گوجرانوالہ: چھ سال کی بچی پراسرار طور پر قتل

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) تھانہ صدر کے علاقے چھینہ آبادی میں مخنت کش کی 6 سالہ بیٹی زینب پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محنت کش رفیق کو گزشتہ رات سبزی منڈی میں چوری کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا اور گھر میں اس کی بیوی اور 6 سالہ بیٹی تھی۔

اس کے علاوہ یہ لوگ جس مکان میں کرائے پر رہتے ہیں اسی مکان کے دوسرے حصے میں ایک دوسری فیملی بھی کرائے پر رہتی ہے جن کے بیٹے پر شک کیا جا رہا ہے کہ زینب کو اس لڑکے نے قتل کیا ہے، وہ فیملی اس واقعہ کے بعد فرار ہے اور پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مقتولہ کے باپ اور ماں سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔