گوجرانوالہ: کینٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور تیسرا فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کینٹ کے علاقے لمباں والی میں مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہوگیا۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے ڈاکو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔