گوجرانوالہ: کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں سڑک عبور کرتی معمر خاتون تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی۔

شہزادہ شہید کالونی کی پچپن سالہ زبیدہ بی بی اپنی بیٹی کبریٰ کے ساتھ اٹاوہ کے قریب سٹرک عبور کر رہی تھی کہ تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر انہیں ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں زبیدہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

کبریٰ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔