گجرات میں ٹریفک پولیس کی عدم توجہ کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے
Posted on July 30, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : گجرات میں ٹریفک پولیس کی عدم توجہ کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے شہر کے اہم چوکوں جی ٹی ایس چوک فوارہ چوک تمبل بازار پرنس چوک رامتلائی روڈ سرکلر روڈ شاہ حسین چوک کچہری چوک جیل روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی دینے کی بجائے اکثر اوقات غائب ہو جاتے ہیں۔
جس سے شہر بھر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ ٹریفک کی بندش میں ریسکیو گاڑیاں اور ایمبولینس بھی ٹریفک میں گھنٹوں پھنس جاتی ہیں جس سے شہریوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے واضح رہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک کی عرصہ دراز سے سیٹ خالی پڑی ہے ڈی پی او گجرات سے شہریوں نے ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔