گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

گجرات (جی پی آئی) اولیاء کرام کے آستانے دنیا کیلئے روشن چراغ ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی شخصیت صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث زماں ڈھینڈہ شریف نے گزشتہ روز بزرگان ڈھینڈہ شریف کے 37 ویں عرس مبارک کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جو کہ دارالعلوم جامعہ اسلامیہ حنفیہ آستانہ عالیہ غوث زماں ڈھینڈہ شریف کڑیانوالہ میں منعقد ہوا۔ سجادہ نشین پیر سید زاہد حسین شاہ ترمزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اولیاء کرام کے آستانے قائم ہیں دنیا میں امن و امان کا درس عام ہوتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شروع سے ہی اولیاء کرام کے آستانوں سے پیغام امن و محبت ملتا رہا۔ اور دنیا کے تمام خطوں میں اولیاء کرام کی کاوشوں اور محنتوں سے اسلام نے ترویج حاصل کی۔ آستانہ عالیہ غوث زماں ڈھینڈہ شریف نے شروع سے ہی درگاہ کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سینکڑوں طالب علم فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ پیر سید نور حسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت نے کہا کہ اولیاء کرام کے دَر پر حاضر ہونا بہت بڑا اعزاز ہے۔ کیونکہ ان آستانوں پر وہی آتے ہیں جنہیں بلایا جاتا ہے۔ اِس ویرانے میں بھی بزرگان ڈھینڈہ شریف نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ عبدالحمید چشتی خطیب اعظم سیالکوٹ ‘ حضرت علامہ مولانا پیر سید سوہنا ماہی چشتی الحسینی گوجرانوالہ’ صاحبزادہ پیر سید محمد عتیق الرحمن آستانہ عالیہ بوکن شریف نے بھی خطاب کیا۔ یہ محفل ساری رات جاری رہی۔

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI