبارکباد۔یاد رہے کہ پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی ہرسال رمضان شریف کے ماہ مبارک سے قبل 40روزہ دورہ تفسیر القرآن کی کلاسزمرکز فیضان مدینہ شیخ القرآن(جامع مسجد اسٹیشن والی)جامع غوثیہ پڑھاتے ہیںجسمیںمقامی اوربیرونی طلباء شرکت کرتے ہیںامسال کی کلاس میںمولانا محمدارشدروحانی،مولانامحمدرفیق چشتی بھی تدریس کی ذمہ داری نبھارہے ہیں،دورہ تفسیر القرآن کی کلاس کے اختتام پریکم جولائی کوفارغ التحصیل طلباء میںدستارفضیلت تقسیم کی جائینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ہومیو پیتھک ڈاکٹروںپرپنجاب حکومت کاٹیکس غیرمنصفانہ اقدام ہے ہومیوڈاکٹرنامساعدحالات میںحکومتی سرپرستی کے بغیرمہنگائی کے اس دورمیںخاندانی نظام کوچلا رہے ہیں۔حکومت کے ہومیو شعبے کی سرپرستی نہ کرنااورہومیوڈاکٹروںکودوسرے شعبہ صحت کے برابرحقوق نہ دینے کے باوجودان پراین سی ایچ کی سالانہ فیس،پنجاب ہیلتھ کئیرکی سالانہ فیس اب ٹیکس ہومیوڈاکٹرزسے سوتیلانہ سلوک ختم کرکے اس طریقہ علا ج کی سرکاری سطح پرسرپرستی کی جائے ۔ان خیالات کا اظہارہومیوڈاکٹرزفورم کے اجلاس میںہومیوڈاکٹرسید رضا سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ہومیوپیتھی کی ترویج واشاعت کے لئے حکومتی سطح پرکوئی اقدامات نہیںاٹھائے جارہے ہیںکوئی سرکاری ہسپتال ،کوئی کالج یونیورسٹی قائم نہیںکی گئی۔حکومتی بجٹ میںصحت کے اعدادوشمارمیںہومیو پیتھی کے لئے جتنا بجٹ مختص کیا گیا ہے جب حکومت انکی سرپرستی نہیںکرسکتی توان سے نارواسلوک بھی نہ کرے حالانکہ ہومیو پیتھی طریقہ علا ج بے ضرراورسستاہے اگرحکومت اسکی سرپرستی کرے تولوگوںکوسستاطریقہ علا ج میسرآجا ئے گااورلوگ بغیرکسی نقصان کے صحت مندہوسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تھامس ڈریو نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور ان کی جلد صحت یابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں میں اہم منصوبوں پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے او ر انشاء اللہ 2018 لوڈشیڈنگ سمیت ملک کو درپیش مسائل کے خاتمے کا سال ہو گا۔انہوں نے بالخصوص پنجاب میں جاری منصوبوں کے حوالے سے ڈیفڈ اور برطانیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس میں مزید اضافہ ہو گا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ نوجوانوں کو سکلڈایجوکیشن مہیا کرنے کے لئے خصوصی کام ہورہا ہے جبکہ تعلیمی شعبے میں بہتری لانے کے لئے بھی اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔حمزہ شہباز نے برطانیہ اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس کے دوررس مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔اپنی گفتگو میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستان بالخصوص پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلی محمد شہباز شریف کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے برطانیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔برطانوی ادارے ڈیفڈ کے ڈائریکٹر بین فرنچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
باہمی اختلافات کی بجائے اجتماعی سوچ کو فروغ دیناچاہیے،زیبا گل
لاہور(جی پی آئی) زیباگل کی صدارت میں ”گلوبل کرسچن وائس” نے پاکستان مینارٹیز الائنس کے چیئرمین اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب طاہرنوید چوہدری کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کاانعقاد کیا۔جس میں امریکہ میں مقیم تھنک ٹینکر،مسیحی کمیونٹی سے تعلقہ بزنس مین،سیاسی وسماجی شخصیات،بشپ جوناتھن رحمت،پاسٹر پرویز کھوکھر،پاسٹر اسلم ڈینیئل،پاسٹر ضیاء پال سمیت معتدد مذہبی رہنمائ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے منسلک خواتین و حضرات نے شرکت تقریب میں امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے علاقے اورلینڈ میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے 50 افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ صدر ”گلوبل کرسچن وائس”محترمہ زیبا گل نے کہا کہ اس وقت بالعموم دنیا اور بالخصوص مسیحیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے اورایک دوسرے کو برداشت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے تمام مذہبی، سیاسی، سماجی اور کاروباری افرادکو متحد ہونے اورباہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اجتماعی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹرنیشنل میڈیافورم کے عہدیداران کاتقرر
لاہور(جی پی آئی) انٹرنیشنل میڈیافورم کے چیئرمین ایم اے تبسم اور صدراقبال کھوکھرنے صدر پنجاب سعیداحمد بھٹی کی تجویز پر ڈیرہ غازیخان کے لئے انجیئنر محمدارسلان کو آرگنائزر،پنجاب کے لئے چوہدری عثمان علی کو نائب صدر،پنجاب کے لئے محمدسلیم فرخ ایڈووکیٹ کو سنیئرممبر لیگل سیل جبکہ قصور کے لئے چوہدری وقاص علی کو آرگنائزر مقرر کیا ہے۔جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک قرآن مجید کی بہار کا مہینہ ہے کہ جس میں کثرت سے تلاوت کلاام پاک کی ہدایت کی گئی ہے۔ قرآن کو سمجھ کر اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا چاہیے۔ تربیتی نشست سے خطاب میں علامہ افضل حیدری نے کہا کہ قرآن مجید زندہ معجزہ اور اللہ کی طرف سے حفاظت کی ضمانت رکھنے والی الہامی کتا ب ہے کیونکہ اس میںکوئی تحریف نہیں کرسکتاجبکہ باقی الہامی کتابیں اب اپنی اصلی حالت میں موجود نہیں ،سب میں لوگوں نے اپنی مرضی سے تحریف کی ، لیکن صرف قرآن مجید ہے ۔جس میں کوئی تبدیلی ہوئی اور نہ ہی کوئی کرسکتا ہے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے رہنما نے کہا کہ قرآن صرف مردوں کے ایصال ثوا ب کے لئے پڑھی جانیوالی کتاب نہیں، اس میں انسانیت کے لئے ضا بطہ حیات ہے۔ہمیں خاتم الا نبیا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے قلب اطہر پر اتر نے والے کلام الٰہی کو اپنی زندگیوں میں شامل کر نا ہوگا۔تاکہ روز مرہ معاملات کے لئے ہدایت حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی مادہ پرستی اور بے راہروی کی وجہ قرآن مجید سے دوری ہے۔ انسان اسی لئے بھٹکا ہوا ہے کہ اس نے قرآن سے ہدایت لینے کی بجائے خود ساختہ اصول وضع کرنا شروع کردیے ہیں، جو انسان کے بھٹکنے کی علامات میں سے ہیں کہ اس نے قرآن کی طرف رجوع کیا ہے اور نہ ہی پیغمبر اکرم کی حیات طیبہ اور ان کی احادیث مبارکہ سے استفادہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قرآن ہر زمانے کے امور کے بارے میں رہنمائی کرتا ہے، انسان کو چاہیے کہ بھٹکنے کی بجائے ، قرآنی احکامات پر عمل کرے۔ ایک ٹی وی ٹاک شو میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے حوالے سے سوال کے جواب میں علامہ افضل حیدری نے کہا کہ اسلام اخلاقیات سکھاتا ہے، بدکلامی اور گالی گلوچ علما کو زیب نہیں دیتا۔ اخلاقیات سیکھنی چاہیں اور صبر وتحمل اور شائستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔
بھمبرکی خبریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی) حلقہ کاامن قائم رکھنا فرد واحد کی ذمہ داری نہیںتالی ایک ہاتھ سے کبھی نہیںبجتی حلقہ کے اندر غنڈہ گردی کا ماحول پیدا کرنے والوں کیلئے زمین تنگ کر دی جائیگی انتظامیہ کو خبر دار کرتا ہوں کہ غنڈہ گرد عناصر کولگام دیںورنہ حالات کے کنٹرول کی ذمہ داری میری نہیںہو گی یہ تیر میرے آزمودہ ہیں ان کو لگام دینا خوب جانتا ہوں جس نے بھی حلقہ کے اندر کسی شریف آدمی کی پگڑی اچھالنے کی کوشش کی پوری قوت سے اس کو نشان عبرت بناؤں گا بدمعاشی اور غنڈہ گردی کاکلچر اب اس حلقہ میں نہیں چلنے دیا جائیگا اگر کسی کو کوئی شوق ہے تو وہ شام سے پہلے آزما کے دیکھ لے لوگوں کے تیور دیکھ کر دھمکیوں پراترنے والوں کی اصلیت خوب جانتا ہوںحلقہ کے اندر پہلے بھی دیواریں پھلانگنے والوں اور شہر کی خواتین کے دوپٹے کھینچنے والوںکولگام دی ہے بھمبر کوکوٹلہ نہیںبننے دونگا ان خیالات کااظہار سابق سپیکر قانو ن ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے اپنے حلقہ انتخاب بھمبرکے مختلف مقامات سوکاسن،کچھی ،دعورہ جٹاں پر کارنر میٹگنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ ریاستی عوام کے حقوق کیلئے پہلے بھی تن تنہا جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑتارہوںگا کرپشن میں لتھڑے ہوئے فریق مخالف کی اصلیت کو عوام جان چکے ہیں MDAسے پلی بارگین کس نے کی آج بھی بھمبر DHQہسپتال سے زکوة کے فنڈز سے ادویات کون استعمال کررہاہے مقامی نادار بن کر زمینیں کس نے الاٹ کروائی ہیں مختلف محکموںسے منتھلی بتھہ کون وصول کرتاہے شہر کے دوکاندارو ں سے مفت سودا کون لیتا ہے شہر کا بچہ بچہ جانتا ہے لوگ ایسے مکرہ چہروں کومسترد کرچکے ہیں جن لوگوں کو گزشتہ چار سال بھمبرکی تعمیر وترقی کا خیال نہیں آیا آج الیکشن آنے پر تعمیر وترقی یاد آگئی یہ تعمیر وترقی نہیں لوگوں کے ضمیر خریدنے کی ناکام کوشش ہے جس کو باضمیر اور باشعور عوام بری طرح مستر دکرچکے ہیں چوہدری انوارالحق نے کہاکہ حلقہ کے اندر ہر شخص کو انصاف کی فراہمی میرٹ کی بنیاد پر روزگار کی فراہمی اور عوام کے ٹیکسوں پرمشتمل سرکاری فنڈز کی منصفانہ تقسیم انکا مشن ہے اور اس مشن کے راستہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو توڑ دیا جائیگا تعلیم اور صحت کی سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیجائیںگی عوام اپنا فیصلہ دے چکے ہیںسوکاسن اور کچھا دعورہ کی کامیاب میٹنگز لوگوں کے چہروں پر امید کی چمک اس امر کی غماز ہے اس موقع پر ٹھیکیدار لیاقت حسین،ڈاکٹر شاہد ،چوہدری بشارت الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)جماعت اسلامی لوٹ کھسوٹ کے نظام کو بدلنے اور خاندانی سیاست کو ختم کرنے کے لیے میدان میں آئی ہے۔عوام 21جولائی کو ترازو پر مہر لگا کر کرپٹ نظام اور اس کے رکھوالوں کو الوداع کہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے نوجوان راہنما عثمان غنی نے مکہال نئی آبادی میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حلقہ نمبر 7 کی پسماندگی اور سرکاری اداروں کی تباہی کی ذمہ دارحلقہ نمبر 7 کی خاندانی سیاست ہے۔ جو محض اپنے مفادات کے لیے بھی برادری کا نعرہ لگاتے ہیں تو کبھی کسی جماعت کا جھنڈالے کر آجاتے ہیں۔ لیکن الیکشن جیتنے کے بعد ان کو نہ عوام یاد رہتے ہیں نہ برادری اور نہ ہی جماعت یہ صرف اپنی تجوریاں بھرنا یاد رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آج حلقہ بھمبر میں کوئی سرکاری سکول، کالج، ہسپتال اس قابل نہیں کہ حلقہ کے لوگ ان سے فائدہ اٹھاسکیں۔ سرکاری اداروں میں میں رشوت کا چلن عام ہے۔ ان نام نہاد سیاستدانوں کی آشیر باد سے ایک مافیا جنم لے چکا ہے جو نوکریوں پر نہ جانے کی تنخواہ لیتا ہے۔ 21مئی کو حلقہ نمبر 7 سے تبدیلی کاآغاز ہو گا۔ عوام ترازو پر مہر لگائیں گے پھر سرکاری اداروں سے نالائق، نااہل اور کام چور ملازموں کو نکال باہر کیا جائے گا۔ حلقہ کے پڑھے لکھے اور قابل نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار دے کر سرکاری اداروں کا وقار بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا نوجوانوں نے اپنے بہتر مستقبل کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کو اب جھوٹے وعدوں اور روپے پیسے کو پانی کی طرح بہانے سے نہیں بدلا جا سکتا۔ انہوں نے کہا ہم اپنے پولنگ اسٹیشن سمیت پورے حلقہ سے جیت کر خاندانی سیاست کو دفن کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہLA-7بھمبر ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا ہے کہ مقابلے اور کھیلوں کے میدان صحت مند معاشرے کی ضرورت ہیں مگر ظلم یہ ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح حکمرانوں نے کھیلوں کے میدان بھی ختم کر کے رکھ دیے ہیں۔ ہمیں موقع ملا تو نہ صرف کھیلوں کے مقابلوں کا رجحان بڑھائیں گے بلکہ کھیلوں کے میدان بھی بنائین تا کہ ہماری نوجوان نسل صحت مند ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر رجانی میں جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام فلڈ لائیٹ کرکٹ ٹورنا منٹ کی فائنل تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ایک وقت تھا کے بھمبر کے نوجوانوں کے لیے لا تعداد گرائونڈ تھے اور کھیلوں کی دنیا میں بھمبر کا ایک نام تھا ۔ اور ایک وقت اب ہے کہ بھمبر میں کھیلنے کے لیے نوجوانوں کو در بدر ہونا پڑتا ہے۔ یہ سب کچھ قیادت کی نا اہلی کے سبب ہوا۔ جو کھیلوں کے میدانوں کو بچا نہ سکی۔ اور اب بھی یہی سلسلہ جاری ہے۔ سپورٹس سٹیڈیم شادیوں اور جلسوں کے لیے استعمال اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔انہوں نے اس موقع پر ٹورنا منٹ کی ونر ٹیم کو موٹر سائیکل اور رنر اپ ٹیم کو بطور انعام 10 ہزار روپے دیے۔ اس موقع پر امیر ضلع چوہدری امجد یوسف سیکرٹری ضلع چوہدری فرید احمد ، امیر حلقہ ڈاکٹر عبد الرحمن اور جماعت اسلامی یوتھ کے صدر سید ذیشان مجاہد بھی موجودتھے جبکہ سینکڑوں نوجوانوں نے فائنل تقریب میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)بھائی کی وفات پر جانے والے خاندان کی گاڑی کو حادثہ بہن بھی خالق حقیقی سے جا ملی حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا دونوں بہن بھائیوں کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق لائن سپرنٹنڈنٹ سٹی ٹو بھمبر مرزا طارق اعظم ولد کرنل (ر) مرزامحمداعظم گزشتہ روز مختصر علالت کے با عث وفات پاگئے ہیں انکی وفات کی خبر ملنے پر انکی ہمشیرہ جوکہ میرپور میں مقیم ہیں اپنی فیملی کے ہمراہ بھائی کے جنازہ میں شرکت کیلئے گجرات جا رہی تھی کہ لالہ موسیٰ کے قریب پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے مرحومطارق اعظم کی ہمشیرہ موقع پر وفات پا گئی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی دونوں بہن بھائیوں کو نمازجنازہ کے بعد گجرات میں سپردخاک کردیاگیا نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی راہنماؤں سرکاری ملازمین ،وکلاء ،صحافیوں ،تاجروں ،عوام علاقہ اور عزیزواقارب کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد زمان مرحوم،سابق کونسلر چوہدری خادم حسین کی بھاوج ،چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ کی تائی صاحبہ،چوہدری عبدالغنی مرحوم کی اہلیہ محترمہ گزشتہ روز علالت کے باعث وفات پا گئی ہیں مرحومہ کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان جنگلات والے میںسپردخاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات ،وکلاء ،صحافیوں ،تاجروں ،عوام علاقہ اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔