گجرات کی خبریں 17/08/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) گورنمنٹ سویڈش پاکستانی کالج آف ٹیکنالوجی میں کینٹین کی نیلامی 6 لاکھ 10 ہزار روپے میں 2 سال کیلئے کر دی گئی ۔ کامیاب بولی دہندہ بلال بشیر محلہ بخشو پورہ نے 6 لاکھ 10 ہزار روپے میں ٹھیکہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سویڈش پاکستانی کالج آف ٹیکنالوجی میں طریقہ کار کے مطابق دو سال کیلئے کینٹین کی نیلامی کیلئے اوپن بولی دی گئی 8 افراد نے بولی میں حصہ لیا۔ سرکاری بولی 80 ہزار روپے سالانہ سے شروع ہوئی جوکہ 3 لاکھ 5 ہزار روپے سالانہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ چیئرمین نیلام کمیٹی انجینئر محمد اقبال دوگل ممبران آصف شہزاد بٹ’ محمد اقبال وڑائچ نے میڈیا کی موجودگی میں نیلامی کی ۔ نیلامی سے قبل قوائد و ضوابط اور شرائط سے آگاہ کیا گیا کینٹین پر صفائی اور معیار پر زور دیا گیا۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) گورنمنٹ سویڈش پاکستانی کالج آف ٹیکنالوجی میں میرٹ پر داخلوں کو ممکن بنایا جا رہا ہے اس ادارے کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے لوگوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ سویڈش پاکستانی کالج آف ٹیکنالوجی محمد اقبال دوگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے مارننگ میں 400 جبکہ ایوننگ میں 480 نشستیں ہیں۔ 8 ٹیکنالوجیز میں داخلے ہوں گے 2200 سے زائد طلباء داخلہ فارم لے چکے ہیں جبکہ 1300 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ درخواستیں موصول کرنے کی آخری تاریخ 18 اگست ہے۔ درخواستیںدوپہر 3 بجے تک دستی یا بذریعہ ڈاک وصول کی جائیں گی۔ حفاظ کرام کو 20 اضافی نمبر دئیے جاتے ہیں۔ گلگت ‘ بلتستان’ فاٹا’ کا 2 فیصد کوٹہ ہے جبکہ معذور اور اقلیتوں کا بھی کوٹہ ہے۔ جبکہ باقی 85 فیصد داخلے میرٹ پر ہونگے۔ اس سلسلہ میں داخلہ کمیٹی دن رات کام کر رہی ہے۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) گورنمنٹ سویڈش پاکستانی کالج آف ٹیکنالوجی میں ردی کاغذ لوہا سکریپ وغیرہ کی نیلامی بوجہ عدم دلچسپی و سٹاک کم ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مینیجر ٹیوٹا زاہد کلیم’ ممبران محمد اقبال دوگل’ آصف شہزاد بٹ’ اسسٹنٹ مینیجر ٹیوٹا فرح ناز کی زیر نگرانی بولی دی گئی 3 ٹھیکیداروں نے بولی میں حصہ لیا مگر سٹاک کم ہونے کی وجہ سے انہوں نے اس میں دلچسپی کا اظہار نہ کیا جس کی وجہ سے نیلامی منسوخ کر دی گئی ۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) حصول پاکستان کا مقدمہ اور جدوجہد سیاسی نہیں تھی بلکہ یہ سماجی اور نظریاتی تھی یہ ہندو اور مسلم پانی کی تقسیم اور مذہبی روایات و فکر کے تضادات کا معاملہ تھا ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلیکیشنزیونیورسٹی آف گجرات پروفیسر شیخ عبدالرشید نے سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام یوم آزادی کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اسی ریاست کا قیام چاہتے تھے۔ جہاں پر رہنے والے تمام افراد بلا تفریق مذہب رنگ و نسل اور لسانیت مساوی درجہ حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتوں کو بھارت کی نسبت زیادہ حقوق اور تحفظ حاصل ہے۔ ہمارے ملک کی آئین سازی کی تاخیر میں مہاجرت کا عمل دخل ہے جو کہ نہرو اور قائد اعظم کے تقسیم ہند کے فارمولے میں شامل نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں محبتوں کا تبادلہ کرنا چاہئے تاکہ ہم پاکستانیت اور بھائی چارہ کو فروغ دے سکیں۔ ہم ہر وقت یہ رونا روتے ہیں کہ پاکستان نے ہمیں کیا دیا کبھی یہ بھی سوچیں کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا تو سارے مسائل کا حل آپ کو نظر آ جائے گا۔ سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے کہا کہ قیام پاکستان قائد اعظم کی فہم و فراست اور برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے اور آج ہم وطن کی آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔ مگر قائد اعظم کے مشن کی تکمیل ابھی نا مکمل ہے ہم نے ریاست کی فلاحی تشکیل کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے سٹیزن فرنٹ کے قیام کا مقصد اسکے ممبران کی شعوری اور فکری تربیت کرنا ہے تاکہ وہ ایک بہتر شہری بن کر سماج کی خدمت کر سکیں۔ چیئرمین سٹیزن فرنٹ تھنکرز فورم افتخار بھٹہ نے کہا کہ ہم ایسی صورتحال میں جشن آزادی منا رہے ہیں جہاں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ ٹارگٹ کلنگ خود کش حملوں’ قدرتی آفات ‘ موسمی تغیر و بدل بھوک اور بچوں و عورتوں کی تذلیل اور انسانی جانوں کا ضیاع معمول بن چکا ہے۔

ایسے میں جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور اس میں غیر معمولی کامیابیاں ہمارے لئے ہوا کا ٹھنڈا جھونکا ہے۔ جنرل سیکرٹری سپریم کونسل محمد اشرف منہاس نے کہا کہ ہم نے حامیوں اور کوتاہیوں کے باوجود ترقی کی ہے۔ ہم الحمد للہ ایٹمی طاقت ہیں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اسلامی ممالک میں ممتاز حیثیت کے حامل ہیں۔ ضلعی جنرل سیکرٹری عامر چوہدری نے کہا کہ ہمیں ذاتی مفادات کی فصیلوں سے باہر نکل کر پاکستان کیلئے سوچنا اور سماجی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی ڈاکٹر ارشد چوہدری نے کہا کہ ہم جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جنکی قیادت میں پاکستان میں امن و امان کا گہوارہ بن رہا ہے۔ آخر میں ارشاد نذر نے خوبصورت ملی نغمہ پیش کیا اور صاحبزادہ سید صفدر حسین شاہ نے استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی ۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کیلئے ڈنر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ قبل ازیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کا شرف چیئرمین سپریم کونسل چوہدری ندیم طفیل نے حاصل کیا۔ جبکہ ہدیہ نعت نائب صدر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات سید صفدر حسین شاہ نے حاصل کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری سپریم کونسل محمد اشرف منہاس کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نمایاں شخصیات میں چوہدری عمر امتیاز ایڈووکیٹ’ شیخ عرفان پرویز’راجہ محمد اعجاز’ اکبر بیگ برلاس’ سید آصف رضا نقوی’ ملک طارق کھوکھر’ ملک مقبول کھوکھر ایڈووکیٹ’ سید وقاص جعفری’ ملک کاشف’ ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد’ سلیم خان’ محمد یعقوب سیٹھی’ مرزا گلنواز’ چوہدری شبیر’ حاجی مہر ممتاز احمد’ محمد ارشد’ محمد ارشد چیمہ’ عابد علی چیمہ’ رانا طارق’ شیخ نوید ‘ میاں جمال صفدر’ شاہد پال ولیم’ یعقوب مسیح’ بہادر بھٹی’ مہر نوید اختر ‘ حاجی طاقت سلامت’ محمد اویس مرزا’ مہر عبدالحمید’ مرزا سجاد حسن’ نصر اللہ بھٹی’ تنویر بھٹی’ سعید احمد’ محمد آصف گھمن’ مہر شہباز احمد’ محمد علی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر شامل تھے۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر میں ماہانہ محفل درودپاک کا آغاز ہوگیا افتتاحی تقریب میں سیکڑوں افراد کی شرکت نامور ثناخوان مصطفی قاری محمدشفیع نوشاہی کی سنگت میں سینکڑوں افرادنے بارگاہ سرور کونین میں ہدیہ درودوسلام پیش کیا نامور قراء حضرات قاری یاسر علی گولڑوی قاری عامر حسین نے تلاوت کلام پاک سے سماں باندھ دیا ناظم اعلی قاری مختار احمد نوشا?ی کی زیرسرستی شاندار انتظامات کیے گے لنگر کااہتمام میاں غالب حسین ڈوگہ شریف قیصر ندیم کھٹانہ نے کیا انتظامی امور حافظ وقار احمد پسوال حافظ شفیق احمد طیب مختار احسن مختار اویس مختار وطلبہ جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر نے سرانجام دیے
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) رائس انڈسٹری کے بحران کے حل کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا فل ہائوس اجلاس آج 18 اگست 2015ء بروز منگل دن گیارہ بجے طاہر میرج ہال منگووال میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت رائس ملز ایوسی ایشن ضلع گجرات کے صدر مہر محمد حبیب بسوی کرینگے۔ فل ہائوس اجلاس میں ضلع گجرات کی 80 سے زائد رائس ملز کے مالکان شرکت کرینگے اور حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) گجرات فرینڈز لائنز کلب ڈسٹرکٹ 305-N2 کا متحرک کلب ہے جو پورا سال منفرد پراجیکٹ مکمل کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب احسن متین ملک نے فیصل ہوٹل گجرات میں منعقدہ گجرات فرینڈز لائنز کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں سوشل ورک کو بڑی اہمیت دی گئی اور فلاحی کاموں کے بارے میں لائنز کلب کا منشور آپ کے سامنے ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران گجرات فرینڈز لائنز کلب نے سیلاب سے متاثرہ افرادکی امداد ‘ کھانے کی فراہمی اور انکی بحالی میں اہم کردار ادا کیا اور سیلاب سے گرنے والے 16 مکان تعمیر کئے گئے۔ کئی یتیم بچیوںکو جہیز فراہم کیا گیا۔ جبکہ عوامی شعور کے اجاگر کیلئے بھی کام کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لائنز کلب کے پلیٹ فارم سے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور اس مشن پر دن رات کوشاں ہیں۔ آئندہ سال کے دوران ہر ماہ تمام ممبران مختلف پراجیکٹ مکمل کریں گے۔ تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے سابق صدر عمر اقبال نے کہا کہ گجرات فرینڈز لائنز کلب کے پلیٹ فارم سے ہم عوامی خدمت کے مشن کے تحت کام کر رہے ہیں سابق زون چیئرپرسن عمر نوخیز نے کہا کہ تمام ممبران ٹیم ورک کے تحت کام کرتے ہیں۔ ٹیم ورک کے بغیر کامیابی نا ممکن ہے جنرل سیکرٹری لائن قاری عامر رضوان نے کہا کہ گجرات فرینڈز لائنز کلب کی تاریخ خدمت خلق سے عبارت ہے اور اس مشن کو بھر پور طریقہ سے آگے بڑھایا جائے گا۔ اجلاس کے دوران شاندار کارکردگی پر عمر نوخیز’ عمر اقبال’ حراء شہزادی کو ایوارڈز دئیے گئے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ رضوان الرحمن ‘بلال سیٹھی’ تیمور رفیق’ سلیمان علی شاہ’ محمد ارسلان’ عمر مسعود’ سلیمان مرتضیٰ’ خلیق الرحمن’ خرم شہزاد’ ملک عمر طارق’ یاسمین ریاض’ فیض میراں و دیگر نے بھی شرکت کی۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی رہنما چوہدری ذکاء اللہ ڈھلو آف سرگودھا روڈ کے صاحبزادے چوہدری سیف اللہ ڈھلو ‘ چوہدری سمیع اللہ ڈھلو کے بھائی چوہدری عدنان ذکاء ڈھلو’ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ان کی سنت دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب سعید سفینہ میرج ہال بھمبر روڈ پر منعقد ہوئی۔ دعوت ولیمہ ایک بہت بڑا سیاسی اکٹھ بن گیا۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ جس میں چوہدری عارف گھمن’ DSP چوہدری اشرف ڈھلو’ چوہدری عمران سندھو’ حاجی منظور حسین ڈار سابق ناظم’ چوہدری احتشام الحق باجوہ’ حاجی فیاض عالم’ چوہدری انضمام الحق باجوہ’ چوہدری وحاج الحق’ میاں عدنان ناظم انصاری’ ٹھیکیدار حاجی ظفر اقبال رحمانی سابق نائب ناظم’ چوہری مجید راجہ نسیم’چوہدری شکیل دھکڑ ڈاکٹر ارشد چوہدری’ چوہدری اسد بھٹی’ چوہدری اکرم نمبردار مرزا بلال بیگ’ مرزا شہباز بیگ’ چوہدری اورنگ زیب چیمہ’ چوہدری احسن ڈھلو’ چوہدری عدنان ظفر’ چوہدری امجد ایڈووکیٹ’ چوہدری اعجاز احمد چٹھہ’ چوہدری احسن چیمہ’ چوہدری ناصر ضیاء گھمن’ چوہدری آصف ضیاء گھمن’ ڈاکٹر فیضل لاہور’ چوہدری عمران اسلم وڑائچ’ چوہدری عمران سندھو’ حاجی افضل آف تیمور فین’حاجی شریف آف سپر چائنہ’ چوہدری اکرم نمبردار’ چوہدری طارق نمبردار اخلاص گڑھ’ حاجی نذر میاںشہبازانصاری’ چوہدری سلیم کپڑے والا’ چوہدری طارق’ چوہدری اورنگ زیب چوہدری اجمل حسین حافظ وقاص اختر چوہدری آف محمدی سویٹس چوہدری راشد شریف ‘ محمد عارف حاجی بوٹا’ چوہدری امجد’ حاجی محمد اکرم’ نصر اللہ کھوکھر الکویت سلینگ’ چوہدری احسان الٰہی ‘ ملہی محمد اکبر ‘ میاں ابرار فضل انصاری میاں محمد اویس آفتاب انصاری’ چوہدری محمد خان ڈھلو’ چوہدری اقبال ڈھول’ چوہدری تنویر ڈھول’ چوہدری سعید کمبوہ’ میاں محمد ارشد گجر’ چوہدری ظفر گجر’ سیف اللہ خالد رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری محمد نعیم’ چوہدری صدیق چوپالہ’ ملک محمد رفیق’ میاں اشتیاق انصاری’ ڈاکٹر محمد ایوب چوہدری’ چوہدری شاہ نواز’ چوہدری غلام سرور’ ایوان صدر چوہدری اکبر دھونکل’ چوہدری عرفان اللہ ٹھٹھہ موسیٰ’ چوہدری سکندر باجوہ لاہور’ چوہدری محمد ارشد ڈھلو دولت نگر’ چوہدری حاجی محمد حیات لکھنوال’ چوہدری یاسر جٹ آف رمضان سوپ’ چوہدری قمر الزمان ڈھلو’ چوہدری غلام سرور ڈھلو’ چوہدری غلام بشیر بھاگووال’ چوہدری محمد نواز’ چوہدری محمد شریف’ حاجی گلنواز ڈھلو’ چوہدری محمد الیاس بھاگووال’ چوہدری حمزہ ظفر ڈھلو’ شیخ فضل باری سابق صدر تاجران ریلوے روڈ’ چوہدری زہیر مرل’ حاجی خالد اخلاص گڑھ’ چوہدری طارق نمبردار’ چوہدری کاشف باجوہ لاہور’ چوہدری ندیم صدیق’ چوہدری نذیر گاکھڑہ’ چوہدری روشن گاکھڑہ’ کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز مذہبی شخصیت صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا ہے کہ اسلام میں محبت اور اخوت کا درس ہے اور اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کی دل آزادی کرے۔ گجرات میں توہین رسالت کے حوالہ سے ہونے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے شر پسند عناصر کیخلاف کارروائی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور پر امن مسیحیوں کا بھی تحفظ کریں گے۔ وہ گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر صدر کرسچین یونیٹی فائونڈیشن مختار مسیح خاں’ لازر سندھو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے انہوںنے کہا کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور جن شر پسند عناصر نے ایک پمفلٹ شائع کر کے گجرات کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی ہے انکو قرار واقع سزا ملنی چاہئے۔ باقی مسیحیوں کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر مسیحی راہنمائو ںنے اپنے تحفظات سے صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کو آگاہ کیا۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات(جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل گجرات کے زیر اہتمام ”ندائے پاکستان کانفرنس ” آج(18اگست 2015ء بروز منگل) ہوگی۔ کانفرنس سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سمیت مختلف سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے علاوہ دیگر مکاتب فکر کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔ پاکستان علماء کونسل گجرات کے صدر مولانا عمر عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) سرگودھا روڈ پر واقع موضع شیخ سکھا اور موضع منڈ کا رقبہ نالہ بھمبر میں آ گیا ہے۔ جو کہ دونوں گائوں کا زرعی رقبہ ہے وہاں پر موضح شیخ سکھا کا تقریباً 20 ایکٹر اور موضع منڈ کا تقریباً 5 ایکٹر رقبہ قبضہ کیا جار ہا ہے۔ جبکہ گائوں کے غریب کسانوں کا 2 کنال یا 3 کنال تک 50 سے 60 خاندانوں کا روزی کا ذریعے معاشی گورنمنٹ جاننا چاہتی ہے۔ اس رقبہ کے ساتھ پکی سڑک دھارو کوٹ کو جاتی ہے جس کے اوپر موضع شیخ سکھا کا جنازہ گاہ اور قبرستان بھی واقع ہے اگر خدانخواستہ کوئی منڈی والے دن کوئی فوت ہوئے تو سارا راستہ مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے کسی لاش کو دفنایا نہیں جا سکتا۔ شیخ سکھا کا سرگودھا روڈ کے اوپر ایلییمنٹری پرائمری سکول طلباء واور طالبات کا ہے۔ چھوٹے چھوٹے معصوم ذہنی طور سخت دبائو میں ہیں کیونکہ سکول کے چاروں اطراف شورغل اور گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں سب سے بڑا خطرہ ہے کہ کوئی بچہ اغواء نہ ہو جائے۔ اس ماحول میں بچوں کی تعلیم کا کافی حرج ہو رہا ہے۔ منڈی مویشیاں والے دن کافی حادثات ہوتے ہیں اور ایک تو آدمی حادثہ کی وجہ فوت ہو چکا ہے۔ سڑک سارا دن بند پڑا رہتا ہے۔ 3 ہماری دونوں گائوں والوں کی التجا ہے کہ اس منڈی مویشیاں کی زرعی زمینیں سے لے جا کر دوسری جگہ جو کہ موضع چاکنانوالی کے پاس 14 ایکٹر زمین حکومت کی ہے اور دوسری تجویز بھمبر روڈ کے اوپر مہسم موڑ اور بوکن موڑ کے پاس بنجر زمین ہے جو کہ حفاظتی بند بنایا جا سکتا ہے۔ اہیان موضع شیخ سکھا اور موضع منڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس پر نظر ثانی کرے۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) موضع دھدرا کا گیپکو کنجاہ ڈویژن ناگریانوالہ فیڈر کا ٹرانسفارمر چور لے اڑے۔ گزشتہ رات شب چور ٹرانسفارمر سے تانبہ نکال کر لے گئے اور ٹرانسفارمر کا ڈھانچہ چھوڑ گئے۔ جبکہ چھ ماہ قبل بھی چور اسی ٹرانسفارمر کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ اور اس دفعہ بھی چور اس پر ہاتھ پھیر گئے۔ اہلیان دھدرا نے واپڈا افسران سے اپیل ہے کہ ہے ٹرانسفارمر کو جلد از جلد نصب کیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز راہنماچوہدری اسرار احمد کھٹانہ کی بھاوج جو کہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں تھی ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ختم چہلم 20اگست بروز جمعرات دن 11بجے گلی ڈاکٹر سرور والی نزد سر سید کالج میں پڑھا جائے گا دوست احباب کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے