گوجرانوالہ میں چناب گیٹ کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا

Helicopter Crash

Helicopter Crash

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں چناب گیٹ کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے میں دونوں پائلٹ زخمی ہو گئے جن میں ایک پائلٹ کی حالت تشویش ناک ہے۔ دونوں پائلٹ کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔