گوجرانوالہ : 4 پولیس اہلکاروں کے قاتل کو 8 مرتبہ عمر قید

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) عدالت نے 4 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو 8 مرتبہ عمر قید اور مجرم کے بیٹے کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ انسدداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ صدر گجرات کے علاقہ کھٹیالہ پھاٹک پر 13 مارچ 2012 کو 4 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے مقدمہ۔

میں ملوث مجرم شفیق کو جرم ثابت ہونے پر 8 مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ فاضل جج نے مقدمہ میں ملوث تحریک طالبان کے دہشت گردوں وہاب عرف کامران، آصف، ذکا اللہ اور عمران کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے مجرم شفیق کے بیٹے عبدالرحمن کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔