گجرات : ٹانڈہ میں زمین پر قبضے کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

Gujarat

Gujarat

گجرات (جیوڈیسک) گجرات کے علاقہ گاں ٹانڈہ میں انیس ایکڑ زمین پر قبضے کے خلاف علاقہ مکینوں نے پانچ گھنٹے تک تھانے کا گھیرا کئے رکھا۔ مظاہرین پولیس اور ن لیگ کے ایم این اے کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔

اس موقع پر مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے۔ جن پر گرفتار شہزادے شاہ کی فوری رہائی اور پولیس کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ن لیگ کے ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مبینہ طور پر ہیڈ مرالہ کے قبضہ گروپ کے ساتھ مل کر گاں کی ملکیت انیس ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہے جبکہ پولیس قبضہ گروپ کے ساتھ ملکر گاں کے شرفا کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے۔

اس موقع پر مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیاسی مقدمات ختم کئے جائیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے پانچ گھنٹے تک تھانہ ٹانڈہ کے سامنے ٹریفک بلاک کر دی جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی صدر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔