گوجرانوالہ: عوامی تحریک کے کارکنوں سے جھڑپ ، 20 زخمی اہلکار لاپتا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) سادھوکی کے قریب عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ جھڑپ میں زخمی ہونے والے 20 اہلکار لاپتا ہو گئے ہیں۔

آر پی او سعد اختر نے کہ جھڑپ میں متعدد پولیس افسران سمیت 51 اہل کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ 12 اہل کار اور پولیس افسران زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔