گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 7 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اسلحے کی کھلم کھلا نمائش کی گئی۔ پولیس نے کسی اسلحہ بردار شخص کو گرفتار نہیں کیا۔
پیپلز پارٹی کی سٹی تنظیم کے زیر اہتمام صغیر شہید پارک میں بے نظیر بھٹو کی 7 ویں برسی کے سلسلے میں آج تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی کے عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسلحے کی کھلم کھلا نمائش کی گئی اور اسلحہ بردار افراد کھلے سرعام دندناتے پھرتے رہے لیکن پولیس نے کسی کو حراست میں نہیں لیا۔
دو اسلحہ بردار افراد پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر طارق گجر، دو اسلحہ بردار افراد سٹی صدر لالہ اسد اللہ پاپا اور ایک اسلحہ بردار شخص ٹکٹ ہولڈر رانا فیصل رئوف کا گن مین بتایا گیا ہے۔