گجرات (جی پی آئی) سرپرست اعلیٰ متحدہ علماء مشائخ بورڈ صاحبزادہ حکیم پیر جواد الرحمن نظامی سیفی کے پیر و مرشد کے جانشین شیخ القرآن ، شیخ الحدیث مولانا محمد حمید جان سیفی کا دورہ گجرات۔ آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ پہنچنے پر انکا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔ اس موقع پر درود و سلام کی صدائیں بلند ہوئیں۔ اس موقع پر انہوں نے علماء و مشائخ سے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اور برما کے دہشت گردوں کی طرف سے ہونے والے ظلم و ستم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اور اس سلسلہ میں بنگلہ دیش کے کیمپ میں مقیم لاکھوں روہنگیا کے مہاجرین کی امداد کے لئے کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سلسلہ سیفیہ کے تمام مریدین اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔ اس موقع پر پیران کرام اور مشائخ عظام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جن میں صاحبزادہ حسین احمد سیفی لاہور’ صاحبزادہ بشیر احمد سیفی لاہور’ صاحبزادہ منیر سیفی لاہور’ پیر فاروق سیفی اسلام آباد’ پیر فیض علی رسول مٹووالہ’ علی عدنان سیفی ‘ قاری شہر عباس سیفی’ مولانا راجہ مدثر سیفی’ صوفی فرحان سیفی’ قاری عبدالستار سیفی لالہ موسیٰ’ حافظ محمد اشفاق پرواز فین’ حافظ محمد سجاد سیفی’ صوفی ڈاکٹر اختر نواز سیفی رولیہ’ صوفی شہزاد سیفی ‘ عثمان سیفی و دیگر صاحبان موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء کے لئے صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی طرف سے خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و تشددکے خلاف کاٹیج فرنیچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرہ میں کاٹیج فرنیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران ممبران اور فرنیچر کی انڈسٹری سے وابستہ افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ فرنیچر مارکیٹ سے شروع ہو کر یہ ریلی جی ٹی ایس چوک تک پہنچی جہاں پر مقررین نے اپنے خطاب میں روہنگیائی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی بھر پور مذمت کی اور کہا کہ یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ایک طرف تو عالمی طاقتیں امن و امان کے قیام کے لئے واویلہ کر رہی ہیں اور دوسری طرف برما میں روہنگیائی مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کاٹیج فرنیچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر عالمی برادری اس ظلم و ستم کا نوٹس لے اور دہشت گردی میں ملوث برما کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر کاٹیج فرنیچرز ایسوسی ایشن کے اراکین شیر افگن’ مرزا گل نواز’ شوکت اقبال بٹ’ سید سلمان کاظمی’ اعجاز ساہی’ چوہدری فیضان گوندل’ شانی پڈا’ عامر پڈا’ راشیر عامر’ سجاد پڈا’ فیاض پڈا’ مدثر پڈا’ منیر مانڈا’ رئوف بٹ’ مرزا گل نواز’ مرزا اکبر بیگ برلاس و دیگر رہنما شامل تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت راجہ پرویز اختر آف اسامہ ہیئر ڈریسر کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ دولہا محمد حسین آفتاب کا بارات کے ہمراہ شاندار استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنما چوہدری نسیم اصغر جوڑا’ شیخ سلیم اختر’ پیر سید جماعت علی شاہ’ راجہ عمر آفتاب و دیگر اہم شخصیات کثیر تعداد میں موجود تھیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) سینٹری انسپکٹر میونسپل کارپوریشن گجرات غلام مرتضیٰ غفاری کے چچا جاوید غفاری ‘ ظفر غفاری کے والد محترم حاجی محمد یونس غفاری جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج صبح 10 بجے جامع مسجد امین فین میں پڑھا جائے گا جبکہ ٹھیک 11 بجے دن دعا کی جائے گی۔ دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور شہبازشریف دھاندلی سپیشلسٹ ہیں، این اے 120 کے الیکشن میں دھاندلی شہبازشریف اور ان کے ساتھیوں کو سانحہ ماڈل ٹائون میں سزا سے نہیں بچا سکتی، میڈیا ان کی انتخابی دھاندلیاں اور ہتھکنڈے رکوانے کیلئے بے نقاب کرے، پاکستان مسلم لیگ این اے 120 میں سینیٹر کامل علی آغا کی قیادت میں پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد کی حمایت میں بھرپور مہم چلائے گی اور مسلم لیگی خواتین بھی بطور پولنگ ایجنٹ تعینات کی جائیں گی۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر سابق گورنر چودھری سرور، میاں محمود الرشید، حامد معراج، میاں ماجد اور دیگر رہنمائوں پر مشتمل پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ باہمی بات چیت میں پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے، سینیٹر کامل علی آغا، مونس الٰہی، میاں منیر بھی شریک تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے یقین ظاہر کیا کہ شہبازشریف اور سانحہ ماڈل ٹائون میں 14 بے گناہوں کے قتل میں ملوث دیگر ملزم اللہ تعالیٰ کے حضور اور دنیا کی عدالت میں سزا سے نہیں بچ سکیں گے، ہماری عدالتوں نے تاریخ رقم کی ہے، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع ہو گی اور شریف برادران سمیت تمام ملزم کیفر کردار تک ضرور پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ پوری اپوزیشن مل کر ان کے امیدوار کی حمایت کرے۔ انہوں نے میڈیا سے بھی کہا کہ الیکشن ڈے پر باالخصوص میڈیا کا بڑا کردار ہوگا کیونکہ ن لیگ دھاندلی کی ماسٹر ہے، دھاندلی کے بغیر آج تک انہوں نے کوئی الیکشن نہیں جیتا، شہبازشریف نے سانحہ ماڈل ٹائون پر خود باقر نجفی کمیشن بنایا تھا اس کی رپورٹ اس لیے دبا رہے ہیں کہ انہیں پھانسی کا پھندا نظر آتا ہے اور 14 بیگناہ افراد کو قتل کرنے کے بعد اب خوفزدہ ہیں۔ چودھری سرور نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت پر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور پاکستان مسلم لیگ سے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نے حلقہ این اے 122 میں بھی ہماری رہنمائی اور بھرپور حمایت کی تھی، این اے 120 میں کامل علی آغا کا بڑا اثر و رسوخ ہے اور ہم چودھری پرویزالٰہی کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ہماری درخواست پر کامل علی آغا کو ہمارے لیے انتخابی سرگرمیاں ادا کرنے کیلئے کہا اور مسلم لیگ کی سمجھدار پولنگ ایجنٹ خواتین بھی ہماری نمائندگی کریں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ باقر نجفی کی رپورٹ فوری شائع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ پری پول دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے، الیکشن کمیشن ہماری شکایات پر توجہ نہیں دے رہا، 30 ہزار ایسے ووٹ ہیں جن کی شناخت نہیں ہو رہی، ایک ہی بلڈنگ میں 6 پولنگ سٹیشن بنا دئیے گئے ہیں، ہم نے اس پر ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔# ۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ایچ ای سی پاکستان کا قابلِ فخر ادارہ بن چکا ہے.اس نے پاکستان میں اعلٰی تعلیم کو حیاتِ نو بخشی ہے ڈاکٹر مختار احمد کی قیادت میں یہ محض ایک ادارہ نہیں رہا بلکہ یہ قومی ارمانوں,آرزووں اور مقاصد کو حقیقت کا روپ دینے والا مرکزِفضیلت بن چکا ہے.اس ادارے کی کامیابیوں کے ثمر آوور پندرہ سالہ مکمل ہونے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اور اسکی قیادت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مزید کامرانیوں اور ترقی کے سفر کے تسلسل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں.ادارے اقوام کا اثاثہ ہوتے ہیں اور زندہ اقوام اپنے کامیاب اداروں کی کارکردگی اور کامرانیوں کو تفاخر و تشکر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور اسے قومی وقار کا حصہ بناتی ہیں.کامیابیوں اور کامرانیوں کے پندرہ سال مکمل ہونے پر ایچ ای سی قومی ستائش اور مبارکباد کا مستحق ہے.ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیائالقیوم نے HEC کے پندرہویں یوم تاسیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر ضیائالقیوم نے مزید کہا کہ تعلیم و تربیت کا اعلٰی نظام سماجی و تہذیبی ترقی میں کلیدی کردار کی حامل ہے.اعلٰی تعلیم مہذب اقوام کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتی ہے اس شعبے میں سرمایہ کاری پائیدار ترقی و منافع کی ضامن ہے۔گیارہ ستمبر 2000ئ۔کواعلٰی تعلیم کی پریشان کُن حالت کے پیشِ نظر ایک آرڈیننس کے ذریعے اس کمیشن کا قیام عمل میں آیا اور پھر اس ادارے نے قومی منظر نامے پر اعلٰی تعلیم کو حیاتِ نو بخشنے کے لیے ہر ممکن سعی کی ہے.سکالرشپس کے شفاف نظام کے ذریعے ہزاروں ریسرچ سکالرز کے آنے سے جامعات کا تحقیقی و تدریسی نظام بہتر ہوا۔پچاس کے لگ بھگ نء جامعات نے اعلٰی تعلیم کے دروازے عام آدمی کے لیے بھی کُھل گئے.اور سی پیک کے ساتھ نالج اکانومی کا آغاز بھی ہوا۔ قومی یکجہتی کے فکری دھارے کو ہموار کرنے کے نصابی و علمی تقاضے پورے کیے گئے۔جامعہ گجرات جیسی نء جامعات کا کُلی انحصار اس ادارے کی راہبری و شفقت پر ہے.قوم کو اس ادارے پر بجا طور پر فخر ہے۔عالمی سطح پر بھی ایچ ای سی کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا ہے.قوم کے محب وطن اور علم دوست اور پُر امید حلقے ایچ ای سی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسکی مزید ترقی اور کامیابیوں کے لیے نیک تمنائیں پیش کر رہے ہیں.یہ ادارہ قوم کا فخر ہے اور قوم اسکی قیادت کے وژن اور عزم کو سراہتے ہوئے اسے خراج تحسین پیش کر رہی ہے. ۔۔۔۔ کنجاہ (جی پی آئی) میونسپل کمیٹی کنجاہ کے اپوزیشن کونسلر چوہدری محمد اشرف نائیک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں کنجاہ میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے کنجاہ سرکلر روڈسمیت دیگر سڑکیں ٹوٹی پھوٹ کا شکار ہیں اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں گلیون ،نالیوں کا بھی بہت برا حال ہے ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کنجاہ کے عوام کے ووٹوں کی ضرورت ہی نہیں انشاء اللہ کنجاہ کے با شعور عوام ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ن لیگ نے اپنے دور اقتدار میں جو بویا ہے وہ آئندہ جنرل الیکن میںوہی کاٹیں گے اور کنجاہ کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ن لیگ کو مسترد کر دیں گے انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کے دور حکومت میں کنجاہ میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے جس کی مثال نہیں ملتی عوام خوشحال تھے ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا اور پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا مگر اس کے برعکس مسلم لیگ ن نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے ملک میں افرا تفری اور نوجوان بے روز گار ہیں اور مہنگائی اور کرپشن عروج پر ہے جس کا خمیازہ پاکستانی عوام بھگت رہے ہیں ن لیگ نے نہ صرف کنجاہ ترقیاتی کام کروائے ہیں بلکہ ،ماسوائے لاہور کے چند علاقوں کے پورے ملک میں ترقیاتی کام نہ کروا کر عوام سے ملک دشمنی کا ثبوت دیاہے کنجاہ کے عوام کو چوہدری برادران کی وجہ سے نظر انداز کیا جارہا ہے کنجاہ کے عوام نے چوہدری برادران کو گذشتہ جنرل الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی تھی اب کنجاہ کے عوام آنے والے جنرل الیکشن میں چوہدری برادران کو جتوا کر مسلم لیگ ن کو نشان عبرت بنا دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کنجاہ (جی پی آئی) ہمدرد ویلفئیر سوسائٹی کنجاہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت حکیم لیاقت علی بٹ منعقد ہوا جس میںفواد رسول راٹھور، مرزا سرفراز ، ملک فضل الہی،اظہر محمود،عابد علی کھوکھر،ملک اکبر ،چوہدری مظفر وڑائچ،سعید احمد،آصف محمود جرال،محمد اشرف منہاس،شہباز احمداورسوسائٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میںمسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ برما کے نہتے مروہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو بند کروانے کے لئے آگے آئیں اوربھوکے افلاس کے مارے بے گناہ برما کے مسلمانوں کو بنگلہ دیش سمیت دیگر اسلامی ممالک پناہ دیں ترکی کے صدر طیب اردوان کی جرات مندانہ اقدام کو سراہا اور انھیں مسلمانوں کا ہیرو قرار دیا گیا بھارت اپنے خشکی کے راستے تجارت کے بڑھاوا کے لئے برما حکومت سے مل کر نہتے برمی مسلمانوں کا قتل عام کروا رہا ہے اس میں مودی سرکار براہ راست ملوث ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں حکومت پاکستان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ انڈیا برمی مسلمانوں کا بے دریغ قتل عام کروا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اسلامی مماک کو برما اور انڈیا کے ساتھ تمام تجارتی ذرائع ختم کرکے برما کے مسلمانوں کے ساتھ بھائی چارے اور ہمدردی کا ثبوت دینا چاہئے اور انکی جان و مال کو تحفظ فراہم کریں ساتھ ہی تمام اسلامی ملکوں سے برما کے سفیروں بے دخل کیا جائے آخر میں برما میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لئے دعا کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں آج احتساب کاروان کی قیادت کرتے ہوئے 4بجے سہ پہر کھاریاں پہنچیں گے اور یہاں جی ٹی روڈ پر عوام سے خطاب بھی کریں گے جماعت اسلامی کے مقامی راہنمائوںنے کاروان کے شرکاء کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اسٹیج بھی تیار کرلیاگیاہے اور عوام کو جی ٹی روڈ پر آنے کی دعوتیں بھی دے دی گئی ہیں سراج الحق آج سہ پہر4 بجے کھاریاں میں عوام سے خطاب کریں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کھاریاں کی سرزمین پر فقید المثال اور تاریخی استقبال کریں گے ان خیالات کااظہار راہنما جماعت اسلامی حلقہ این اے 107 سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کاموقف پہلے دن سے یہی تھا کہ سب کااحتساب کیاجائے کسی بھی چور لٹیرے کو ہرگز نہ چھوڑا جائے اس لیے جماعت اسلامی کاروان کے ذریعے یہ پیغام دے رہی ہے کہ ہم بلاتفریق احتساب کے حق میں آج سراج الحق کا تاریخ ساز استقبال کریں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) گلیانہ روڈ کھاریاں پرتجاوزات کے خلاف ہر حال میں بلاتفریق آپریشن کیاجائے گا کسی بھی سفارش کو ہرگز خاطر میں نہیں لائیں گے ہر وہ کام کریں گے جس سے عوام کو سہولت اور فائدہ ہو تاجر برادری کسی بھی تکلیف سے بچنے کیلئے رضا کارانہ طور پر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں بالخصوص شام کے وقت تجاوزات نہ کی جائیں اگر رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم نہ کی گئیں تو سخت کاروائی کی جائے گی ان خیالات کااظہار چیئرمین کھاریاں شیخ محمدحفیظ نے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ تجاوزات کی کسی وک اجازت نہیں دی جائے گی تاجر بھی ہمارے بھائی ہیں مگر قانون سب کیلئے ہے ہم بھی قانون کی حکمرانی کے لیے سرگرم عمل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گلیانہ روڈ کھاریاں پر شام کے وقت تجاوزات کرکے عوام کو مشکلات میں ڈالا جاتاہے تاجر خود ہی تجاوزات ختم کریں ورنہ انتظامیہ حرکت میں آئے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) برما میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت قابل مذمت ہے حکمران برما کے مسلمانوں کی مدد کیلئے عملی اقدامات کریں ان خیالات کااظہار چوہدری شاہد محمود(پنجاب آٹوز ڈنگہ روڈ کھاریاں)نے کیاانہوں نے کہا کہ انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی مجرمانہ طور پرخاموش ہیں ترکی اور ایران نے اقدامات کئے ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں برما میں مسلمانوں پر مظالم کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) امت مسلمہ کا اس وقت متحد ہونا ناگزیر ہوچکاہے فلسطین’ کشمیر کے بعد اب برمامیں بھی مسلمانوں کو ظلم وبربریت کا نشانہ بنایاجارہاہے اقوا م متحدہ کو مسلمانوں پر مظالم نظر نہیں آرہے جو کہ قابل مذمت ہیں ہمیں برما کے مسلمانوں کی مدد کرنا ہوگی ان خیالات کااظہارچوہدری وقاص مجید(کونسلر)نے کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) میانمر (برما) میں مسلمانوں کی نسل کشی افسوس ناک امر ہے۔ او آئی سی اور دیگر عالمی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اور دنیا میں جہاں جہاں اُمت مسلمہ کے ساتھ ظلم و ستم روا رکھا جا رہا ہے عالمی اداروں کا کردار وہاں پر نظر نہیں آتا۔ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور چاہے یہ دہشتگردی کسی بھی قوم کے ساتھ ہو اس کی مذمت ہونی چاہئے ان خیالات کااظہارراہنما مسلم لیگ(ن) عبدالقیوم بھٹی(کونسلر) نے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا۔ اور بدھ مت مذہب میں تو امن کا پیغام دیا گیا ہے لیکن بد قسمتی سے آج بد مذہب کے پیروکار اس تعلیم سے ہٹ چکے ہیں اور وہ دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں اور جس طرح میا نمر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ پاکستان بنگلہ دیش’ ملائیشیا’ اور دیگر اسلامی ممالک کو برما کے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے ہو ں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن)ملک کی تعمیروترقی کے سفرپرگامزن تھی کہ ارض پاک کی ترقی کے دشمنوںنے میاںنوازشریف کوایشیاء کاٹائیگربنانے کے خواب کے راستے میںرکاوٹیںحائل کرکے ملکی ترقی کے پہئے کوپھرپٹڑی سے اتاردیا۔ مسلم لیگ (ن)کے ورکرز،کارکنان پھرتازہ دم ہوکرملکی ترقی کی سوچ کوکامیاب بنانے کے لئے میاںنوازشریف کوعوام کی عدالت سے سرخروکرواکروزیراعظم پاکستان بنانے کے مشن میںاپنابھرپورحصہ ڈالیںگے۔ ان خیالات کااظہارجنرل سیکرٹری اوورسیزشیخ قیصرمحمودنے صدرمسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ جاپان علی افضل کلیارکی طرف سے دی گئی عیدملن پارٹی کے موقع پرکیا۔ اس موقع پرصدرملک نورمحمداعوان،علی افضل کلیار،کاشف نوازرندھاوا،محمدشمس بٹ، ملک یونس، ملک امانت ،اعجازاحمدپرویا، حافظ امیرعلی اعوان اورعدنان شکر گورائیہ ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ تقریب میںملک محمداسلم کلیار،ملک محمدظفرکلیار،اویس کلیارودیگرنے بھی شرکت کی۔ علی افضل کلیارنے کہا کہ مسلم لیگ (ں)کاہرورکروکارکن ملکی تعمیروترقی کواپنی زندگی کامشن جانتا ہے۔ اس کے لئے کسی قسم کاکمپرومائزنہیںکرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی)جماعت اسلا می کے رہنما وامیدوارپی پی104محمدمشتاق بٹ نے کارکنان کے ہمرا ہ بازارکے دورہ کے موقع پر11ستمبرکوہونے والے احتساب مارچ کے سلسلہ میں دوکانداروںکوشمولیت کی دعوت دینے کے موقع پرصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک میںکرپٹ مافیا کااحتساب ضروری ہے۔ دوقومی نظریہ کی حفاظت ،استحکام پاکستان اوراسلامی تعلیمات اجاگر کرنے کے لئے جماعت اسلا می نے تاریخ ساز کرداراداکیا 11ستمبرکولاہورتاراولپنڈی سراج الحق کی قیادت میں احتساب سب کاکارواںنئی تاریخ رقم کرے گا۔ اس موقع پرصابر حسین بٹ،ذبیع اللہ ملک، شیخ نعیم انورزبیری ودیگر بھی ہمرا ہ تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی) تعلیم یافتی ، باشعور،ہنرمنداورجذبہ خدمت سے سرشار نوجوان ہی ملک قوم کاحقیقی سرمایہ ہوتے ہیںجوقوم اورملک ترقی میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ماضی میںپیپلزپارٹی نے ملک میںکرپشن ،اقرباء پروری لوٹ کھسوٹ اورچوربازاری کابازارگرم کئے رکھا۔ جس سے قوم کوبہت ساری مشکلات کاسامنا کرناپڑالیکن مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ملک میںبڑھتی ہوئی دہشت گردی ،بے روزگاری اورلوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل پرقابو پایا۔ان خیالات کا اظہارایم این اے جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ نے اپنی رہائشگاہ پر میاںمحمدافضل، چوہدری نوازش علی طوری،چوہدری اسداللہ طور،حافظ قاسم اورزین علی کی قیادت میںوائیانوالی یوتھ کے وفدسے ملاقات کے موقع پرکیا۔ میاں محمدافضل نے کہا کہ اہل علاقہ مفادپرست اورابن الواقت مقامی سیاست سے سخت مایوس ہیںعلاقے میںماضی میںترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹی پھوٹی سڑکیںکھنڈرات کامنظرپیش کررہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اہل علاقہ کی جانب سے سوئی گیس کی فراہمی، وائیانوالی ست کلیرتک سڑک کی تعمیر،گرلزسکولزکی اپ گریڈیشن ،سرکاری ہسپتال کاقیام اورگرلزاوربوائزسکول کوجانے والے راستے کوپختہ کرنے کامطالبہ کیا اورکہا کہ اگرہمارے مطالبات پرسنجیدگی سے غورنہ کیا گیا توعلاقہ کے ہزاروںنوجوان آپ کی رہائشگاہ پردھرنادینے پرمجبورہوںگے۔ نوجوانوںکے ولولے اورجوش کوسراہتے ہوئے جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ نے سوئی گیر کی فراہمی کے علاوہ باقی تمام مطالبات کودوماہ میںمکمل کرنے کاوعدہ کیا۔جس پروفدنے ان کاشکریہ اداکیااوراپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی) سیکرٹری جنرل جماعت اسلا می پنجاب بلال قدرت بٹ نے کہا ہے کہ صرف نوازفیملی نہیںپانامہ سکینڈل میںملوث سب کااحتساب چاہتے ہیں۔ 11ستمبرکولاہورسے سراج الحق کی قیادت میںچلنے والااحتساب کارواں نئی تاریخ رقم کرے گا۔ وہ وزیرآبادمیںکارواں کے استقبال اورجلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میںجائزہ اجلاس کے بعدصحافیوںسے گفتگوکررہے تھے۔ اس موقع پرناصر محمودکلیر،صابر حسین بٹ، زمان چیمہ،عدنان انورکھرل،ذبیع اللہ ملک، عقیل احمدودیگربھی موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ دوقومی نظریہ کی حفاظت ،استحکام پاکستان اوراسلامی تعلیمات کواجاگرکرنے کے لئے جماعت اسلا می نے تاریخ سازکرداراداکیا۔ کرپٹ مافیا سے نجات کے لئے بھی فیصلہ کن جنگ لڑیںگے۔ قرضے معاف کروانے والے اورملک لوٹنے والوںکوعبرت کانشان بنادینگے۔ مسائل کے خاتمہ کے لئے امانتدارقیادت کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلا می کرپشن سے پاک قیادت ہی ملک کوبحرانوںسے نکا ل سکتی ہے۔ علاوہ ازیں جماعت اسلا می کے زیراہتمام احتساب کارواںکی کامیابی کے لئے مختلف وفودگلی محلوں،بازاروںمیںپمفلٹ تقسیم کررہے ہیں۔جگہ جگہ بڑے بڑے ہولڈنگ اوربینرزنے نئی بہاربنادی ہے۔ جماعت اسلا می ہرسطح کی قیادت پروگرام کی کامیابی کے لئے سردھڑکی بازی لگائے ہوئے ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی)درندگی کی انتہا کرنے اورمسلمانوںکی نسل کشی کرنے کی وجہ سے تمام مسلم ممالک برماکے سفیروںکوفی الفورملک بدرکردیں۔ انہوںنے کہا کہ وحشیانہ مظالم سے پوری دنیا انتہائی کرب میں مبتلا ہے۔گوتم بدھ کے پیروکاروںنے بے گناہ انسانوںکے خون کے ساتھ ہولی کھیل کربدھ مت کے ہرماننے والے کوشرمندہ کردیا ،برما کے مسلمانوںپرہونے والے ظلم سے دل کون کے آنسو روتا ہے، معصوم بچوں،عورتوں،بوڑھوںسے جانوروںسے بھی بدترظلم ہورہا ہے۔ان خیالات کااظہار تحصیل ناظم انجمن طلباء اسلا م عمررضانے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوںکی نسل کشی اورانسانیت کی تذلیل ہورہی ہے، جانوروںپر ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والی عالمی تنظیمیںبرماکے مسلمانوںپرہونے والے ظلم وتشددپرخاموش ہیں۔اس موقع پرجمشید،خضرکلیر،حافظ جمیل چشتی عدیگربھی موجودتھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی) تین سال بلا معاوضہ رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے چوکیدارکوکالج سے بیدخل کردیا گیا، محلہ شیخاںمغربی وزیرآبادکے رہائشی وسیق احمدولدمحمداسلم نے بتا یا کہ 2013میںگورنمنٹ سٹی گرلزکالج وزیرآبادکی تعمیرشروع ہوئی تومجھے عارضی بنیادوںپرچوکیدارکی ذمہ داری سونپی گئی کہ جب خالی آسامیاںپرہوںگی توآپ کومستقل کردیا جائے گا۔انہوںنے بتا یا کہ مسلسل بغیرتنخواہ کئی سال تک خدمات سرانجام دیتا رہا ہوںکہ پکی نوکری مل جائے گی مگراب اچانک بغیر قصورمجھے بعض بااثرافرادکے کہنے پرکالج سے فارغ کردیا گیا ہے حالانکہ اساتذہ ،طالبات اوروالدین کومجھ سے کوئی شکایت نہ ہے ۔ شیخ وسیق احمدنے صوبائی وزیرتعلیم پنجاب، سیکرٹری ہائیرایجوکیشن پنجاب،ڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن کالجزپنجاب سمیت دیگرارباب اختیارسے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکرمجھ غریب آدمی کی دادرسی کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا ابوتراب علی محمد کے اغوا پر اہل علم حلقوں میںتشویش پائی جاتی ہے۔ محقق اور پرامن شخصیت کااغوا بلوچستان حکومت اور اداروں کی ناکامی ہے۔ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ مولانا ابوتراب کا اغوا عام واقعہ نہیں،جس پر خاموشی اختیار کی جاسکے۔مذہبی حلقوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ اس پر احتجاج کیا جائے گا۔ سکیورٹی ادارے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انہیں بازیاب کروائیں۔ قومی رہنما اگر غیر محفوظ ہیں تو بلوچستان اور کوئٹہ میں عام آدمی کی حیثیت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو غور کرنا چاہیے کہ بلوچستان کو بدامنی کا گڑھ کیوں بنادیا گیا ہے؟آئے روز کے دھماکے ، قتل اور اغوا کی وارداتیں سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی سازشیں ہیں۔ لیکن پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو ناکامی ہوگی۔ قوم مایوس ہونے والی نہیں۔ ۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ اعلان غدیر یوم تکمیل دین ہے، حدیث غدیرکی اسلامی تاریخ میں اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ امت مسلمہ اعلان غدیر پرکاربند رہتی تونفاق کا شکار نہ ہوتی۔ختم نبوت اسلام کا اساسی عقیدہ ہے کہ اسلام آخری دین اور خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم آخری نبی ہیں، ان کے بعد نبوت کا دروازہ بند ہوگیا۔بعد میں مرزا غلام احمد قادیانی جیسوں نے نبوت کے جھوٹے دعوے کئے ،وہ کذاب ہیں۔ ایسے فتنہ پرورلوگ اسلام کو کمزور کرنے کے لئے پیدا کئے گئے۔ پیغمبر اکرم نے حکم خدا سے نبوت کے بعد سلسلہ امامت کا اعلان فرمایا۔وہ علی مسجد جامعتہ المنتظر میں جشن غدیر کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ طلبا نے اس موقع پر مقالہ جات پیش کئے ۔ مسجد میں چراغا ں کیا گیا اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ دعوت و تبلیغ اور شریعت محمدی کی تشریح کے لئے ختم مرتبت نے حجتہ الوداع سے واپسی کے موقع پر ولایت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا اعلان فرمایا۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی کتب میں یوم خم غدیر کی تفصیلات تواتر کے ساتھ موجود ہیں۔11۔ ھجری پیغمبر اکرم کی زندگی کا آخری حج تھا۔ خطبہ غدیر میں رسول اللہ نے زندگی کے تمام مسائل پرخطبہ دیا جوکہ تعلیمات اسلامی کا نچوڑ ہے۔علامہ افضل حیدری نے کہا کہ خم غدیر پر مختلف روایات کے مطابق 90۔ ہزار سے لے کر ایک لاکھ 40۔ ہزار تک صحابہ کرام موجود تھے، جن کے سامنے ولایت علی کا اعلان پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم نے امیرالمومنین کا ہاتھ پکڑ کر بلند کیا اور اعلان کیا : جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کے علی مولا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی کے بعد ان کے نمائندے کو بھی اس جیسی خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے، جوکہ حضرت علی علیہ السلام سے زیادہ کس میں ہوسکتی تھیں۔ اسلام کی پہلی دعوت ذوالعشیرہ سے لے کر جانشینی کے اعلان تک تسلسل کے ساتھ مختلف احادیث مبارکہ میں حضرت علی کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم اپنے جانشین اور خلیفہ کے طور پر متعارف کرواتے رہے۔مگر اعلان خم غدیر اس لحاظ سے خصوصیت کا حامل ہے کہ اس کا پیغام لے کر حضرت جبرائیل علیہ السلام خود آئے اور تاکید کی کہ اعلان نہ کیا گیا تو گویا نبوت کا کوئی کام ہی نہیں کیا۔ پھر آیت غدیر کو تکمیل دین سے تعبیر کیا۔ اس موقع پر تمام صحابہ کرام سمیت حجاج نے علی علیہ السلام کو رسول کا جانشین تسلیم کیا اور مبارکبا ددی۔ ان کا کہنا تھا اعلان غدیر پر امت مسلمہ کاربند رہتی تو جو مسائل بعدازاں درپیش ہوئے ، ایسا نہ ہوتا۔ علم حدیث کی رو سے اسے متواتر حدیث قراردیا گیا ہے، جس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کی مجلس شوریٰ نے پیر اعجاز ہاشمی کومرکزی صدر ، صاحبزادہ شاہ اویس نورانی کو سیکرٹری جنرل اورمولانا محمد احمد میاں کو سینیر نائب صدر منتخب کرلیا ہے۔الیکشن کی نگرانی پیر عبدالخالق آف بھر چونڈی شریف نے کی۔جامعہ فاطمیہ تعلیم القرآن مغل پورہ میں ہونے والے اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ نے شرکت کی ۔اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل اتفاق رائے سے جبکہ سنیئر نائب صدر کے لئے ووٹنگ ہوئی۔واضح رہے کہ دسمبر 2016ء میں مرکزی عاملہ نے صوبائی اور ضلعی تنظیمیں توڑ کر نگران الیکشن کمیٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں تمام سطحو ں پر انتخابات صاف شفاف اور جے یو پی کے دستور کے مطابق منعقد کئے گئے۔جس کے مطابق مولانا نور احمد سیال پنجاب، فیاض خان خیبر پختونخواہ، مفتی ابراہیم قادری،اور مولانا غلام عباس قادری بلوچستان کے صوبائی صدور منتخب ہوچکے ہیں۔ اجلاس میں تمام انتخابی عمل کی توثیق کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اتحاد اہل سنت کے لئے پیر اعجاز ہاشمی اور شاہ اویس نورانی کی قیادت میں کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔اجلاس میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ جے یو پی میں جمہوری اور دستوری عمل کے ذریعے اضلاع اور صوبوں میں منتخب قیادت آچکی ہے۔کارکنوں کی مذہبی، تنظیمی اور سیاسی تربیتی اور توسیع تنظیم پر توجہ دیں گے۔ انتخابات 2018ء کے لئے ہماری ترجیح مذہبی جماعتوں کا اتحاد ہے۔ جس کے لئے کافی حد تک کام ہوچکا ہے۔ انشااللہ آئندہ انتخابات میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کا تحفظ اور آباد کاری او آئی سی کی ذمہ داری ہے۔ برما کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ قادیانیوں کو کافر اورپاکستان کو اسلامی جمہوریہ قراردلوانے میں مولانا شاہ احمد نورانی کا بنیادی کردار رہاہے۔نومنتخب مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو پی 2018ء کے انتخابات پر توجہ دے گی۔رکنیت سازی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ انہوںنے امن و امان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پھر حالات خراب کئے جارہے ہیں جبکہ کوئٹہ سے بھی مذہبی جماعت کے رہنما کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ عدلیہ کو نواز شریف کے فیصلے کے بعد پانامہ کے باقی 449 پاکستانیوں کا بھی احتساب کرنا چاہئے۔ بلدیہ ٹاون، 12 مئی اور سانحہ نشتر پارک پر بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹس بھی عدلیہ منظر عام پر لائے۔ اجلاس میں مختلف قراردادوں کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں،کشمیر اور برما میں مسلمانوں پر ہونے والی ریاستی دہشت کی مذمت کرتے ہوئے تمام اسلامی ممالک سے میانمار سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ نیز زوردیا گیا کہ 39 ممالک کے اسلامی عسکری اتحاد کو روہنگیا کے مسلمانوں کی حفاظت کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ او آئی سی کے اجلاس کو سراہتے ہوئے زوردیتے ہیں کہ صرف قرارداد مذمت نہیں،غیر انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عملی اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ سی پیک ترقی کا منصوبہ ہے، جمہوری تسلسل جاری رہنا چاہئے۔ ہیجانی سیاست کی بجائے اصولوں اور باہمی احترام کی سیاست کو فروغ دیا جائے۔ جے یو پی کے اجلاس میں نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔