گجرات سنی تحریک کا اہم اجلاس، علامہ ایاز نعیمی سٹی صد ر منتخب
Posted on June 27, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : پاکستان سنی تحریک گجرات کا اہم اجلاس گزشتہ روز فاطمة الزہراء اکیڈمی چاہ بڈھے والا میں پیر سید مبشر شاہ ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں گجرات کے اہم معاملات پر سنجیدگی سے غوروفکر کیا گیا۔
راہنما سنی تحریک پیر سید وقار حسین شاہ کی المناک شہادت، اور ان کے قاتلوں کی 26 روز گزرنے کے باوجود عدم گرفتاری کو بھی لمحہ فکریہ قرار دیا گیا۔اس اجلاس میں سنی تحریک گجرات کی نئی باڈی بھی تشکیل دی گئی ۔جس میں علامہ ایاز اختر نعیمی اشرفی، فاضل جامعہ نعیمیہ لاہور ،کو سٹی گجرات کا صدر، علامہ عظیم قادری، قاری محسن رضا قادری، اور محمد ناظم کھوکھر پر رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔
اس موقع پر سنی تحریک کے متعدد اہم عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے ۔آخر میں ضلعی صدر سنی تحریک پیر سید مبشر حسین شاہ نے علامہ ایاز نعیمی کو سٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اورتمام کارکنان کی دین اسلام پر ثابت قدمی اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے کوشاں رہنے کی خصوصی دعا فرمائی۔