گوجرانوالہ : بچے عید کیلئے نئے کپڑے مانگتے رہے، غربت سے مجبور ماں نے زہر کھا لیا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) غربت کے باعث عید پر بچوں کی نئے کپڑے لینے کی خواہش پوری کرنے کی سکت نہ رکھنے والی خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کی قید سے چھٹکارہ حاصل کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ راہوالی کے رہائشی شاہد کی بیوی حنا نے غربت کے باعث بچوں کو عید کیلئے نئے کپڑے لیکر دینے کی سکت نہ رکھنے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت کے باعث طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ متوفیہ چار بچوں کی ماں تھی۔