گجراتی قومی موومنٹ کے رہنماؤں کی مزار قائد پر حاضری

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کی صنعتی ‘ معاشی اور تجارتی ترقی میں گجراتی ‘ میمن ‘ کچھی ‘ کاٹھیاواڑی ‘ اسمٰعیلی ‘ بوہری اور دیگر برادریوں سمیت جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والوں کا کردارانتہائی اہم اور قیام پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ امیر سولنگی المعروف گجراتی سرکار نے جوناگڑھ والنٹیئرکور کے سربراہ وسول ڈیفنس کے کمانڈر اقبال چاند ‘نور محمد وارثی ‘ صدیق زری والا ‘یحیٰی خانجی تنولی ‘کچھی گجراتی قومی اتحاد کے رہنما حاجی اقبال ہنگورجہ ‘پیرسید یٰسین شاہ ‘اکبر شاہ مٹیاری’ حماد کھتری ‘آصف کھتری ‘وہاب آدم کچھی ودیگر کے ہمراہ یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر بانی پاکستان کے مزار پر سلامی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی کیوایم کا منشور قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے والی براریوں کو یکجا و متحدہ کرکے قومی ترقی کی رفتار تیز کرنا۔

اور محروم ومظلوم طبقات کو انصاف ‘ حق اور جائز مقام دلانا اور پاکستان کو قائد و اقبال کے خواب کے مطابق حقیقی اسلامی ‘ جمہوری اورفلاحی مملکت بناناہے اس مقصد کیلئے جی کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر سیاسی کامیابیوں کا آغاز کریگی جبکہ تمام برادریوں کو متحدہ کرنے کیلئے عنقریب ایک عظیم الشان کنونشن منعقد کیا جائے گا۔