گوجرانوالہ کی خبریں 28/2/2015

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جی پی آئی) ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول (سالانہ)امتحان 2015ء مورخہ 2مارچ 2015ء سے شروع ہو رہا ہے جس کے جملہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں بورڈ نے 742امتحانی مراکز قائم کیے ہیں جن میں 312گرلز اور 296بوائز اور 134مشترکہ امتحانی مراکز ہیں۔ ڈویژن بھر میں اس امتحان کے انعقاد کیلئے 430مردانہ ناظمین اور 312زنانہ ناظمین مراکز کی تقرریاں کی گئی ہیں۔ اسی طرح 430مردانہ نائب ناظمین اور 446 زنانہ نائب ناظمین کی تقرریاں کی گئی ہیں۔ آج تمام عملہ نے اپنے اپنے متعلقہ امتحانی مراکز میں حاضری دے کر امتحان کیلئے جملہ انتظامات کو مکمل کیا ۔یہ بات پروفیسر محمداسلم سیکھو، چیئرمین ایجوکیشن بورڈ،گوجرانوالہ نے ایک پریس بریفنگ میں بتائی جس میں کنٹرولرامتحانات ڈاکٹرمحمدتنویر ظفراور سیکرٹری بورڈ محمدجواد حیدر شیرازی بھی موجود تھے۔چیئرمین بورڈ نے اس بات کی وضاحت کی کہ تمام امتحانی مراکز پر سیکیورٹی انتظامات کی تکمیل کیلئے تمام ضلعی انتظامیہ سے تحریری درخواست کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں بورڈ اپنے طور پر تمام امتحانی مراکز پر اُن اداروں کے سربراہان کی سفارش پر ایک سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی بھی کررہا ہے جو بینکوں سے سوالیہ پرچہ جات کی وصولی سے لے کر حل شدہ جوابی کاپیوں کے بنڈل بینکوں میں جمع کروانے تک ناظمین کے ساتھ رہیں گے۔تمام سربراہانِ ادارہ جات کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ ہر روز امتحان شروع ہو نے سے پہلے اپنے تمام ادارہ کی اچھی طرح تلاشی لے کر اس بات کو یقینی بنا لیں کہ کسی دہشت گردیا تخریب کار نے کہیں کوئی ایسی چیز تو نہیں چھپا رکھی جو کسی ناگہانی صورتحال کا باعث بنے۔اسی طرح اُنہیں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ امتحان کے بعد اُمیدواران امتحانی مراکز سے اکٹھے نہ نکلیں بلکہ ٹولیوں کی صورت میں وہ اپنے گھروں کو جائیں۔سربراہانِ ادارہ جات کو اپنے اداروں کے سامنے سنوکرکلبزوغیرہ بند کروانے اور ریڑھیوں کو ہٹوانے کا بھی بندوبست کریں۔ چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ امتحانی مراکز کے اچانک چھاپوں کیلئے موبائل انسپکٹرز کے علاوہ بورڈ کے افسران پر مشتمل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو بوٹی مافیا کے خلاف سینہ سپر ہوں گی ۔ انہوں نے اپنے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اُمیدواران کو اُن جائز حق دلوانے کیلئے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی اور دورانِ امتحان اگرامتحانی نظام میں خلل ڈالنے والے عناصر کی نشان دہی ہوئی تو اُن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گااور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سائلین کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے سب انسپکٹر میاں خان۔ تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر میاں خان تھانہ سول لائن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے عناصر تھانہ کی حدود سے دور رہیں میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے مقدمہ نمبری 58/15جرم 489 Fمورخہ 13-12-2014کو اصغر فوجی کیخلاف درج ہوا جس کی تفتیش انصاف کے تقاضوں کو پورا رکھ کر کی ہے اور مقدمہ خارج کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)شباب ملی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں عمیر فاروق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنے کے لیے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا’میاں عمیر فاروق نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی وارداتوں کی وجہ سے ہمارے ملک کا امن تباہ ہو کر رہ گیا ہے جسکی وجہ سے ملکی معیشت پر برے اثرات پڑ رہے ہیں دہشتگردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان قوم کا ہوا ہے اگر موجودہ حکمرانوں نے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی نہ لائی تو ملک وقوم شدید بحرانوں میں مبتلا ہوگا اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہو گی ‘میاں عمر فاروق نے کہا ہے کہ موجودہ حالات اتنے سنگین ہیں کہ کوئی بھی آدمی محفوظ نہ ہے اگر اس پر موجودہ حکومت نے کنٹرول نہ کیا تو مزید ملکی حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے حکمران صرف اور صرف اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشتگردی پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)موجودہ حکومت دہشتگردی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے’اور ان کی موجودہ پالیسیاں سوائے اپنے ممبران کو راضی کرنے کے لیے ہیں۔ان خیالات کااظہار پی پی پی گوجرانوالہ حلقہ این اے 98کے راہنما چوہدری محمد طفیل ورک نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کی غلط اور غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے جو پالیسیاں بنائی گئی ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں جس کی وجہ سے ہمارا ملک دن بدن ترقی کی بجائے دوسرے ممالک سے پیچھے ہے۔چوہدری محمد طفیل ورک نے کہاکہ جو پی پی پی کی حکومت نے ترقیاتی کام ادھورے چھوڑے تھے ان پر ن لیگ کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اپنی پبلسٹی اور عوام کو دیکھانے کے لیے اپنے نام کی تختیاں لگا کر منصوبے کا افتتاح کررہے ہیں حالانکہ یہ ترقیاتی منصوبے پی پی پی دور حکومت میں جاری ہوئے تھے ان کو چاہیے تھا کہ نئے منصوبے منظور کروا کر ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز ہو جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے کام آئے’اور مجھے دوسرے کے کام آنیوالے لوگ پسند ہیں ۔ان خیالات کااظہار گوجرانوالہ کے سماجی وسیاسی اور الحبیب ویلفیئر سوسائٹی گوجرانوالہ کے رکن حاجی محمد یوسف چغتائی نے اپنے ایک بیان میں کیا حاجی محمد یوسف چغتائی نے مزید کہا کہ ہمیں گوجرانوالہ کے غریب’نادار’بیوہ اور بے سہارا لوگوں کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت ایک سماجی تنظیم کے زیر نگرانی کنگنی والا بائی پاس کے قریب ایک ہسپتال کا اجراء کیا ہے جس میں ہر غریب امیر کے لیے صرف اور صرف 20روپے کی پرچی پر ایم بی بی ایس ڈاکٹر چیک کرکے لوگوں کو مفتی طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں حاجی محمد یوسف چغتائی نے کہاکہ اگر پنجاب حکومت ہمارا ساتھ دے تو ہم مزید غریب لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں یاد رہے کہ ہماری تنظیم کے زیر اہتمام محلہ احمد پورہ میں فری ڈسپنسری بھی لوگوں کی خدمت کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے جو کہ عرصہ بیس سال سے قائم ہے۔