گوجرانوالہ : تقرر و تبادلے نوکری کا حصہ ہوتے ہیں، آفتاب احمد خاں

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : تقرر و تبادلے نوکری کا حصہ ہوتے ہیں اصل کام اپنی تعیناتی کے دوران فرائض کو ایمانداری، فرض شناسی سے ادا کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دے کر انکی دعائیں لینا ہی ہوتا ہے اور گزشتہ اڑھائی تین سال کے عرصہ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے شہریوں کی ایک کال پر موقع پر پہنچ کر انکی داد رسی کر کے سول علاقہ جات کو ماڈل اور مثالی بنایا ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ادارہ کو ایک عوامی ادارہ بنایا ان خیالات کا اظہار کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کینٹ کے تبدیل ہونے والے پریذیڈنٹ اسٹیشن کمانڈر، بریگیڈئیر آفتاب احمد خاں نے سینئر صحافی و کشمیری رہنما شبیر حسین مغل کی طرف سے ان کے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بریگیڈئیر آفتاب احمد خاں نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہو ئی ہے کہ اس علاقہ کے عوام کی دعائیں اور حسین یادیں لیکر جارہا ہوں انہوں نے شبیر حسین مغل کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی ہونے کے باوجود انہوں نے ہروقت عوام کے حقوق اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کی جنگ لڑی ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ سے ریکارڈ بجٹ اپنے سول علاقہ جات کے لیے منظور کروا کر کروڑوں کے ترقیاتی کام کروائے ہیں اور مزید 8کروڑ کے کام ابھی ان کے علاقہ میںہو نے ہیں اس موقع پر پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر آفتاب احمد خاں نے کہا کہ شبیر حسین مغل کی سماجی خدمات کارکردگی کے اعتراف میں انہیں کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کینٹ کا وائس چئیرمین بنانے سمیت مختلف کمیٹیوں کا چئیرمین بنایا گیا ہے اب ان پر مزید ذمہ داری ڈال دی گئی ہے کہ جب تک کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات نہیں ہو تے اور کنٹونمنٹ بورڈ میں منتخب نمائندے نہیں آتے شبیر حسین مغل کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ کے عوام کی نمائندگی کر کے عوام کو ریلیف پہنچانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسرکنٹونمنٹ بورڈ حسن اختر مرزا نے کہا کہ انشاء اللہ میں بھی اپنے ادارہ کے تبدیل ہو نے والے سربراہ جن کی سرپرستی میں 6ماہ تک کام کیا ہے انکے مشن کو جاری رکھوں گا اور ان کے نقش قدم پر چل کر اسی طرح عوام کی خدمت کرکے عوام کے دلوں میں اپنا نام اورمقام پیدا کرونگا اس موقع پر شبیر حسین مغل ،مرزا اقبال بیگ ،منظور حسین جنجوعہ ،مرزاشبیر بیگ ، ایوان صنعت و تجارت کے سابق صدررانا ناصر محمود خاں سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا آخر میں بریگیڈئیر آفتاب احمد خاں اور ایگزیکٹو آفیسر حسن اختر مرزا کو یادگاری شیلڈ ز پیش کی گئیں۔