گوجرانوالہ (جیوڈیسک) چھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ بچی کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ افسوس ناک واقعہ گوجرانوالہ کے نواحی گاں میں پیش آیا جہاں چھ سالہ بچی گھر کے قریب ٹیوب ویل میں نہا رہی تھی کہ محلے دار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔
بچی کا شور سن کر لوگ اکھٹے ہو گئے اور اسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔