گجراتی پڑھنے اور لکھنے والے متروک ہوتے جا رہے ہیں ‘ جی کیو ایم

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ گجراتی زبان کے تحفظ و فروغ کیلئے مخیر حضرات کے تعاون سے گجراتی بولنے والوں کے اکثریتی علاقوں میں گجراتی میں تعلیم دینے والے اسکول قائم کریگی! کیونکہ گجراتی بولنے والوں کی عدم دلچسپی و توجہ سے گجراتی زبان مفقود ہوتی جارہی ہے۔

گجراتی بولنے والے تو موجود ہیں مگر گجراتی میں تعلیم یا گجراتی زبان کی تعلیم کی عدم فراہمی کے باعث گجراتی زبان پڑھنے اورلکھنے والے متروک ہوتے جارہے ہیں اسلئے نئی نسل کو گجراتی بولنا‘ پڑھنا اور لکھنا سکھان کیلئے گجراتی قومی موومنٹ میمن ‘ کچھی ‘ کاٹھیاواڑی اور گجراتی زبان بولنے والی دیگر برادریوں کے اکثریتی علاقوں میں ایسے نجی اسکول قائم کرے گی جہاں عمومی تعلیم کے ساتھ بالخصوص گجراتی بولنا ‘ پڑھنا اور لکھنا بھی سکھایا جائے گا۔

یہ بات گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے گجراتی زبان کے تحفظ کیلئے گجراتی زبان میں تعلیم دینے والے اسکولوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہی۔