گجرات (جی پی آئی) انڈسٹریال گلوبل یونین کی دو روزہ ورکشاپ میں شریک آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز رجسٹرڈ’ پاکستان ٹیکسٹائل ورکرز فیڈریشن’ پاکستان پاور لومز ایمپلائز یونین رجسٹرڈ ‘ مزدور یونین کوہ نور ٹیکسٹائل ملز راولپنڈی’ گوجر خان’ ملتان اور فیصل آباد اور پاور لومز ورکرز یونین ملتان کے وفود نے شرکت کی۔ اور اجلاس کے آخر میں قراردادیں پاس کیں۔ جن میں حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں کنٹریکٹ ڈیلی ویجز ورکرز کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔ جب تک حکومت انکو مستقل نہیں کرتی۔ اُس وقت تک تمام محنت کشوں کو ریگولر ورکرز کی طرح سوشل سیکورٹی ‘ اولڈ ایج بینی فٹس اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ملک کے تمام اداروں میں OSH کے قانون کے مطابق کارکنوں کی صحت اور زندگی کا خیال رکھا جائے۔ محکمہ ورکرز ویلفیئر اور EOBI کو ہر گز تقسیم نہ کیا جائے۔ ملک میں ورکرز کیلئے ایک IRA ہونا چاہئے دو نہیں۔ چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے متعلقہ خاندانوں کو سوشل سیکورٹری سے گھر چلانے کیلئے دی جائے۔ ملک میں تمام لیبر قوانین پر غور کرنے کیلئے حکومت فوری طور پر سہہ فریقی کانفرنس بلائی جائے اور ہر 2 سال بعد سہہ فریقی کانفرنس کو مستقل کیا جائے۔ ملک میں بیروزگاری کو ختم کرنے کیلئے روزگار بڑھایا جائے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک میں سے غربت ختم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگائے۔ حکومت اداروں میں یونین بنانے کیلئے وقانین کو آسان کیا جائے اور اس میں انکوائری ختم کی جائے۔ یہ تمام قرارادادیں ورکشاپ کے پہلے روز پاس کی گئیں۔ ………………………………… گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی گجرات کے زیر اہتمام پاکستان بمقابلہ بھارت کرکٹ میچ کو لائیو بڑی سکرین پر دکھایا گیا۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ ‘ چیئرمین تحصیل سپورٹس کمیٹی چوہدری ظہو رالٰہی’ رانا ثاقب مشرف’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ ممبران سپورٹس کمیٹی موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف محسن رضا قادری نے حاصل کیا۔ ملکی ترقی و پاکستان کی کامیابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر ہزاروں تماشائی ظہور الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں موجود تھے۔ ………………………………… گجرات (جی پی آئی) وزیر بجلی و پانی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے سلسلہ میں وفاقی وزیر نے اعلان کیا تھا کہ پورے ملک میں میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔ مگر گجرات کے بیشتر علاقوں میں میچ شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی۔ جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں موجود شائقین میچ سے لطف اندوز نہ ہو سکے۔ اور شائقین نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ ………………………………… گجرات (جی پی آئی) بزم غلامان گھمکول شریف کے صدر چوہدری افتخار ملہی نے گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر سے ملاقات کی اور انہیں آستانہ عالیہ گھمکول شریف کی طرف سے سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھمکول شریف کے صاحبزادے کی شادی کا کارڈ پہنچایا۔ اس موقع پر انہوں نے حاجی عمران ظفر کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ ………………………………… گجرات (جی پی آئی) سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے ممتاز سماجی شخصیت مہر فاروق خالد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چوہدری وقار اشرف’ زاہد بھٹی’ انعام الحق’ علی رضی سہیل’ حمید اللہ بھٹی’ حامد وڑائچ و دیگر موجود تھے۔ ………………………………… گجرات (جی پی آئی) بق و فا قی وزیر دفا ع چو ہدر ی احمد مختا رنے گز شتہ روز سا بق ایم پی اے حا جی نا صر محمو د کی بھا و ج ،ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر اور سا بق صدر گجرات چیمبر آ ف کا مر س عد نا ن اقبا ل مکی کی والد ہ کی و فا ت پر اظہا ر افسو س کیلئے ان کی رہا ئش گا ہ پر گئے ، احمد مختا ر نے حا جی نا صر محمو د اور حا جی عمر ان ظفر سے مر حو مہ کی و فا ت پر اظہا ر افسو س کیا ، انہو ں نے مر حو مہ کی و فا ت پر ر نج و غم کا اظہا ر کیا ، اور مر حو مہ کی مغفر ت کیلئے دعا کی ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سٹی جنر ل سیکر ٹر ی را جہ حبیب الر حمن ، سٹی صدر پی پی ر ضو ا ن دلد ار ،ڈاکٹر ذاہد ظہیر ،عبد الر زاق سلیمی ،عا مر طو ر ،چو ہدری ذولفقار اسلم پہلو ا ن و دیگر ر ہنما بھی مو جو د تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے چنگا پانی پراجیکٹ میں مالی بے ضابطگیوں ، بدعنوانیوں پر خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار جمع کروانے کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 10کروڑ کی نئی پائپ لائن بچھانے کے باوجود سیوریج کا 100فیصد پانی نئی پائپ لائن میں شامل ہونا تشویشناک اور انسانی جانوں کیلئے انتہائی نقصان دہ اور بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہا ہے انہوںنے کہا کہ آرسینک فری فلٹریشن پلانٹ بھی شہریوں کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ 40کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے بعد بھی لاہور کے شہری صاف پانی سے محروم ہیں ۔شہر میں16ٹیوب ویلوں کا پانی تاحال مضر صحت ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم ن لیگ کی کرپشن بے نقاب کرتے رہینگے ۔شفافیت کے خودساختہ دعوئوں کو بے نقاب کرینگے،حکومت اور گڈ گورننس نام کی کوئی چیز ہوتی تو محکمہ میں آئے روز کرپشن کی کہانیاںعوام کو سننے کو نہ ملتی،انہوںنے کہا کہ ایڈیٹر جنرل پاکستان کی2013-14کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کی کرپشن کی ہوشربا کہانی ثبوتوں کے ساتھ درج ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے پنجاب کے ذمہ واجب الاد قرضہ900ارب سے تجاوز کرچکا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر)محمد آصف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لئے افسران ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ان پراجیکٹس پر کام کی خود نگرانی کریں، ریونیو ریکوری بہتر، عطائیوں، جعلی ادویات کی فروخت میںملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون مزید موثر بنا یا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گجرات میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بطور کمشنر گوجرانوالہ تعیناتی کے بعد پہلی مرتبہ ڈی سی او آفس گجرات آمد پر کمشنر گوجرانوالہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ انہوںنے لان میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز، اسسٹنٹ کمشنرز ، ای ڈی او ز اور دیگر محکموںکے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کے دوران کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے ارکان کو دیے گئے فنڈز سے سکیموں پر 85فیصد کا مکمل ہو چکا ہے85صوبائی ترقیاتی سکیموں پر کام کی فزیکل پراگریس 69فیصد ہے،شہباز پور پل کی ماڈل سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے، خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام، سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر پیشرفت قابل ذکر ہے اسی طرح ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ میں طلبہ کے داخلوںکا آغاز کر دیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں، عطائی ڈاکٹروں، ہوٹلوںمیں صفائی کا انتظام نہ کرنیوالے متعددافراد کے خلاف مقدمات درج اور ان پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ ڈی سی او نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 16منصوبوں باب گجرات،کڈنی سنٹر، جمخانہ، برن کئیر یونٹ، ٹراما سنٹر، آئی سی یو، گرین بیلٹس، وال آف گجرات ، پبی پارک، کینال پارک، یادگار کھاریاں اور دیگر پراجیکٹس شروع کئے گئے جن میں سے بیشتر مکمل ہوچکے ہیں یا ان پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ شہبازشریف پارک میں ریسٹورنٹ اور جوائے لینڈ کی تعمیر کے لئے منصوبہ پر کام آگے بڑھایا جارہاہے۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے افسران کوہدایت کی کہ جو منصوبہ جات منظوری کے مراحل میں ہیں انکی خود پیروی کریں ، حکومت کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے مختص کئے جانیوالی ایک ایک پائی کا درست استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ ریونیو کے زیر التوا معاملات کو فوری طور پر نمٹایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اسی طرح جن علاقوںکے لینڈ ریکارڈ کی تاحال کمپوٹرائزیشن نہیں ہو سکی انکی کمپوٹرائزیشن کا عمل تیز کیا جائے۔ کمشنر نے تینوں تحصیلوں میںنئے لینڈ ریکارڈ سنٹرز، نالہ بھمبر کی چینلائزئشن اور دیگر بڑے منصوبہ جات کے حوالے سے پلاننگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر)محمد آصف نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ای ڈی او کے ہمراہ میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل ہونیوالی اور جاری منصوبوں جمخانہ گجرات، عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ماڈل ٹراما سنٹر، برن کئیر سنٹر، ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائز ہ لیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر نورالعین، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر ، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ایم ایس ڈاکٹر شیر علی نیازی، ڈاکٹر عابد غوری، مخیر حضرات چوہدری سلیم، امتیاز کوثر، ڈاکٹر راحیل سرور، چوہدری سلیم ، ڈاکٹر مقصود زاہد ، ڈاکٹر عابد ملک، خادم علی خادم، و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر گوجرانوالہ نے 35کروڑ روپے لاگت کے منصوبہ میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ایمرجنسی وارڈ، میڈیکل وارڈ، آپریشن تھیٹرز، چلڈرن وارڈ ، آئی سی یو، سی سی یو سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ ہسپتال میں 9اسپشلسٹ ڈاکٹرز سمیت 111رکنی میڈیکل ، پیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی مکمل ہوچکی ہے، ہسپتال میںجدید مشینری اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ روزانہ ہسپتال آنیوالی مریضوں کی تعداد 400تک پہنچ گئی ہے۔کمشنر نے ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کو سراہا اور کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے کنجاہ اور ملحقہ علاقوںکے لاکھوںافراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر آسکیں گی۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر)محمد آصف نے گجرات میں عوامی فلاحی منصوبوں میں شہریوںکی شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور اس سلسلے میں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ضلعی انتظامیہ کی پالیسیوں کو سراہا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سرکاری افسران اپنے طرز عمل اور پالیسیوں سے عوام کے اعتماد میںاضافہ کا باعث بنیں تاکہ مزید صاحب ثروت اور مخیر حضرات کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ کمشنر گوجرانوالہ نے کروڑوں روپے فلاحی کاموں پر خرچ کرنیوالے مخیر حضرات کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر)محمد آصف نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کی ٹیم عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اپنے علم، تجربہ اور کردار کی خوبیو ں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ اور حکومت کی توقعات پر پورا اترنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بطور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن تعیناتی کے بعد پہلے دورہ گجرات کے موقع پر سرکاری افسران سے تعارفی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر گوجرانوالہ نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی قابلیت محنت اور صلاحیتوں کو زبر دست سراہا اور کہا کہ انکی اس عہدے پر موجودگی میرے لئے خوشی اور اعتماد کا باعث ہے ۔انہوںنے کہا کہ تمام سرکاری افسران ایک ٹیم ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کو ساتھ لیکر چلنا ہے اور ملکر اپنے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔انہوںنے اس توقع کا اظہار کیا کہ افسران اپنے فرائض منصبی ذمہ داری سے ادا کرتے ہوئے حکومت ، اپنے محکموں اور انتظامیہ کے لئے باعث عزت بنیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) شہریوں کے تعاون سے عظیم فلاحی منصوبہ کڈنی سنٹر گجرات کی تعمیرتیزی سے جاری ہے، منصوبے کو ہر لحاظ سے مکمل کرکے 30جون تک چالو کر دیا جائیگا۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور صدرچیمبر آف کامرس میاں محمد اعجاز کی زیر صدار ت بورڈ آف گورنرز کے تیسرے اجلاس میںکیا گیا جس میں پی ایز حاجی عمران ظفر،میاں طارق محمود ، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری اظہر حسین، چوہدری اعجاز وڑائچ، چوہدری اشرف ریحانیہ، نواز ریحانیہ، بابر بھیا، شیخ شاہد انور، عدنان خان، چوہدری عتیق زمان ڈوگہ، صابر جنجوعہ، صدر پریس کلب سید عرفان جعفری ، ڈسٹرکٹ انفارمشن آفیسر سید وقار نقوی، سیکرٹری ہلا ل احمر نثار الدین ساجد راٹھور نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم پی اے میاں طارق محمود نے کڈنی سنٹر کے لئے 2لاکھ روپے، ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے 1لاکھ روپے، چوہدری مبشر حسین نے 10لاکھ روپے، حاجی اورنگزیب بٹ نے 10لاکھ روپے، بابر بھیا نے 10لاکھ روپے، چوہدری عتیق زمان ڈوگہ نے 1لاکھ روپے، سیکرٹری جمخانہ عدنان خان نے 1لاکھ روپے، چوہدری اعجاز وڑائچ نے 2لاکھ روپے، جاوید بٹ نے 1لاکھ روپے عطیات کا اعلان کیا جبکہ صابر جنجوعہ2لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر فراہم کریں گے۔ صدر چیمبر آف کامرس میاں محمد اعجاز نے بورڈ آف گورنرز کو منصوبے بارے ابتک کام کی پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلڈنگ پر مجموعی طور پر 10کروڑ روپے اخراجات کا تخمینہ ہے، مخیر حضرات سے ابتک 2کروڑ 94لاکھ روپے کے عطیات وصول ہو چکے ہیں جبکہ ان میں سے 2کروڑ 60لاکھ روپے کے اخراجات ہو چکے ہیں اور بلڈنگ کا 60فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30بستروںپر مشتمل کڈنی سنٹرگجرات کا گنگا رام ہسپتال ثابت ہوگا منصوبے کی باقاعد ہ رجسٹریشن کرائی گئی ہے اور اسکے انتظامات بورڈ آف گورنرز اور مینجمنٹ کمیٹی چلائے گی۔ انہوںنے کہا کہ بدقسمتی سے گجرات میں گردے کے امراض میںمبتلا مریضوںکی بڑی تعداد موجود ہے خصوصا ایسے مریض جنہیں ڈائیلسز کی ضرورت ہے انکی تعداد بھی سینکڑوں میںہے کڈنی سنٹر کی تعمیر سے ان مریضوںکو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ اجلاس میں میاں محمد اعجاز کی قیادت میں جاوید بٹ اور دیگر ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو اعلان کردہ عطیات کی وصولی کے لئے ڈونرز سے رابطہ کرے گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے منصوبے کے لئے عوام الناس میں آگاہی فراہم کرنے پر پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا کے کردار کو زبردست سراہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ میڈیا عوامی فلاح و بہبودکیلئے اپنا کردار مستقبل میں بھی ادا کرتا رہے گا۔ ارکان صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود اور حاجی عمران ظفر نے کڈنی سنٹر کو گجرات میںعلاج معالجہ کی سہولیات کے حوالے سے سنگ میل قرار دیا اور اس سلسلے میں بھرپور دلچسپی پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، میاں محمدا عجاز اور انکی ٹیم اور دل کھول کر عطیات فراہم کرنے پر صاحب ثروت افراد کو زبردست سراہا۔ بورڈ آف گورنرز کے ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کڈنی سنٹر کی اعلان کردہ مدت میں تکمیل کے لئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) کل امبر سحر سکول سسٹم لالہ موسیٰ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات و یوم والدین ہوگی چیف آفیسرTMA کھاریاں شیخ وجاہت حفیظ صدیقی، چوہدری یاسر جھنڈیوالی چیئرمین یوسی ٹھیکریاں، TOR تنویر عباس گجر اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی پرنسپل سکول مس سلمہ بٹ اورجملہ سٹاف نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ سحر ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کھاریاں کی انتظامیہ اور ڈائریکٹر ادارہ علی ظفر ملک مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے طالبات یوم پاکستان کے حوالہ سے بھی پروگرام پیش کریں گے۔ نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)تحصیل کھاریاں بھر میں بلاتفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کی قیادت میں کھاریاں، ڈنگہ، لالہ موسیٰ، گلیانہ اور کوٹلہ کے بازاروں کو کشادہ کرنے کے لئے تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید موثر انداز میں تیز کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار TOR چوہدری تنویر عباس گجر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی دکاندار کو تجاوزات کی اجازت نہیں ہے جو حدود متعین کی گئی ہیں انہی کے اندر رہ کر کاروبار کیا جائے تجاوزات کے مرتکب دکانداروں یا افراد کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جی ٹی روڈ کھاریاں کی پرانی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار۔ کسی وقت بڑا حادثہ ہو سکتا ہے ”پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب” کا نعرہ صرف لفظوں کی حد تک محدود محکمہ کے افسران اور عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کی منہ بولتی تصویر پیش کر رہا ہے اس موقع پر صحافیوں کی ٹیم نے سکول کا وزٹ کیا۔ ہیڈ ماسٹر راجہ سعید احمد فراز نے تفصیلی وزٹ کروایا سکول میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، پرانی بلڈنگ کی چھتیں خطرناک حد تک پہنچ چکی ہیں جبکہ ان کمروں میں طلباء زیر تعلیم بھی اگر چھتیں گرتی ہیں تو کئی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے سکول کی بیک سائیڈ پر بارش کا پانی جمع ہے جو کہ جہاں مشکلات پیدا کر رہا ہے وہاں ڈینگی مچھروں کی افزائش کا سبب بھی بن رہا ہے پرنسپل راجہ سعید نے بتایا کہ سابقہ پرنسپل نے صرف زبانی جمع تفریق ہی کیا عملی طور پر سکول کی بلڈنگ کے لئے کچھ نہ کیا جو کہ ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے میں نے ایک سال کے لئے یہاں کا چارج لیا ہے اور مخیر حضرات کے تعاون سے ریپرنگ کا کام کروایا ہے مگر یہ کام مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کے تعاون اور شفقت کے بغیر ناممکن ہے میں ڈی سی او گجرات، ای ڈی او ایجوکیشن اور مقامی عوامی نمائندوں سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں کہ سکول کی بلڈنگ کو گرا کر نئی تعمیر کروائی جائے۔ میں پوری کوشش کروں گا کہ اپنے دور میں زیادہ سے زیادہ کام کرائوں اور سکول کو بہتر انفراسٹرکچر فراہم کروں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)مسلم لیگ(ن) کھاریاں کے راہنما عظیم سرور بٹ کے تایا جان کی وفات پر ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پر گئے اس موقع پر حاجی غلام سرور بٹ، حاجی افتخار حیدر چیئرمین، ملک محمد الیاس، شکیل احمد ذکاء بھی موجود تھے چوہدری شبیر احمد پر ایم پی اے نے اُن کے تایا کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لالہ موسیٰ (جی پی آئی) پارٹی کے نظریاتی اور پارٹی کے مخلص کارکنوں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے ،پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے دفتر انصاف مرکز میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی میں مرکزی و صوبائی سطح پر جاگیردارانہ سوچ کے حامل سرمایہ دار اورڈیرہ دارافراد پی ٹی آئی کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،پی ٹی آئی کا نظریہ انصاف عام احتساب سر عام اور اقتدار میں عوام ہے جبکہ سرمایہ داروں نے پی ٹی آئی میں امیر اور غریب کارکن کے فرق کو فروغ دیا ہے،انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر میں پارٹی کو منظم ا ور مضبوط کرنے والوں اور پارٹی کیلئے تن من دھن سے قربانیاں دینے والے مخلص کارکنوں کو نظرانداز کر کے صوبائی قیادت اپنی مرضی کے فیصلے کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے مفاد پرستوں نے چیئرمین عمران خان کو کارکنوں سے دور کر دیا ہے اور یہی سرمایہ دار لوگ پارٹی کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان گراس روٹ لیول کی پارٹی پوزیشن سے لاعلم ہیں کوشش کریں گے کہ چیئرمین عمران خان کو حقائق سے آگاہ کر سکیں انہوں نے کہاکہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں مگر سرمایہ دار،جاگیر دار اور ڈیرہ دار تبدیلی نہیں چاہتے اور اسی لئے وہ پارٹی میں شامل ہو کر پارٹی کو اس کی اصل اساس سے دور کر کے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد سے پہلے ہی پارٹی کی سینئر راہنما صوبائی سطح کے اجلاس بلوا کرآپس میں فیصلے کر رہے ہیں اور کارکنوں سے اپنی مرضی کی رائے مانگ رہے ہیں جس سے گراس روٹ لیول تک پارٹی کارکنوں میں مایوسی بڑھی رہی ہے،انہوں نے کہاکہ پارٹی کے نظریاتی اور پارٹی کے مخلص کارکنوں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے لاہور میںصوبائی سطح پر ہونے والے اجلاس میںپی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے سینئر راہنما سابق صدر سہیل نواز خاں اورسابق انفارمیشن سیکرٹری غلام عباس بھٹہ بھی شریک ہوئے اس میںاپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجاً اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)پاکستان کی بنیادکلمہ طیبہ ہے اورپاکستان کامقصد نفاذاسلا م ہے۔خواتین کے حقوق کے نام پرپنجاب اسمبلی میںپاس کیا گیا بل ناصرف قرآن وسنت کے خلاف ہے بلکہ آئین پاکستان کے بھی منافی ہے مستردکرتے ہیںحکومت اس بل کوواپس لے۔استحکام پاکستان نفاذاسلا م سے ہی ممکن ہے لہذاء عوام کے ووٹوںسے منتخب ہونے والے حکمران فی الفورملک میںعملاًنظام مصطفی ۖ نافذکریں اسی میںملک وقوم کی بقاء ہے اورمرکزی جمعیت اہلحدیث واہلحدیث یوتھ فورس کامسلم لیگ (ن)کے ساتھ اتحادبھی اسی بنیادپرہے۔ان خیالات کا اظہار قاری محمدحنیف ربانی،قاری یاسین بلوچ،حافظ فیصل افضل شیخ،نعمت اللہ ظفر نے مرکزی جمیعت اہلحدیث ویو تھ فورس تحصیل وزیرآبادکے زیراہتمام پرانی غلہ منڈی وزیرآبادمیں سیرت پیغمبرانقلاب کانفرنس سیخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرحافظ نعیم الرحمن شیخوپوری،سید عبد الستار شاہ کلیم،پروفیسرحافظ حامد رحمان،مولاناابراہیم محمدی،ناصر محموداللہ والے،مولانامحمداشرف کھرل ،محمدناصر شاکر ،حافظ محمدمنظور الٰہی،محمدیحییٰ،حافظ شاہد الرحمن،قاری سلیم اللہ،ذوالفقارفاروقی، ودیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی سیٹوں،پلاٹوںاورنوٹوںوالی مفادپرستی کی سیا ست نہیںکی بلکہ ہمیشہ اسلا م کی سربلندی ،ملکی استحکام اورقوم کے مفادکے لئے کرداراداکیا ہے۔اگرحکومت ملک سے بحرانوںکاخاتمہ،اپنی زندگیوںمیںتبدیلی،معیشت اورمعاشرے میںانقلاب لانا چاہتے ہیںتوسیرت مصطفی ۖ پرعمل پیراہونا ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)پی ٹی آئی کے امیدوارقومی اسمبلی این اے101محمداحمدچٹھہ اورکورنگ امیدواروقاص افضل چٹھہ نے اپنے مشترکہ بیان میںالزام لگا یا ہے کہ مسلم لیگ (ن)ضمنی انتخابات میںسرکاری مشینری استعما ل کرتے ہوئے حافظ آباد،گوجرانوالہ،سیا لکوٹ،منڈی بہا ئو الدین اورلاہورکے ایم این ایزاورایم پی ایزکی ڈیوٹی لگا ئی گئی ہے حمزہ شہبازکے جلسہ کے لئے لوگوںسے کودوسرے شہرسے لایا جا ئیجبکہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔جلسہ گاہ میںپٹواریوں،اساتذہ اورسرکاری ملازمین کی حاضری لگا ئی جائے گی۔پنجاب گورنمنٹ جو بھی ہتھکنڈے استعما ل کرلے انشاء اللہ جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔محمداحمدچٹھہ نے کہا کہ میںنے اپنے علا قہ میںکوئی ترقیاتی کام نہیںرکوائے نہ ہی الیکشن کمشنرکوکوئی درخواست دی ہے۔جو ترقیاتی کام ان سے خود نہیںہوتاوہ مجھ پرڈال دیتے ہیں۔ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میںصاف ستھرے ماحول میںہونگے نہ ہی کسی کودھاندلی کاموقع ملے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) ہماری جماعت نے ہمیشہ سے شرافت کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے ن لیگ ترقی اور خوشحالی کا نشان ہے 22مارچ کو فتح شیر کی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارسیکرٹری حمزہ شہبازذیشان،سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرنثاراحمد،عمران خالد بٹ،مستنصر علی گوندل،ناصر محموداللہ والے نے میاںمظہر علی رانجھا،پیر صباحت مولااورمرکزی جمیعت اہلحدیث ویوتھ فورس تحصیل وزیرآباد کامسلم لیگ (ن)کی حمایت کے موقع پر کیا۔اس موقع پرقاری سعید احمدارشد،عمران رسول بٹ،خواجہ روحیل،محمدادریس سپال،محمدطارق،زین مبشر کھوکھر،عاشق حسین ودیگربھی موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد میروثی سیاست کا خاتمہ ہے عوام ووٹ کی طاقت سے ہی انقلاب لاسکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) ایس پی صدرڈاکڑ محمد رضوان ملک نے وزیرآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے ١٠١ کے ضمنی الیکشن میں حلقہ کے 262پولنگ اسٹشینوں پر سیکوڑٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے پولنگ کی جگہوں پر فوج اور پولیس تعینات ہو گی اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایاجائے گا۔اس سلسلہ میں سیکوڑٹی انتظامات مکمل ہیں ۔گڑبر کرنے والے عناصر کے خلاف کوئی رو رعایت نہیں ہوگئی۔سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس ایکشن میں 59 عدد غیر قانونی اسلحہ قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اورپولنگ کے احساس علاقوں میں شرپسند عناصر کے خلاف کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ووٹر ز کی سہولت کے لیے پولنگ کی جہگوں پر کئی فرلانگ تک لوگوں کے جمع ہو نے پر پابندی ہو گی تاکہ ووٹرز آسانی سے اپنا ووٹ کا سٹ کر سکیں اس کے علاوہ پولنگ ختم ہو نے کے بعد بیلٹ پیپر کے ڈبے فوج کی محفوظ گاڑیوں پر متعلقہ آفس پہنچا دیئے جائیں گے رضوان ملک نے کہا کہ متعدد پولنگ کے علاقے احساس قرار دیئے گئے ہیں جہاں پر فوج مانٹیرنگ کرے گی جبکہ ووٹرز کی آسانی کے لیے اُن کو مکمل سیکوڑٹی اور تحفظ فراہم کیا جائے گا اور شر پسند عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گئی ۔پریس کانفرنس کے دوران اُن کے ہمراہ سرکل ڈی ایس پی رانا شبیر احمد خاں بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد(جی پی آئی)معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیئے تعلیم بہت ضروری ہے ۔تعلیم کے ذریعے معاشرہ مہذب اور منظم ہو سکتا ہے۔ اسلام نے بھی حصول علم پر بہت زور دیا ہے قاسمیہ کالج آف کامرس اینڈ سائنسز فار ویمن میں سالانہ تقسیم اسناد ۔فرسٹ ،سکنڈ ،تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعاما ت تقسیم ۔ پرنسپل قاسمیہ کالج آف کامرس اینڈ سائنسز فار ویمن مسز صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضور ۖ نے فرمایا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے حضور ۖ نے فرما یا جس آدمی کی دو بیٹیاں ہوں وہ انہیں اچھی تعلیم و تربیت کرے حتیٰ کے ان کا فرض ادا کردے تو یہ جنت میں یوں میر ے ساتھ ہوگا جیسے ہاتھ کی دو انگلیاں ایک دوسرے کے ساتھ ہوتی ہیں آج کل کے دور میں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ اسلام بچیوں کی تعلیم کے مخالف ہے حالانکہ یہ بات حقیقت سے دور ہے تاریخ شاہد ہے کہ بیشمار ایسی خواتین گزری ہیںجنہوں نے بڑے بڑے علمی کارنامے سرانجام دیئے ہیں اور گلشن اسلام کو تعلیم سے سیراب کیا قاسمیہ کالج برائے خواتین کا مقصد ایسی متوازن اور متناسب قوم کو پروان چڑھانا ہے جو اعلیٰ اخلاق و اقدار کی حامل ہواور دینی تعلیمات سے واقف ہو ان پر عمل پیرا ہوکر جدید سماجی ،معاشی او ر سائنسی علوم سے بھی آراستہ ہو فیصل آباد کا یہ پہلا کسی مذہبی اسکالر کا یہ ادارہ ہے جس کا بورڈ آف فیصل آباد اور جی .سی یونیورسٹی سے الحاق ہے قاسمیہ کالج میں بی. اے، بی.ایس.سی تک کلاسز جاری ہیں انشاء اللہ بہت جلدبی.ایس.اونرز کی کلاسز کا اجراء بھی کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔ نارووال(جی پی آئی) انسانیت کیلئے جذبۂ خدمت رکھنے والا ہی حقیقی انسان ہے ۔ نبی کریم ۖ نے انسانیت کی فلاح و اصلاح کیلئے مکمل دستور العمل عطا فرمایا ۔خلوص نیت اور اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے مخلوق خدا کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے ۔ آمد مصطفےٰ ۖسے ہی انسانیت حقیقت سے آشنا ہوئی ۔ تاجران و شہریاں کے حقوق کا تحفظ اور نارووال کی بہتری کیلئے ہم اسلامی طریقہ پر عمل کر رہے ہیں ۔نبی رحمت ۖ کی جلوہ گری دنیا کے ہر طبقے اور ہر شعبے کیلئے عظمت کا باعث بنی ۔شہریوں اور تاجران کے حقوق کا دفاع عرب کے عظیم تاجر حضرت محمد مصطفےٰ ۖ سے بڑھ کر کون کر سکتا ہے ۔ ہمیں اپنے شہر کی فلاح و اصلاح کا بیڑا اٹھانا ہے۔پریشان عوام کی خدمت کرنا عبادت ہے ۔ حافظ عبد الرحمن ٹرسٹ دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود جبکہ انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع نارووال تاجران اور شہریان کے حقوق کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔تاجران کے حقوق کا دفاع ہم ہر صورت کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال و سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجراں رجسٹرڈ ضلع نارووال نے محلہ گنج حسین آباد میں حافظ عبد الرحمن ٹرسٹ کے زیر اہتمام عوام میں فوڈ پیکچ کی تقسیم کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جبکہ مرکز اویسیاں نارووال میں منعقدہ تقریب عشائیہ میں ملک طارق اعوان ، مزمل حفیظ بابر صدر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع نارووال ،ڈاکٹر عبد الحق انصاری جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ، عابد محمود بٹ صدر حافظ عبد الرحمن ٹرسٹ، محمد رضوان انور، مرزا محمد نعیم، امانت اللہ بٹ اور دیگر مقررین نے کہا کہ دین اسلام اور شریعت محمدی ۖ کے حقیقی وارث علماء ہی ہیں ۔انہی سفیران امن کی بدولت غلبۂ اسلام اور استحکام پاکستان ممکن ہے ۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے اپنی علمی، فکری ،روحانی، مذہبی، سماجی اور معاشرتی خدمات سے ملک و بیرون ملک عوام میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔ نارووال میں ان کی بین المذاہب و بین المسالک امن کاوشیں ان کے پیش رَو حضرات کیلئے مشعل راہ ہیں ۔پاکستان کے قومی اخبارات اور بین الاقوامی سطح پر ان کے دینی و روحانی مضامین شائع ہوتے ہیں جن کو پڑھنے والوں کا خاصہ حلقہ ہے جس سے سر زمین نارووال اور عوام نارووال ان کی ذات پر فخر کرتے ہیں ۔ پاکستان میں قیام امن ،نفاذ نظام مصطفی ۖ، اتحاد امت اور اتحاد اہلسنت علامہ پیر اویسی کا نمایاں کردار وطن عزیز سے محبت کا ثبوت ہے ۔آج ان جیسے علماء و مشائخ کی معاشرہ کو اشد ضرورت ہے ۔ پاکستان میں نفرت کا خاتمہ اور محبت کا فروغ ہی استحکام و ترقی کا ضامن ہے ۔اس موقعہ پر چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،عبد الوحید بٹ ، حاجی رضوان ، ملک محمد یونس ، محمد عدیل ،محمد محسن اویسی، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی ،حافظ محمد عرفان اسلام اویسی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کے صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت جامعتہ المنتظر میںمنعقد ہونے والے اجلاس میںواضح کیا گیا کہ پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرکے سیکولر بنانے کی استعماری سازشوںکو عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم کی مزاحمت کی جائے گی۔ممتاز قادری کے چہلم کو کامیاب بنایا جائے گا۔ متنازع حقوق نسواں بل میں سے قرآن و حدیث سے متصادم شقوں کی نشاندہی کرکے علما کی رہنما ئی اور خواتین کی مشاورت سے متبادل مسودہ قانو ن تیار کرنے کی علمی تحقیقاتی کمشن کو ہدایت کردی گئی ہے۔ اجلاس میں آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ سید ساجد علی نقوی،علامہ نیا ز حسین نقوی، لیاقت بلوچ، عاکف سعید،علامہ امین شہیدی،پروفیسر محمد ابراہیم خان،علامہ محمد افضل حیدری،علامہ عارف واحدی، ثاقب اکبر،آصف لقمان قاضی،ڈاکٹر وسیم اختر، نذیر احمد جنجوعہ،عبدالمتین اخونزادہ،علامہ حسین احمد اعوان،صفدر گیلانی، حافظ محمد حبیب،سید لطیف الرحمان شاہ، حمزہ نوید ، حافظ کاظم رضا نقوی، ایوب بیگ،مولانا محمد باقر گھلو، مولانا سید علی نقوی، نثار علی ترمذی اور دیگرقائدین شریک تھے۔ ملی یکجہتی کونسل نے پنجاب حکومت کی نصاب کمیٹی کی اس سفارش کو مسترد کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ طلبا کو پڑھایا جائے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم سابقہ مذاہب کی تنسیخ کے لئے نہیں آئے تھے اورواضح کیا گیا کہ یہ تصور تعلیمات الٰہیہ کے خلاف ہے، ایسی کوئی بھی تجویز لادینیت پھیلانے کے مترادف ہوگی جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم آخری پیغمبر اور خاتم النبین ہیں، جن کی آمد پر گذشتہ ادیان کی تنسیخ ہوگئی ۔اسلام مکمل دین ہے۔ جس کے بعد کسی دین کی ضرورت نہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان اسلامی جمہوری ریاست ہے، اسے لبرل اور سیکولر بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میںقاضی ظفرالحق کی سربراہی میں ملی یکجہتی کونسل کے علمی تحقیقاتی کمشن سے متنازع حقوق نسواں بل میں سے قرآن و حدیث سے متصادم شقوں کی نشاندہی اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کے متبادل مسودہ پر غور کرکے نیا مسودہ قانون مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔جس میں علما کی رہنما ئی اور خواتین کی مشاورت شامل ہوگی۔ تاکہ خاندانی نظام کو بچایا جاسکے۔ شہید ناموس رسالت غازی ممتا ز حسین قادری کے 27۔ مارچ کولیاقت باغ میں منعقد ہونے والے چہلم میں تمام رکن جماعتوں نے بھر پور شرکت کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے تاریخ ساز اجتماع بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ اسی دن(27۔ مارچ ) لاہور میں جماعت اسلامی خواتین کے ناموس رسالت و حقوق نسواں مارچ کو کامیاب بنانے پر زوردیتے ہوئے واضح کیا گیاکہ طے شدہ معاملات کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومت لادینیت کا پرچار چھوڑ دے۔ ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ نے صوبائی تنظیموں کو 2۔ اپریل کواسلام آباد میں ہونے والی علما و مشائخ کانفرنس کو کامیاب بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اسلامی تشخص کو درپیش خطرات کا بھر پور مقابلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما مولانا مطیع الرحمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سہہ فریقی معاہدے کی خلاف ورزی کی روشنی میں معاملا عالمی عدالت انصاف میں لے جانے اور وزارت خارجہ سے احتجاج کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیرنے مصر میں اخوان المسلمون کی منتخب حکومت کی برطرفی اور حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے ،سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو یہود ونصاریٰ کی سازشیںقراردیا اور واضح کیا کہ اتحاد امت کے ذریعے ہی اس بحران سے نکلا جاسکتا ہے، ورنہ عالم اسلام میں فرقہ واریت پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ایک سوال پرقائد ملت جعفریہ علامہ سیدساجد علی نقوی نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر آئین شکن فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کرکے انہیں ملک سے باہر بھجوادیا ہے، جبکہ اتحاد امت اور سیاست میں کلیدی کردار ادا کرنے والی تحریک جعفریہ پاکستان پر 18۔ نومبر 2014ء کے سپریم کورٹ کے پابندی اٹھانے کے فیصلے کے باوجود اورکالعدم جماعتوں کی لسٹ سے نام نکالنے پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ جوکہ آئین اور قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔لیاقت بلو چ کا کہنا تھا کہ گناہگاروں کوایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا ہے تو بے گناہ تحریک جعفریہ کو بھی نکالا جائے۔ایک سوال پر رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر نے وضاحت کی کہ حقوق نسواں بل پر ان کے اختلافی نو ٹ موجود ہیں، حکومت نے عددی برتری پر متنازع مسودہ منظور کروایا۔ ۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)23مارچ کے حوالے سے خصوصی ڈرامہ”جن اور جادوگر” کل مورخہ 20مارچ بروز اتوار کو 2.30 بجے دوپہر الحمرا ہال نمبر 2 مال روڈ پرپیش کیا جائے گا۔ ڈرامہ کے آخر میں لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے گزشتہ سات برس سے بچوں کیلئے دکھایا جانے والاڈرامہ ‘عینک والا جن ‘ کے فنکاروں کو ایوارڈ بھی دیے جائیں گے۔ تقریب میں کمشنر لاہور ،عطاالحق قاسمی،کیپٹن(ر)عطا محمد خان،ڈی سی او لاہور،ایم پی اے راحیلہ خادم،ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر ،مسعود اختر ،شبنم مجیدکے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنوں عاقل(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل عمران خان کے ہاتھ میں ہے، متحدہ میں مائنس الطاف کا فارمولاپیپلزپارٹی میں بھی شروع ہوچکاہے یعنی ایک اور پیپلزپارٹی جنم لینے والی ہے ملک میں تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جس میں ٹارگٹ کلر،بھتہ خور اور لینڈ گریبر میں ملوث لوگ موجود نہیں ہے ۔سندھ میں پیپلزپارٹی کا وجود ختم ہورہاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کی ممبر سازی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے پنوں عاقل میں سردار پپوخان چاچڑ کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں ،کارکنوں اور علاقہ معززین سے ملاقات میں کیا،شرکاء کی جانب سے سندھ میں تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما بابر انیس، سردار ساجد علی شاہ ،سعیداحمد چاچڑ،ایڈوکیٹ محمد یونس نائچ ،مختار احمد سیال ،رفیق احمد سومرو،سردار ظفر خان کولاچی جاویداعوان، صدام کنبھر، خادم ترک سمیت متعدد رہنما موجود تھے ۔حلیم عادل شیخ نے پنوں عاقل میں عوامی ممبر سازی سے قبل سکھر میں معروف سماجی شخصیت سردارجتوئی کی دعوت پر ان کے ڈیرے کا دورہ کیا جہاں سینکڑوں علاقہ معززین نے ان کا شاندار استقبال کیاحلیم عادل شیخ نے بھرپور پزیرائی دینے پر میزبانوں کاشکریہ اداکیا جس پر سردار جتوئی اور ان کے رفقاء نے پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ بھر میں عوامی ممبر سازی کے عمل کو تبدیلی کی علامت قرار دیا جن کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کی اس مہم میں ان کا ساتھ دینگے ۔،بعدازاں عوامی ممبر سازی کے لیے شکار پور میں آغامولا بخش پٹھان کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ اور دادو میں مکہ گیسٹ ہائوس میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں سے عام لوگوں سے ملاقاتیں کی گئی ،حلیم عادل شیخ نے علاقہ معززین اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے لوگوں کو پی ٹی آئی کا ممبر بننے کا طریقہ کار سمجھایا اور ان میں عمران خان کا پیغام پمفلٹ کی صورت میں تقسیم کیا۔حلیم عادل شیخ جہاں بھی جاتے عوام کو تحریک انصاف کا منشور پیش کرتے اورسندھ میں عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے اپنے قائد کا ویژن پڑھ کر سناتے ۔ ۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)جمیعت علماء اسلام سوات کے سینئر رہنماء مولانا حجت اللہ نے کہاہے کہ اتوار 27مارچ بوقت بعد از نماز عشاء مدرسہ معارف القران باالمقابل مینگورہ پولیس سٹیشن لنڈیکس ڈاگ مینگورہ میں روحانی اجتماع بیادِشیخ القران والحدیث حضرت مولانا زرداد باباجی کا انعقاد کیا گیا ہے تمام اہلیان اسلام بمعہ احباب اس بابرکت اجتماع میں شرکت فرماکر ثواب داریں حاصل کریں ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ شیخ القران والحدیث مولانا زرداد باباجی کانفرنس میں ملک کے نامور علمائے کرام خطابات فرمائیںگے انہوںنے کہاکہ تمام اہلیان اسلام اس بابرکت اور روح پرور اجتماع میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں ۔ ۔۔۔ سوات(جی پی آئی)کبل کے علا قہ مانڑئی میں شوہر نے فا ئر نگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا پولیس نے رپور ٹ در ج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ملزم عدم گرفتار تلا ش جاری تفصیلات کے مطابق گذشتہ رو ز تحصیل کبل کے علاقہ مانڑئی میں فا ئرنگ سے 5 بچو ں کے ماں جا ں بحق پولیس رپور ٹ کے مطابق گھریلوی نا چاقی کے بنا ء پر شو ہر کے فائرنگ سے بیوی مسما ة (ب)زوجہ محمد خان جا ں بحق ہو گئی پولیس نے مقدمہ در ج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ملزم تا حال عدم گرفتار جس کے گرفتا ری کیلئے تلا ش جا ری ہے ۔ ۔۔۔ سوات(جی پی آئی)کبل کے علاقہ علی گرامہ میں رات کے وقت مختلف دکا نوں سے نقد رقم اور دیگر اشیا ء کے چوری پر علاقے کے عوام متا ثرہ افراد تحصیل کونسلر سر دار علی خان کے قیا دت میں سراپا احتجاج چو رو ں کو پکڑ کر قانونی کار وائی کا مطالبہ کبل پولیس مو قع پر پہنچ کر تفتیش شرو ع کر دی SHO کبل کے مطابق متا ثرہ افراد رپور ٹ در ج کرنے سے انکاری ہیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات کبل کے علاقہ علی گرامہ میں نا معلوم چو رو ں نے مختلف دکا نو ں سے نقد رقم مو بائیل کار ڈ سمیت دیگر اشیا ء چو ری کر کے فرا ر ہو گئے جس پر علاقے کے عوام متا ثرہ افرا د تحصیل کونسلر سر دار علی خا ن کے قیادت میں سرا پا احتجاج بن گئے انہو ں نے مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ چو ری کے واردات میں ملو ث افراد کو جلد از جلد گرفتا ر کر کے قا نو نی آ غا ز کر دیا SHO کبل مشرف خان کے مطابق پیش آ نے والے وا قع کے خلاف دکا نات مالکان اور متا ثرہ افراد تا حال رپور ٹ در ج کر نے سے انکاری ہے ۔ ۔۔۔ سوات(جی پی آئی)رینجر اہلکار اور فا رسٹر کے خلاف تحصیل کبل علاقہ ٹال در دیا ل باگو کے متا ثرہ افراد قانونی کار وائی کیلئے ڈی پی او سوات کے پا س پہنچ گئے متا ثرہ افراد نے رینجر ز بیر شاہ اور فار سٹر لیا قت پر الزام عا ئد کر تے ہو ئے کہا کہ وہ ہمارے گھر میں بلا ا جا زت دا خل ہو کر گھر کے عو رتو ں کی بے عز تی کی اور گالم گلو چ کئے متا ثرہ افرا د مسمیا ن ظا ہر جا ن ول کو ہستا نے ، محمد عالم ولد ظا ہر جا ن دردیال با گو تحصیل کبل نے میڈیا کو بتا یا کہ مذکورہ اہلکا رو ںنے محمد عالم کو ما را پیٹا اور دھمکیا ں دی اور سینہ زوری کر تے ہو ئے اپنے بلا جوا ز اختیا رات کا استعمال کیا اور گھر سے 6 عدد ستو ن جو سائلان نے گھر کے چھت کو گر نے سے بچا نے کیلئے رکھے ہو ئے تھے 6عدد ستو ن میں سے 2 عدد اپنے گا ڑی میں رکھ کر ساتھ لے گئے محمد عالم نے شور کیا تو اہلکا رو ں نے باقی ماندہ 4 ستو ن نہ اٹھا ئے اور گھر کے با ہر نکال کر اس کی تصویریں بنوائے اور وہی چھو ڑ کر چلے گئے متا ثرہ افرا د نے مزید مو قف اختیار کیا کہ اہلکا رو ں نے چا در اور چار دیواری پا مال کی گئی ہے انہو ں نے کہا کہ چو نکہ لیا قت کے ساتھ ہمارے بلا ک کا چار ج نہیں تھا اور قلاگے بلاک کا آمیز تھا اور تبدیل ہو چکا ہے لہٰذا ان سے پو چھا جا ئے کہ وہ شاہ ڈھیرئی بلاک میں کیا کام کر رہا تھا انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مذ کورہ اہلکا رو ں کے خلاف فو ری انکوائری کر کے ہمارے ساتھ ہو نے والے نا انصا فی کا نو ٹس لیا جائے ۔ ۔۔۔ سوات(جی پی آئی)RSDS سر سینئی سُپر لیگ اختتام پذیر RSDS سرسینئی سُپر لیگ با چا خان شاہین اور یونا ئیٹیڈ سٹار سر سینئی کے درمیا ن فائینل میچ سر سینئی کر کٹ گرا ئونڈ پر کھیلاگیا جو کہ با چا خا ن شاہین نے جیت لیاRSDS سر سینئی سُپر لیگ کو رائزنگ سن ڈیویلپمنٹ سو سا ئیٹی سر سینئی اور مومنٹ فا ر رورل ڈیویلپمنٹ گو لڈن نے آ رگنا ئز اور سپا نسر کیا مہمان خصو صی رائزنگ سن ڈیویلپمنٹ سو سائیٹی سر سینئی کے صدر فضل قدیم خان تھے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مہمان خصو صی نے کہا کہ کھیل کود معا شرے میں ایک اہم جزو ہے جہا ں کے کھیل کے میدا ن آ باد ہو وہا ں کے ہسپتا ل ویران ہو تے ہیں صحت مند معا شرے میں کھیل کے اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا آ خر میں مہمان خصو صی نے کھلا ڑیو ں میں انعا مات تقسیم کئے گئے ۔ ۔۔۔ سوات(جی پی آئی) لینڈ سیلایئڈنگ سے کالام روڈ دوسری دن بھی بند ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، عوام کافوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ ، روڈ بحال کرنے کے لئے بھاری مشینری کام کررہی ہے انشاء اللہ جلد بحال کرینگے ، تحصیل ناظم بحرین حبیب بااللہ ثاقب کی میڈیا سے گفتگو ، مسلسل بارشوں اور برفباری کی وجہ سے مانکیال اور گوریت کے مقام پر سیلائنڈنگ کی وجہ سے کالام روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند ہواہے، مانکیال اور قرندوکی، کے مقام پر روڈ سے درخت اور پتھروں کو ہٹاکر روڈ کو بحال کیا گیا لیکن گوریت کے مقام پر دوبارہ سیلائنڈنگ سے کالام روڈ مکمل بندہوا ادھر آمدہ اطلاعات کے مطابق کالام تا اتروڈ روڈبھی سیلائنڈنگ سے بند ہے مٹلتان ایریا میں کوز مٹلی کے مقام پر آبادی والے علاقے میں سیلائنڈنگ ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی تاہم جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب نے رابطے پر بتایا کہ گوریت کے مقام پر برف کو روڈ سے ہٹانے کے لئے مشینری کام کررہی ہے انشاء اللہ کل تک روڈ بحال ہوجائے گا۔