گجرات کی خبریں 26/08/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان پوسٹ آفس کے ملازمین کی بہتری اور فلاح کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کیونکہ پاکستان پوسٹ ہی پاکستان کی پہچان ہے۔ ان خیالات کا اظہار پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب محمد اسلم خان نیازی نے گجرات جی پی او میں پاکستان پوسٹ آفس گجرات کے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جن کی قیادت چیئرمین نیشنل آرگنائزیشن پوسٹل ایمپلائز گجرات محمد خلیق نے کی۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مین واحد آدمی ہے جس پر پورا پاکستان اعتماد کرتا ہے اور وہی لوگوں کے خطوط پہنچاتا ہے لوگوں کے روپے دور دراز کے علاقوں تک پہنچاتا ہے بعض علاقے ایسے جہاں حکومتی رِٹ بھی موجود نہیں۔ دہشت گردی اور حالات کی سنگینی کے باوجود پاکستان پوسٹ ملک کے تحفظ کا نشان بنا ہوا ہے۔ اور ان ملازمین کے تحفظ اور سہولت کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے اور ہر نئی اسکیم میں ہم کوشش کرتے ہیں کہ ان ملازمین کو تحفظ اور حصہ فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں میری حکومت سے بات چل رہی ہے۔ لاہور سے سرائے عالمگیر تک سیم ڈے ڈیلوری کا بھی پراجیکٹ چل رہا ہے ۔ سیونگ بینک کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو سہولت ملے۔ ود ہولڈنگ سے بھی لوگوں کی بچت ہو۔ انہوں نے گجرات جی پی او ملازمین کی انتھک محنتوں کو سراہا۔ چیئرمین نوپ سی بی اے محمد خلیق نے ملازمین کے مسائل کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پرانی سائیکل پر ڈاک کی ڈیلیوری ایک طرف تو ہمیں کوریئر سروس کا متبادل کہا جاتا ہے دوسری جانب ہمیں سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں۔ چیئرمین نوپ سی بی اے محمد خلیق نے دیگر انفرادی مسائل کی طرف بھی توجہ دلائی۔ اور انہیں حل کرنے کی اپیل کی۔ جس پر پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب محمد اسلم خان نیازی نے ہمدردانہ غور کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل سیالکوٹ ریجن مرزا عبدالغفور و دیگر بھی موجود تھے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) گجرات پر یس کلب کے صدر عبدالستارمرزا نے گزشتہ روز میٹ دی پریس پروگرام میں سینئر صحافی مرزا نعیم الرحمن، سابق صدر طفیل میر کی قرار داد پر ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کو تاحیات گجرات پریس کلب کا اعزازی ممبر نامزد کر دیا تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری سجیل خاں ، فنانس سیکرٹری عرفان حفیظ کھوکھر ، سیکرٹری اطلاعات صہبب سرور ، سیکرٹری تقریبات ندیم اسدی ، سیکرٹری لائبریری وقاص احسان ،سیکرٹری تقریبات انور حسین بھٹی، سیکرٹری سپورٹس ندیم رضا بھٹی، سینئر صحافی بشارت لودھی ، ملک شفقت اعوان ، اعجاز احمد شاکر ، شاہد رسول ، فیاض بٹ ، جاوید بٹ ، ارشد بٹ ، اسلم بٹ ،وحید مراد مرزا ، سید نوید حسین شاہ ، محمد یٰسین ، مرزا یونس ، سجاد نذیر ، عاصم رضا سید ، سجاد حیدر ناز ، ظہیر مرزا ، شفقت علی ، منور کھوکھر ، مختار ارشد ،محبوب عالم ، فرحان مرزا ، شامی کھٹانہ ، نواز ش علی نوازش ، پی ایس او ٹو ڈی پی او سعید نذیر دھاریوال ، افراسیاب دیگر موجود تھے
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) گجرات ایک حساس ضلع ہے یہاں پر دیگر اضلاع کے مقابلہ میں سیکورٹی تھریٹ بہت زیادہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے گجرات پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں کیاتقریب کی صدارت صدر پریس کلب عبدالستار مرزا نے کی ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے کہا کہ گجرات پولیس کو تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ کانسٹیبل لیول تک ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔ محافظ فورس کا نام مجاہد فورس رکھا گیا ہے۔ یہ یونین کونسل لیول تک کام کرے گی۔ چیک اینڈ بیلنس کا نظام بہتر بنانے کیلئے افسران تعینات کئے گئے ہیں۔ کرپشن کو کم کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ ضلع گجرات سے 4 ، SHO کرپشن ثابت ہونے پر معطل کئے گئے ہیں۔ تھانوں میں ٹائوٹ سسٹم کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ 3 ٹائوٹ مختلف تھانوں میں بند کئے گئے ہیں۔ اگر ٹائوٹ سسٹم نہ ہو تو کرپشن کم ہو تی ہے۔ DPO گجرات نے کہا کہ سانحہ بنگیال افسوسناک واقعہ ہے اور اس مقدمہ کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ملزمان ٹریس ہو چکے ہیں۔ جگا ٹیکس بھتہ خوری اور منشیات فروشی کیخلاف آپریشن جاری ہے بڑے بڑے منشیات فروش جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے ۔ گجرات دہشت گردی کی نرسری ہے۔ یہاں سہولت کار بھی ہیں ۔ کئی واقعات میں گجرات کا کردار سامنے آتا ہے۔ گجرات میں CCTV سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے اعتماد کو بڑھانے کیلئے کانسٹیبل لیول تک ہر کسی کی غمی خوشی میں شریک ہوتا ہوں تاکہ پولیس کے رویہ میں بہتری آئے۔ اس شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ پولیس ویلفیئر کیلئے ایک سپیشل شعبہ بنایا گیا ہے تاکہ پولیس ملازمین کے مسائل بھی حل ہوں۔ صحافی برادری کرپشن اور بد عنوانی کی نشاندہی کیلئے میرے دست و بازو بنیں۔ شہر میں پولیس کی موجودگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ ناکوں اور گشت کے نظام کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے کہا کہ میں بحیثیت اعزازی ممبر گجرات پریس کلب یہ توقع کرتا ہوں کہ گجرات کے صحافی مخلصانہ انداز میں میرے ساتھ رابطہ رکھیں گے اور ہماری کوتاہوں کی نشاندہی کریں گے۔ تعلیمی اداروں کے ارد گرد موجود ویڈیو گیمز کی دوکانوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ اس موقع پرسابق صدورطفیل میر’ مقبول الٰہی بٹ’ مرزا نعیم الرحمن ، بشارت لودھی ،ملک شفقت اعوان ، ارشد بٹ ، محبوب عالم ، وحید مراد مرزا ، عاصم رضا سید ، رزاق غفاری ، سید نوید حسین شاہ دیگر نے بھی خطاب کیا
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف حضرت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری و قادری الحسنی و الحسینی سجادہ نشین کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف حافظ محمد عدیل نے حاصل کیا۔ جبکہ ممتاز ثناء خوان مظہر عزیز قادری’ ڈاکٹر محمد ایوب قادری’ ارمغانل خان’ صوفی محمد اقبال’ صوفی عبداللطیف اور عبدالرزاق نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ سید فیضان الحسن شاہ بخاری قادری اور حضرت علامہ محمد مظفر نقشبندی نے خصوصی خطاب فرمایا۔ جسکے بعد ختم غوثیہ پڑھا گیا اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں حضرت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی’ سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے خصوصی دعائیں کیں اور لنگر شریف تقسیم کیا۔ محفل پاک میں سینکڑوں پیر بھائیوں’ مریدوں اور عقیدت مندوں کے علاوہ قریبی دیہات سے بھی لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت و مجاہد ملت کے پوتے اور صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی کے صاحبزادے صاحبزادہ سید حسنین محمود شاہ گجراتی کا سنت عقیقہ مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں سادات کرام اور پیران عظام نے شرکت کی۔جن میں صاحبزادہ پیر سید نور حسین شاہ گجراتی ‘ صاحبزادہ پیر سید احمد حسین ترمذی صدر جماعت اہلسنت یو کے’ صاحبزادہ سید حسنین محمود شاہ گجراتی’ صاحبزادہ سید علی حسین شاہ گجراتی’ صاحبزادہ پیر سید نذر حسین شاہ گجراتی’ صاحبزادہ پیر سید محمد حسین شاہ گجراتی’ پیر سید غلام محی الدین ڈھولہ شریف’ پیر سید منظور حسین شاہ المعروف بلھے شاہ’ سید ندیم ظفر’ رفاقت حسین شاہ’ سید فہد شاہ ‘ سید طلحہ شاہ ‘ سید بلال شاہ’ سید زین العابدین شاہ’سید حیدر شاہ’ سید عابد شاہ’ سید وسیم شاہ’ سید شمس الحسن شاہ’ قاری کرامت اللہ نقشبندی’ عباس رانجھا’ چوہدری مہدی خاں’ حاجی عثمان طیب’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر موجود تھے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)ولی کامل حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری مجددی نقشبندی کا دوسرا سالانہ ختم پاک 11 ستمبر کو دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقد ہو گا۔ اس سلسلہ میں عظیم الشان فخر المشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جو کہ 11 ستمبر بروز جمعتہ المبارک بعد ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ جس کی صدارت حضرت صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد نقشبندی مجددی شرقپوری سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف اور میاں محمد صالح نقشبندی مجددی شرقپوری ہونگے۔ محفل میں خصوصی خطاب صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف فرمائیں گے۔ جبکہ مہمانان اعزاز صاحبزادہ پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری ‘ حاجی عمران ظفر ممبر صوبائی اسمبلی’ صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف’ صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی’ صاحبزادہ پیر سید ولی حسین شاہ المعروف پیر بلھے شاہ گجراتی’ صاحبزادہ پیر سید محمد زمان شاہ آستانہ عالیہ کھپڑانوالہ شریف’ صاحبزادہ پیر سید آل احمد شاہ ‘ سائیں اختر حسین گدی نشین سائیں کانوانوالی سرکار ہونگے۔