کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے 139 ویں یوم پیدائش پر مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی اور تعمیر وترقی وطن کیلئے دیانتداری سے محنت و جدوجہد کرنے کی عزم کی تجدید کی ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گجراتی سرکار نے میڈیا کی وساطت سے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ میاں صاحب کو لمبی عمر کے ساتھ پاکستان و عوام سے محبت اور قوم کی خدمت کا جذبہ بھی عطا فرمائے اور ان کی سربراہی میں قائم جمہوری حکومت کو منافقت و مفادات اور کرپشن کی روش و روایت سے بچاتے ہوئے دیانتداری سے حکمرانی او پالیسی سازی کے ذریعے ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر محفوظ مستقبل کی جانب لیجانے کی ہدایت عطا فرمائے کیونکہ دھاندلی کے الزامات کے باوجود موجودہ حکومت جمہوری نظام سے وجود میں آئی ہے اسلئے جمہوری رویئے سے اس حکومت کو برداشت کرنے اور جمہوری طرز حکمرانی کے ذریعے قومی مفادات کو ترجیح دینے میں ہی ملک وقوم اور حکومت و حکمرانوں کی فلاح و بقا ہے ۔