گجرات کی خبریں 2/2/2017

Speech

Speech

گجرات (جی پی آئی) محترمہ ثمیرہ الہی گزشتہ روز چیئرمین سید فضیلت شاہ آف مدینہ کے گھر گئیں اور بھر پور تعاون کرنے اور جماعت کے لیے محنت کرنے پر شکریہ اد کیا انھوں نے چوہدری فرخ اور چوہدری آصف کی ہمشیرہ اور وائس چیئرمین چوہدری انتصار کی پھوپھی اور چوہدری مون خورشید کی والدہ کی وفات پر چک مبارک جا کر افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی انھوں نے سید فضیلت شاہ کے قریبی ساتھی عنصر بھٹی کی وفات پر بھی ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی محترمہ نزہت اشرف گوندل ، ڈاکٹر جمشید ڈالیہ اور سید حسنین رضا شاہ بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روز موضع مرزا گے اور چوہدری نواز آف مرزا کے والد کی وفات پر افسوس کیااور فاتحہ خوانی کی انھوں نے ملک نواز آف ملک پور کے گھر جا کر ان کے ماموں کی وفات پر تعزیت کی اور معغفرت کی دعا کی وہ ملک اکرم آف ملکپور کے گھر بھی گے اور ان کی اہلیہ مرحومہ کے لیے معغفرت کی دعا کی میاں عمران مسعود۔چوہدری سعادت نواز اجنالہ۔چوہدری صفدروڑائچ۔ملک نعیم آف شام پور۔ڈاکٹر جمشید ڈالیہ۔چوہدری ظفر بہوچھ چیئرمین ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین ،مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے پریس کلب کے الیکشن سید وقار گیلانی صدر ،راجہ تیمور طارق جنرل سیکرٹری ،محمد احسان چھینہ نائب صدر ودیگر کابینہ کو منتخب ہونے پر مباکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ مسائل اجاگر کرنے میں اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر چوہدری مونس الٰہی اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی نے پریس کلب کے الیکشن میں راجہ تیمور طارق کو بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مثالی صحافت کریں گے اور پریس کلب کو صحافیوں کی فلاح و بہبود کا مرکز بنائیں گے چوہدری مونس الٰہی اور چوہدری حسین الٰہی نے صدر وقار گیلانی ،چوہدری احسان چھینہ سینئر نائب صدر و دیگر نئے منتخب ہونے والے تمام عہدیداران کو بھی مباکباد دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ز یر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس مین ڈی ایم او وقار حسین خاں، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، محکمہ تعلیم کے ڈی ای اوز ، ڈی ڈی اوز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ا علی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ایک ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور پانچ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو نقد انعامات سے بھی نواز گیا جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ایجوکیشن افسران سے جواب طلبی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ایجوکیشن مینجمنٹ ٹیم اور اساتذہ کرام کی بھرپور محنت سے اساتذہ کی حاضری، طلبہ کی حاضری، سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی اور انتظامی افسران کے دورہ جات کے حوالے سے مقررہ تمام اہداف کامیابی سے حاصل کئے گئے ہیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ایجوکیشن افسران اور اساتذہ اپنے سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دیں ، تعلیم کے ساتھ طلبہ و طالبات کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ سکولوں میں طلبہ کی حاضری کے ساتھ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ سکول جانے کی عمر کا کوئی بچہ سکولوں سے باہر نہ ہو۔ انہوںنے ہدایت کی کہ این ایس بی گرانٹ کے تحت ملنے والے فنڈز کا درست استعمال یقینی بنانے کیلئے سکول کونسلز کو فعال بنایا جائے اور اس میں متحرک افراد کو شامل کرکے باقاعدہ اجلاس منعقد کئے جائیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ سکولوں سے بلا اجازت چھٹی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، سکولوں میں موجود لائبریریوں ، کمپوٹر لیب اور سائنس لیب سے استفادہ کیلئے طلبہ و طالبات کو بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں نیز سکیورٹی اقدامات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)ڈسٹرکٹ ڈیزائن اینڈ پلاننگ کمیٹی نے ہاوسنگ کالونی، پٹرول پمپ اور پلازہ سمیت 3نقشہ جات کی منظوری دیدی ہے جبکہ مارکی کے نقشہ کی منظوری آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ ڈی پی ڈی سی کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہ ہوا جس میں اے ڈ ی سی عرفان علی کاٹھیا، ایکسئن ٹی ایم اے سید یاور عباس ، ڈی او بلڈنگز محمد شریف اور قائمقام ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد وڑائچ نے شرکت کی ۔کمیٹی نے نقشہ جات اور تمام محکموں کے این او سی موجود ہونے پر ریور گارڈن ہاوسنگ سکیم، بھمبر روڈ پر پٹرول پمپ اور پلازہ کے نقشہ کی منظوری دیدی جبکہ سرگودھا روڈ پر واقع رسول مارکی کا کیس آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دیا گیا ۔ ڈی سی او نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ مذکورہ مارکی میں پارکنگ کی گنجائش کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔ اس سے قبل ایکسئین ٹی ایم اے سید یاور عباس نے نقشہ جات کی منظوری کے حوالے سے مختلف اقدامات کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں متعدد بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور سینئر وکلاء نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع کی بارز کے صدور، جنرل سیکرٹری بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں کے آئندہ انتخابی اتحاد کے بارے میں سوال پر کہا کہ وقت آنے والا ہے اور آئے گا کہ دیگر جماعتیں اور لوگ ہمارے ساتھ اتحاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء پاکستان کیلئے بڑا اہم سال ہے، ملک کو اندرونی و بیرونی مشکلات کا سامنا ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنا فضل کرے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو سیاست میں نہ لائیں وہ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کرتی ہے اور کرنے بھی چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لاء کی بات نہ میں نے سنی اور نہ ہی اس کا کوئی امکان ہے، اپوزیشن کا گرینڈ الائنس اسی صورت میں بنے گا جب ساری جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوں گی، آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ اپنے نمائندے ہر جگہ کھڑے کرے گی اور دوسری جماعتیں ہم سے تعاون مانگیں گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 2008ء میں ہماری مقبولیت اور ووٹرز ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے زیادہ تھے، جنرل کیانی نے ہمارے ارکان سازش کے تحت نوازشریف کو دے دیئے، 2013ء میں جسٹس افتخار چودھری نے بھی کام دکھایا، تب بھی ہمارے خلاف جادوئی چھڑی چلائی گئی جبکہ کھیر نوازشریف نے کھائی جو اَب انہیں ہضم نہیں ہو رہی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نوازشریف کو سزا دیتی ہے تو کوئی امن خراب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کا عملاً کام شروع ہے سندھ کے بعد اب چودھری شجاعت حسین بلوچستان کا دورہ کریں گے اور میں پنجاب کے تمام اضلاع کے دورے شروع کر رہا ہوں، تنظیمی کام 4ماہ میں مکمل ہو گا، ہم نے دوسری جماعتوں سے مقابلہ کیلئے پلاننگ کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9سال سے لوگوں کے اندر نفرت کا لاوا پک رہا ہے جو اَب باہر آ رہا ہے، عوام کیلئے 5سال میں جو کچھ ہم نے کر دکھایا ن لیگ یا کوئی اور اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا عوام کو ہمارے کام اور ہم یاد آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ہر کام میں دھوکہ ہے، بلدیاتی الیکشن سپریم کورٹ کے حکم پر کرائے گئے لیکن ایک سال تک لیٹ کیا گیا، بلدیات میں اکثریت کے دعوئوں کے باوجود شہبازشریف نے ڈیڑھ سو سال پرانا انگریز بلدیاتی نظام بحال کر دیا کیونکہ وہ چپڑاسی کا اختیار بھی کسی کو دینے پر راضی نہیں اسی لیے یہ بلدیاتی نمائندوں کو بھی کوئی اختیار نہیں دیں گے، بجٹ سمیت تمام اختیارات ڈی سی کو دے دیئے، وزراء کے پاس بھی کوئی اختیار نہیں ہے، کسان پیکیج کے باوجود کسان، وزیر اور ان کی طرح بلدیاتی نمائندے بھی رُل رہے ہیں، بلدیات، کسان پیکیج، صحت و تعلیم کے فنڈز ڈالر بنائو ٹرین اور نمائشی منصوبوں پر ضائع کر رہے ہیں، عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے۔ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر کے صدر چودھری ذوالفقار احمد باجوہ، مسعود عرف وٹو جنرل سیکرٹری، اعجاز امین بلوچ فنانس سیکرٹری، محمد پرویز باجوہ صدر فورٹ عباس بار، شاہد حسین گھلو جنرل سیکرٹری شجاع آباد بار، ملک کاشف وٹو شجاع آباد بار، احمد نسیم قریشی، الطاف حسین، فضل اکبر سہوترا، محمد افتخار وڑائچ جنرل سیکرٹری ہارون آباد بار، احسن قریشی، شاہد حسن، احمد نعیم قریشی، محمد عرفان قریشی، راشد محمد وڑائچ، رفاقت علی، شاہد بشیر چیمہ، ساجد محمود وڑائچ، چودھری خالد جاوید، ناصر رمضان اور مسلم لیگ گلاسگو کے رہنما شبیر شاہ پریس کانفرنس میں بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوپی کی54 کروڑ روپے کے عطیہ سے بننے والی سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی تعداد میں کمی اور100بستروں کی ایمرجنسی میں70کی بجائے صرف23ڈاکٹر کی دستیابی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوںنے کہا کہ حکومت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تمام سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ کر رکھا ہے جبکہ ادارے کی ایمرجنسی کو سٹیٹ آف دی آرٹ کہا جاتا ہے اور لاہور سمیت گردو نواح سے مریضوں کی بہت بڑی تعداد علاج کیلئے پی آئی سی سے رجوع کرتی ہے اس کے علاوہ دیگر شہروں سے ایمرجنسی صورتحال میں بھی مریضوں کو پی آئی سی ریفر کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ لاہور کے مریضوں کی بہت بڑ ی تعداد پی آئی سی میں پہنچتی ہے ۔لیکن ادارے کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر ز کی شدید کمی ہے خدیجہ فاروقی نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی میں70ڈاکٹر ز کی ضرورت ہے لیکن صرف23ڈاکٹر ز کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹروں کی عدم فراہمی سے دل کے مریضوں کو علاج معالجے میں دشواری کا سامنا ہے اور دل کے مریضوں کے جانی نقصانات کا باعث بھی ہے اس لیے حکومت پی آئی سی کی ایمرجنسی میں مطلوبہ ڈاکٹروں کی تعیناتی فوری عمل میں لائے انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات ، ادویات کی عدم فراہمی ،اہم مشینری کی خرابی حکومت کی صحت کے شعبہ میں عدم توجہگی اور بیڈگورننس کی نشاندہی ہے جسے فوری درست کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی) چوہدری محمد اقبال چکوڑی ( ناروے ) کی بھاوج ، چوہدری نوید اختر ایڈووکیٹ ( انگلینڈ ) ، چوہدری توقیر اسلم ( وائس چیئرمین ) کی چچی محترمہ انتقال کر گئیں ، ان کی نماز جنازہ آج 2 جنوری برو ز سوموار کو دن 2 بجے چکوڑی بھیلووال تحصیل کھاریاں میں ادا کی جائیگی ۔ مرحومہ چوہدری شعیب اشرف ( اسپین ) ، چوہدری رخہاب اشرف ، چوہدری سیماب اشرف ( ڈنمارک ) ، چوہدری شجاعت اشرف ( اسپین ) کی والدہ محترمہ ، چوہدری اصغر علی جوڑ ا، چوہدری ارشد علی جوڑا ، بائو اختر علی جوڑا ، چوہدری اشتیاق علی جوڑا کی ہمشیرہ تھیں ۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی)گلیانہ روڈ کھاریاں پر بے ہنگم ٹریفک۔ کاروبارِ زندگی مفلوج رہنا معمول بن گیا۔ یہاں پر ٹریفک پولیس کا ایک بھی اہلکار ڈیوٹی پر معمور نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنس جاتی ہیں یہ سڑک CMH کی طرف جاتا ہے جہاں پر روزانہ سینکڑوں افراد کا آنا جانا ہوتا ہے پورے ملک سے مریضCMH آتے ہیں جبکہ ٹریفک بلاک رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ تاجر برادری کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزرنے والوں کے لئے بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں اس سے قبل بارہا اس طرف حکام بالا کی توجہ دلانے کی کوشش کی گئی مگر تاحال کسی نے ایکشن نہیں لیا عارضی طور پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی مگر پھر ہٹا لیا گیا کھاریاں کی تاجر برادری اور سول سوسائٹی نےDPO گجرات سے پروز مطالبہ کیا ہے کہ گلیانہ روڈ کھاریاں پر بھی ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیا جائے تاکہ یہاں پر بھی ٹریفک کا نظام بہتر ہو سکے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی) چیف ایڈیٹر روزنامہ شانہ بشانہ گجرات سید وقار گیلانی کو گجرات پریس کلب کا صدر اور راجہ تیمور طارق کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر تحصیل کھاریاں اور تحصیل سرائے عالمگیر کے صحافیوں کی مبارکباد۔ مشترکہ طور پر کہاگ یا کہ سید وقار گیلانی اپنی مکمل کابینہ کو ساتھ لے کر چلیں گے اور پریس کلب کی تعمیر و ترقی، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لئے بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ مبارکباد دینے والوں میں سینئر صحافی سید تنویر نقوی، محمد شہباز گلیانہ، راجہ سہیل سرائے عالمگیر، راجہ شاہد بولانی، محمد نواز مغل ملکہ، راجہ آفتاب احمد ٹھوٹھہ رائے بہادر، چوہدری قربان گجر کھاریاں ،شہزاد احمدکھاریاں، عبدالغفور مرزا گلیانہ، جبار ساگر، محمد عمر کھاریاں، قیصر اسماعیل نصیرہ، انصر فاروق مغل نصیرہ، محمدسلیم شہزاد گلیانہ اور دیگر شامل ہیں
۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی)گلیانہ روڈ کھاریاں میاں جی ٹائلز اینڈ سینٹری سٹور کے سامنے گذشتہ دو، تین روز سے واٹر سپلائی کی لائن میں لیکیج ہو رہی ہے جب بھی پانی آتا ہے تو لیک ہو کر سڑک پر کھڑا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آنے جانے والوں اور دکانداروں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے جبکہ دوسری طرف ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہو رہا ہے پہلے ہی کھاریاں شہر میں پینے کے صاف پانی کی کمی ہے اوپر سے واٹر سپلائی کی لائنوں میں لیکیج سے یہ مسئلہ مزید گھمبیر ہو رہا ہے عوامی حلقوں نے میونسپل کمیٹی کھاریاں کے افسران اورچیئرمین سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی) راہنما مسلم لیگ(ن) حاجی عمر رضا اعوان آف بدرمرجان نے کہا ہے کہ قائد محتر م، سالار قافلہ رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی قیادت میں چوہدری محمد علی تنویر کی بطور چیئرمین ضلع کونسل کامیابی عوام کی فتح ہے چوہدری محمد علی تنویر انشاء اللہ ضلع گجرات کے پوش علاقوں سمیت دوردراز کے پسماندہ علاقوں کے عوام کے احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے اپنی غیر معمولی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران نے حلقہ این اے107 اور پی پی115میں ساڑھے تین سال میں اتنے کام کروائے ہیں جن کی مثال گذشتہ 2دہائیوں میں نہیں ملتی کوٹلہ برادران کا اقتدار ہی عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہے ہم توقع کرتے ہیں کہ چوہدری محمد علی تنویر بطور چیئرمین ضلع بھر کے مسائل حل کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی)گلیانہ چوک میں ٹریفک جام معمول بن گیاروزانہ گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے مشکلات کا سامنا۔ گلیانہ چوک میں ٹریفک پولیس تعینات کی جائے اور ون وے بنایا جائے عوام کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق گلیانہ چوک میں گذشتہ ایک سال سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے جس کی وجہ سے اکثر اوقات ایمبولنس کا گزرنا بھی محال ہو جاتا ہے ٹریفک کی روانی کے لئے تھانہ گلیانہ کی پولیس سے مدد لینا پڑتی ہے چوک میں ٹریفک جام کی وجہ ناجائز تجاوزات اور پارکنگ کا نہ ہونا ہے ایک گاڑی بھی غلط پارک ہو جائے تو ٹریفک رک جاتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوام نے ڈسٹرکٹ کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گلیانہ چوک میں ٹریفک پولیس تعینات کی جائے اور روڈز کو ون وے کیا جائے تاکہ عوام کو اس پریشانی سے چھٹکارا مل سکے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی)گلیانہ میں نادرآفس کا قیام ناگزیر ہو گیا۔ کھاریاں، لالہ موسیٰ اور کوٹلہ آفس میں دور دراز کے علاقوں سے آئے صارفین مرد، خواتین، بوڑھے افراد سارا سارا دن ذلیل و خوار ہوتے رہتے ہیں صبح سے شام تک شناختی کارڈ بنوانے والوں کا ہجوم لگا رہتا ہے لمبی لمبی قطاروں میںلگے لوگ موسمی سختیاں برداشت کرنے پر مجبور کئی کئی گھنٹے اپنی باریوں کا انتظار کرتے رہتے ہیں بعض اوقات ایک دن کے تھکا دینے والے طویل انتظار کے باوجود بغیر کام ہوئے واپس لوٹنا پڑتا ہے جس سے یوسی گلیانہ، یوسی باہروال، یوسی سہنہ، یوسی بھدر، یوسی بھگوال، یوسی ملکہ، یوسی ٹھوٹھہ رائے بہادرکے عوام انتہائی مشکلات اور کرب کا شکار ہیں مقام افسوس ہے کہ ان یونین کونسلوں کی سیاسی قیادت اپنے علاقہ میں نادرا آفس کے قیام کے لئے کسی قسم کی تگ و دو کرتے ہوئے نظر نہیں آتے اور نہ ہی صاحبان اقتدار اس سلسلہ میں کوئی اقدام اٹھا رہے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا، رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ، ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر سے اپیل کی ہے کہ جہاں پر آپ اپنے حلقوں میں اتنے میگا پراجیکٹ دے رہے ہیں وہاں پر گلیانہ میں نادرا آفس کے قیام پر توجہ دیں تاکہ اہل علاقہ کو دوسرے علاقوں میں جا کر جو تکالیف اٹھانا پڑتی ہیں اُن سے نجات مل سکے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی)چوہدری فضل داد ہسپتال (کوٹلی بجاڑ) گلیانہ میںنرسری کے لئے کھاریاں کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری الطاف بہبلی کے پچاس ہزار روپے عطیہ کرنے پر ہم ان کے مشکور و ممنون ہیں انہوں نے بہت اچھا اقدام اٹھایااللہ تعالیٰ ان کو اجر عظیم عطاکرے ان خیالات کا اظہار چوہدری غلام رسول آف کوٹلی بجاڑ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری فضل داد ہسپتال میں نرسری کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کرنا پڑتا ہے چوہدری الطاف بہبلی نے پچاس ہزار روپے دے کر آغاز کر دیا ہے نرسری وارڈ کے قیام کے لئے چھ سے سات لاکھ روپے کی ضرورت ہے اگر کوئی مخیر اس کار خیر میں حصہ لینا چاہے تو اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)کھیل صحت وتندرستگی کے ضامن ہیں۔تعلیمی اداروںمیںطلباء وطالبات کونصابی سرگرمیوںکے ساتھ ساتھ غیر نصابی اورکھیل کود کے ایونٹ فراہم کرنے سے انکی چھپی ہوئی صلاحیتوںمیںنکھارپیداہوتا ہے اورطالب علم اپنے ادارے اورملک وقوم کانام روشن کرتا ہے۔صحت مندافرادہی مضبوط اورصحت مندمعاشرے کی بنیادہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارڈائریکٹرزمحمدعمران بھٹی اورمحمدرضوان بھٹی نے دی ایجوکیٹرزسکول وزیرآبادکیمپس کے سالانہ سپورٹس گالا کے موقع پر پوزیشن ہولڈرزمیںانعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرہیڈمس سندس بٹ،ڈپٹی ہیڈاعجاز شاہ،میڈم عطرت،عبد الغفار،فاروق اعظم،قاضی انوارالحق،محمدارشد بخاری،ذیشان اورطارق ابروڑودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ جن اداروںمیںطلباء وطالبات کوصحت منداورکھیل کودکاماحول فراہم کیا جاتا ہے ان اداروںکے طالب علم اپنی صحتمندانہ صلا حیتوںسے نصابی وہم نصابی سرگرمیوںکے ذریعے ادارے کی نیک نامی کاباعث بنتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآبا( جی پی آئی)امیرمرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب حافظ عبد الستار حامدنے کہا ہے کہ ماں باپ وہ ہستی ہیںجن کے مقام ومرتبہ بارے رسول اکرم ۖ نے اپنی احادیث مبارکہ میںواضح ارشادات فرمائے اورماں بارے آپ ۖ نے فرمایااولاد کی پیدائش کے وقت کے لمحات کی تکلیف کے بدلے اس کاحق ادانہیںکرسکتی اورجواولادیں والدین کی خدمت کرکے دعائیں حاصل کرتی ہیںوہ رب کائنات کی خوشنودی کے ساتھ دنیا وآخرت کی برکتیں اورکامیابیاں سمیٹ لیتی ہیں۔والدین کی خدمت نہ کرنے والے گستا خ اولاد پرنبی رحمت ۖ نے بددعا فرمائی۔وہ جامع توحیدیہ اہلحدیث کے مدرس حافظ محمدآصف کی والدہ کی وفات پرجنازہ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ فی زمانہ اسلامی تعلیمات کازیادہ سے زیادہ فروغ ضروری ہے تاکہ خدا تعالیٰ اوراسکے پیارے حبیب ۖ کی تعلیمات ہرنواجوان اورگھرگھرپہنچے اوران پر عمل پیراہوکر وہ کامیاب وکامران ةوںوگمراہی وبے راہ روی سے بچ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)ہومیو ڈاکٹر سیدرضا سلطا ن نے کہا ہے کہ ہومیو پیتھی طریقہ علا ج بالمثل ہونے کے ناطے جامع اورسائنسی بنیادوںپرمریضوںمیںقوت مدافعت بڑھانے میںمعاون ہے۔کئی ایک ایسے امراض جن کولاعلاج تصور کرلیا جاتا ہے ان کو اپنے پیشے سے مخلص ہومیوڈاکٹرزمحنت سے صحت یابی کی جانب لاتے ہیں۔وہ پی ایچ ایم اے کے زیراہتمام ہومیوڈاکٹرزفورم سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرلیڈی ڈاکٹرسیدہ نسیم فاطمہ،حسیبہ غوری،عروج فاطمہ،ڈاکٹر شبیہ الحسن زیدی،ڈاکٹرسلیم ضیاء ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ ہومیو طریقہ علا ج سے پچیدہ امراض کی اصلاح اورعلاج سے ان مریضوںکی صحت یابی کی جانب گامزن کیا گیا۔ہومیوڈاکٹرزاس طریقہ علا ج کے ذریعے مایوس،لاعلاج مریضوںکے لئے مسیحاثابت ہورہے ہیںاس طریقہ علاج کی مخالفت کرنے والے خود اس سے اتعفادہ حاصل کررہے ہیں۔ہومیوڈاکٹروںکواپنے پیشے اورشعبے سے مخلص ہونا چا ہئے اس سے ہومیو طریقہ علاج کوتقویت حاصل ہوگی۔
۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)سابق کونسلر میاں محمدفاضل،ڈاکٹررضا سلطان،میاں عدنان فاضل،عبد الغفارسومرو،چیئرمین رحمانی آرگنائزیشن ،محمدیوسف مومن،محمدشہزاد مہر،میاں ذیشان،میاں محمدعاصم ودیگرنے نومنتخب چیئرمین میونسپل کمیٹی وزیرآباد بابو شعیب ادریس کو حلف اٹھانے کے بعدمبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ و زیرآبادکی تعمیروترقی میںوزیرآبادکی نومنتخب قیادت کاکرداراہمیت کاحامل ہوگا۔نوجوان تازہ دم اورترقی کی سوچ کوزیادہ پذیرائی دیتے ہیں۔نومنتخب چیئرمین بابو شعیب ادریس بلدیہ وزیرآبادبھی مثبت سوچ کی حامل شخصیت ہیںوہ کچھ کرنے کے جذبہ سے سرشارہیںخداتعالیٰ ان کواپنی سوچ کے مطابق کام کرنے توفیق عطاء کرے۔آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)وزیرآباد سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کے خلاف پرانے جگہ مالکان کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں کی جانے والی رٹ پٹیشن خارج کر دی گئی 460کنال پر حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور ممبران وزیرآباد کٹلری کلسٹر ہزاروں سال پرانی کٹلری انڈسٹری کے تحفظ اور ترقی کے لئے وزیرآباد سمال انڈسٹریز اسٹیٹ مل کر تعمیر کر رہے ہیں جس سے کٹلری و کچن وئیر انڈسٹری کی ایکسپورٹ میں اربوں روپے کا اضافہ ہو جائے گا ہزاروں مرد و خواتین کو نئے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اس وزیرآباد سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کی تعمیر کو روکنے کے لئے جسٹس فیصل زمان خاں کی عدالت میں پرانے جگہ مالکان نے رٹ پٹیشن دائر کی جس کو پنجاب حکومت کے جواب کے بعد خارج کر دیا گیا اس فیصلے سے انڈسٹری مالکان اور ہزاروں مزدوروں کے گھرانوں میں خوشیوں کی لہردوڑ گئی انہوں نے منوں مٹھائیاں تقسیم کر کے ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خاں کا شکریہ ادا کیا جس سے کٹلری و کچن وئیر انڈسٹری کی ترقی میں دگنا اضافہ ہو سکے گا اس انڈسٹری میں اربوں روپے چائنہ پاکستان سی پیک انوسٹمنٹ سے لگائے جائیںگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)سینئرمسلم لیگی رہنماء ملک شہباز کلیار نے کہا ہے بلاول جوان ہے پر پیپلزپارٹی پر کبھی جوانی نہیں آئے گی،زرداری کی جماعت سے سبکدوش ہوئے بغیر پی پی عوامی جماعت نہیں بن سکتی وہ پیپلزپارٹی کی اینٹ سے اینٹ بجا چکت ہیں اب پارٹی آنجہانی ہوچکی ہے غیر مقبول اور دم توڑتی پارٹی تحریک نہیں چلا سکتی انکا اپنا دمادم مست قلندر ہوچکا ہے ملک شہباز نے کہا مسلم لیگ پی پی کو آخری لائف لائن نہ دے جو آصف زرداری سے ہاتھ ملائے گا اسکا مستقبل بھی تاریک ہو جائے گا
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء چوہدر ی محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی ملک بھر سے ڈیڈھ کروڑووٹ حاصل کرئے گی۔پیپلزپارٹی اندرون سندھ کی25 سیٹوں پر ہی اکتفا کرئے گی پی ٹی آئی کراچی میں ایم کیو ایم کی تقسیم کا فائدہ اٹھا سکتی ہے شہری حلقوں میں انکا مضبوط ووٹ بنک ہے خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی جبکہ بلوچستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے کامیاب ہونگے۔وہ سابق تحصیل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سمیع اللہ بٹ،سیف اللہ بٹ کی بھانجی،محمد خلیل کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے،محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ حلقہ این اے101 سے عدنان سرور چیمہ کو مسلم لیگ(ن)کا امیدوار نہیں دیکھ رہا مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت کے پاس تین دفعہ کامیاب ایم این اے انکے خاندان کے علاوہ شاہنواز چیمہ سیکنڈ آپشن موجود ہے میں نے تو الیکشن لڑنا ہے مدمقابل کوئی بھی آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)مسلم دنیا انتہاپسندی اور دہشت گردی کیخلاف فکری اتحاد کے قیام کی طرف توجہ دے۔ ترکی اور دیگر ممالک میں ہونے والے دھماکے اور عرب اسلامی ممالک کو تقسیم کرنے کی سازشوں کا مقابلہ باہمی اتحاد سے عملی طور پر کرنا ہوگا۔ شام کو تین حصوں میں تقسیم کرنے اور سعودی عرب میں خانہ جنگی پھیلانے کے منصوبے بن چکے ہیں۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے علماء کنونشن اور سیرت رحمة اللعالمین ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،حافظ محمد امجد،علامہ شبیر احمد عثمانی،مولانا محمد عامر اشرف،مولانا یاسر علوی نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ لیبیائ،عراق،شام کی تباہی کے بعد سعودی عرب ،ترکی اور پاکستان ہدف ہیں ۔پاکستانی قوم اور فوج کی قربانیوں سے دشمن کی سازشیں ناکام ہوئیں ہیں لیکن اب ترکی اور سعودی عرب میں ہونے والے حملے حالات کو واضح کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش ،حوثی باغیوں ،حزب اللہ اور دیگر انتہاپسند اور دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں عالم اسلام کو واضح مؤقف اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کے تحت عالمی اسلامی فکری اتحاد کے قیام کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت سمیت تمام اسلامی ممالک کو فکری اتحاد کی طرف توجہ دیناہوگی۔ جب تک دہشت گرد اور انتہاپسندعناصر کے نظریات کو چیلنج نہیں کیا جائے گا اس وقت تک دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے اورترکی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔
لاہور ( جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کسی بھی مسلک کے مقدسات کی توہین ناجائزہے ، گالیاں دینا ہمار ا شعار ہے اور نہ ہی مسلح جدوجہد کی ضرورت۔ موجودہ نظام فاسد ہے، جس میں تحریک جعفریہ کی بحالی میں مجھے انصاف نہیں ملا تو عام آدمی کا کیا حال ہوگا۔ پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کے قائل ہیں، کسی خاص برانڈ کا اسلام قبول نہیں کریں گے۔عزاداری میں وہ شریک ہو جو بم دھماکے برداشت کرنے کی جرات رکھتا ہو، ہمیں کنٹینروںکے حصار، خاردار تاروں کے جھنڈ اور سنگینوں کے سائے میں عزاداری قبول نہیں۔ عزاداری کے خلاف درج ایف آئی آرز ختم کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلامی تحریک کے سینیر نائب صدر مرحوم وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کے قصر زینب میںمنعقدہ چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چہلم سے علامہ عارف واحدی، صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، علامہ مظہر عباس علوی، وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری،مجمع اہل بیت پاکستان کے سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی، وفاق علما شیعہ پاکستان علامہ رضی جعفر نقوی،محمد شفیع پتافی ، سکندر رضا نقوی ،مرکزی صدر جے ایس او حسن عباس اور دیگر نے خطاب میں مرحوم وزارت نقوی کی سیاسی، مذہبی اور سماجی خدمات کو خرا ج عقیدت پیش کیا۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ایشیا میں کوئی مسلح جدوجہد کامیاب نہیں ہوئی، قیام پاکستان اور ایران میں انقلاب اسلامی عوامی جدوجہد سے آئے۔ میں ملک کا طاقتور حصہ ہوں، ہمیں عسکری ونگ کی ضرورت ہے نہ ہی وہ اس کے قائل ہیں۔میں عوامی جدوجہد پر یقین رکھتا ہوں،مسلح جدوجہد کا محتاج نہیں۔ پاکستان میں کوئی گروہ یافرد ایسا نہیں ،جس کے خلاف ملت جعفریہ کو مسلح جدوجہد کی ضرورت ہو۔ایک دہشت گرد گروہ کے آرمی چیف کے نام کھلے خط کا حوالہ دیتے ہوئے قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ گالیاں دینا مرد کا کام نہیں، دہشت گرد گروہ سپہ سالات سے التجائیں کررہا ہے کہ انہیںہمارے ساتھ بٹھائیں، میری کوئی مجبوری ہے اور نہ ہی میں نے کسی سے مذاکرات کی التجا کی ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ وہ اتحاد بین المسلمین کے بانی ہیں، ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق کی عراق کی مرجعیت اور ولی امرالمسلمین نے مہر تصدیق ثبت کی ہے۔ خاندانی نسب اور دولت نہیں، انسان کا حوالہ وہ نیک اعمال ہیں جو وہ دنیا میں سرانجام دیتا ہے۔ وزارت نقوی کی جدوجہد اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک جعفریہ کو کسی مسلح جدوجہد کی ضرورت نہیں۔ا س موقع پر میڈیا سے گفتگو میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ آرمی کی قیادت میں تبدیلی کا ملکی حالات پر اثر نہیں ہونا چاہیے، نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب کے مطابق فرقہ واریت، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔ہم نے 14سال صبر وتحمل سے کام لیا ، تحریک جعفریہ پر پابندی میرٹ پرختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں اور پاکستان میں اتحاد امت کو ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر تنظیمی شکل دی، جس کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تشیع کو دباو اور خوف میں رکھنا ممکن نہیں۔مرکزی جنرل سیکرٹری اسلامی تحریک علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ اداروں میں دہشت گردی اور تکفیریت کے خلاف کارروائی کا احساس پیدا ہوا ہے۔ قومی قیادت کی پالیسی سے دہشت گرد گروہ تنہائی کا شکار اور اتحاد امت کی فضا قائم ہوئی۔وزات حسین نقوی پر تینوں قائدین نے اعتماد کیا اور انہوں نے اپنی زندگی قومیات میں صرف کردی۔اسلامی تحریک پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ مکتب اہل بیت کی کوئی مسجد، مدرسہ یا امام بارگاہ پر دہشت گردی کا الزام نہیں،ہمارا کوئی خود کش حملہ آور یا تکفیر ی کارکن نہیں ملے گا۔جنازے اٹھائے مگر کسی کے خلاف کوئی اقدام تجویز نہیں کیا۔ وفا ق المدارس الشیعہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدر ی کا کہنا تھاکہ وزارت نقوی نے قائد اعظم محمد علی جناح سے لے کر قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی تک تمام قائدین کا ساتھ دیا اور ملکی استحکام کے لئے کام کیا۔وفاق علما شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ قائد اعظم کی بصیرت نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد اور وزارت نقوی کی سیاسی بصیرت نے مکتب تشیع کو بیدار کیا۔مجمع اہل بیت پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ نظام ولایت فقیہہ کے باعث اسلام کی عظمت بلند ہوئی ۔ تکفیری سوچ ناکام ہورہی ہے۔ مرحوم وزار ت نقوی کے فرزند سکندر رضانقوی کا کہنا تھا کہ وہ قائد ملت اسلامیہ علامہ ساجد علی نقوی کی جدوجہد میں ان کے کارکن کے طور پر شامل رہیں گے۔وہ پاراچنار، گلگت ، کراچی یا ملک کے کسی بھی حصے میں طلب کریں بھکر کے عوام لبیک کہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل) پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر ملک محمد سعید نے کہاہے کہملک میں قومی احتساب بیورو حقیقی معنوں میں شفاف اور بلاامتیازاحتساب کاکردار اداکررہاہوتاتو آج پانامالیکس کامعاملہ سامنے نہ آتا۔وفاقی حکومت اگر واقعی حقیقی احتساب چاہتی ہے تو پھر نیب کے ادارے کوسیاسی مداخلت سے پاک رکھاجائے اور قومی احتساب بیوروکے سربراہ کا تقررعدلیہ کے ذریعے کیاجائے۔گذشتہروز کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کا ادارہ ملک میں کرپشن روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔پانامالیکس کے اسکینڈل کو منظر عام پر آئے آٹھ ماہ سے زائد گزرچکے ہیں مگر نیب اور دیگر وفاقی ادارے اس حوالے سے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے سٹیٹ بینک کی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی معاشی جائزہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں کمی تجارتی خسارہ میں اضافہ سے ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 150فیصد اضافہ کرنے والی حکومت آمدن اور اخراجات کے فرق سے غافل ہے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ 400ارب سے تجاوز کرجائے گا اسٹیٹ بینک نے حکومت کی معاشی اصلاحات پر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے اجلاس میں عہدیداران و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ ملکی ایکسپورٹ میں سست روی بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن بگاڑ رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مہنگائی کی رفتار55فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار مایوس کن رہی اسٹیٹ بینک نے حکومتی کارکردگی کا پردہ چاک کردیا ہے انہوںنے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے فی الفور گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور تجارتی خسارہ اور مہنگائی میں کمی ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ غیر جانبدار فردکونیب کاسربراہ نہیں تک احتساب ممکن نہیں، موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی اس وقت انگلیاں اٹھ رہی ہیں،کرپشن کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں بصورت دیگر اس کی رہی سہی اخلاقی ساکھ بھی مزید گرجائے گی۔گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ نیب میں پلی بارگین کاقانون جنرل (ر)پرویز مشرف کے دور میں بنایاکیاگیا تھا اس قانون نے کرپشن کوختم نہیں کیابلکہ اس سے بدعنوانی کوفروغ ملااوراس کے ذریعے کرپٹ افرادکی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پلی بارگین کا قانون فوری طورپرختم کیاجائے۔کرپٹ افراد کا کڑااحتساب ہونا چاہئے۔کرپشن کے خاتمے کے لیے پارلیمنٹ میں نئی قانون سازی ہونی چاہئے تاکہ ملک سے بدعنوانی کاقلع قمع کیاجاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر و جے یو آئی س کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری نے کہاہے کہبرما اور حلب میں مسلمانوں پرکئے جانے والے بدترین مظالم پرعالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بدقسمتی سے اسلامی ممالک نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے، پاکستان کی سیا سی جماعتیں برمااور حلب میں مظالم کے خلاف کیوں خاموش ہیں؟، امت مسلمہ شام میں ہونے والے مظالم پر بے حسی کا شکار ہے۔ جس کا نقصان اسلام اور مسلمانوں کو ہوگا۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایسی مثال فلسطین اور کشمیر میں بھی نہیں ملتی جو شام میں دہرائی جارہی ہے۔مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ،او آئی سی اور خلیج تعاون کونسل کو شام کے عوام کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مگر عالمی اداروں نے مسلمانوں کے خون سے غداری کی روایت پر قائم رہے ہیں، کبھی ان کے لئے کیا کچھ نہیں۔انہوںنے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کی نمائندگی اور قیادت کا حق رکھتا ہے، جیسے انہوں نے حرمین شریفین کا تحفظ کیا ہے ، اسی طرح امت مسلمہ کی قیادت بھی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پا عالمی انجمن خدام الدین سعودی عرب کے موقف کی حمایت کرتی ہے اور مسلم ممالک پر زوردیتی ہے کہ وہ خا دم الحرمین شریفین کا خطے میں امن کے قیام کے لئے ساتھ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا دورہ کراچی کامیاب رہا عمران خان کے دورے سے کراچی پر قبضہ جمانے والوں کی صفوں میں ہلچل مچ گئی ہے کراچی کی عوام نے عمران خان کے منشور پر لبیک کہتے ہوئے گذشتہ الیکشن میں بہت بڑی تعداد میں ووٹ پی ٹی آئی کو دیا جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا انہیں ڈرایہ دھمکایہ گیا اور تشددکا نشانہ بنایا گیا لیکن اس بار تحریک انصاف پوری سندھ میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی اور کسی کو بھی اس دفعہ دھاندلی کرنے نہیں دیں گے ۔ عادل ہاوس کراچی سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں کراچی کو صاف کرنے کے دعوے کرنے والوں نے صرف بیانات کی حد تک صفائی کی کراچی میں خوف اور دہشتگردی کی سیاست کو عوام نے رد کردیا ہے کسی کو بھی اب کراچی کی عوام پر مسلط ہونے نہیں دیں گے کراچی میں عوامی حمایت صرف تحریک انصاف کے پاس ہے لوگوں نے عمران خان سے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا ہے عمران خان جلد پوری سندھ کا دورہ کریں گے اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 2017کا سال تحریک انصاف کے لیے کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی)سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات مکمل ، پریس کلب کیلئے شہزاد عالم صدر جبکہ غفور خان عادل یونین آف جرنلسٹ کے صدر منتخب ، الیکشن کمیٹی کے ارکان کے مطابق گزشتہ روز سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2017 مکمل ہوگئے جس کے مطابق روز آج اور اے آروائی نیوز کے شہزاد عالم سوات پریس کلب کے صدر منتخب ہوگئے اس طرح بی بی سی پشتو اور بھاشا نیوز کے فضل رحیم خان نائب صدر ،خیبر نیوز سعید الرحمن جنرل سیکرٹری ، جیو نیوز کے محمد زبیر جائنٹ سیکرٹری جبکہ روزنامہ اوصاف کے ناصر عالم فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ، اس طرح سوات یونین آف جرنلسٹ کیلئے روزنامہ آزادی کے غفور خان عادل صدر ،دنیا نیوز کے سلیم اطہر نائب صدر ، روزنامہ پاکستان کے جاوید اقبال میر خان خیل جنرل سیکرٹری ، نیوز 7 کے محمد حیات چمن ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، روزنامہ سرخاب کے سلیمان یوسفزئی جائنٹ سیکرٹری جبکہ روزنامہ آزادی کے افتخارعلی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ، گورننگ باڈی کیلئے روزنامہ شمال کے غلام فاروق ، روزنامہ چاند کے رشید اقبال ، سماء نیوز کے شہاب الدین ، نئی بات کے نیاز احمد ، ایکسپریس نیوز کے شیرین زادہ کا انتخاب عمل لایا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی)قومی وطن پارٹی کی ذیلی تنظیم وطن پال یوتھ آرگنائزیشن اوروطن پال سٹوڈنٹس فیڈریشن کی نو یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور سیکرٹریوں کا اجلاس زیر صدارت پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو منعقد ہوا جنہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بشام،الپورئی،خوازہ خیلہ سوات کو سی پیک میں شامل کیا جائے جبکہ ساتھ ساتھ سی پیک کے دیگر ترقیاتی منصوبوںمیں بھی ان علاقوں کو مدنظر رکھا جائے کیونکہ ملاکنڈڈویژن مختلف اوقات میں کافی مشکل حالات سے گزراہے جس کے سبب یہاں کے عوام کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہے،انہوںنے کہاکہ پارٹی کارکن تنظمی امور میں مزید بہتری لانے کیلئے کام تیز کریں جبکہ ساتھ ساتھ پارٹی پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کی مہم میں بھی تیز ی لائیں،انہوںنے کہاکہ قومی وطن پارٹی پختون قوم کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت عوام بڑی پر امید نظروں سے ہماری پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔