گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سوائن فلو میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کنگنی والا کے رہائشی ایک ہی خاندان کے تین افراد میں سوائن فلو کی تشخیص ہوئی ہے، تینوں مریضوں کو الگ کمرے میں رکھا گیا ہے۔
خالدہ بی بی، عبدالحمید، شہربانو کے خون کے نمونوں کے ٹیسٹ آگئے ہیں اور حتمی رپورٹ آج آئے گی۔ متاثرہ افراد کے رشتے دار محمد نواز کا کہناہے کہ اسکی بہن کو بھی سوائن فلو ہوا تھا جو پچھلے ہفتے جاں بحق ہوگئی تھی۔