گوجرانوالہ ، مسلح ڈاکو دکانداروں سے لاکھوں روپے چھین کر فرار ہو گئے

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں تین مسلح ڈاکو علی الصبح 17 دکانداروں سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متاثرین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ قذافی روڈ پر آج صبح سویرے تین مسلح ڈاکو دس دکانداروں سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع کے باوجود گرجاکھ پولیس تین گھنٹے بعد موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دیں۔

لٹنے والے دکانداروں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی، متاثرین کا کہنا ہے کہ گرجاکھ میں ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں اور آئے روز کوئی نہ کوئی دکاندار لٹ رہا ہے لیکن پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے اعلی حکام سے واقعہ کا سختی کے ساتھ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔