سی پی او گوجرانوالہ کا سرکل پولیس وزیرآباد کے اہم تھانوں سٹی، صدر کا دورہ

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (آئی اے بٹ) سی پی او گوجرانوالہ نے سرکل پولیس وزیرآباد کے اہم تھانوں سٹی، صدر کا دورہ کیا اور محکمانہ امور کا جائزہ لیا اس موقعہ پر ایس پی صدر گوجرانوالہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سی پی او وقاص نذیر تھانہ سٹی میں داخل ہوئے تو عملہ نے تھانہ کے دروازے لاک کردیئے اور سائلین سمیت کسی کو بھی اندر داخل نہ ہونے دیا۔

میٹنگ ختم کرکے سی پی او اور دیگر پولیس افسران تھانہ صدر چلے گئے جہاں ایک گھنٹے سے زائد تک میٹنگ جاری رہی۔ تھانہ صدر کے عملہ نے بھی مین گیٹ کا دروازہ بند رکھا اورسائلین جن میں خواتین بھی شامل تھیں کوتھانہ کے گیٹ سے باہر گھپ اندھیرے میںطویل وقت تک کھڑا کئے رکھا۔

تھانہ سٹی کے باہر ملاقات کے منتظرصحافی جنہںسی پی او کی طرف سے تھانہ صدر میں آنے کا کہا گیا تھا کو بھی پولیس اہلکاروں نے اندر نہ جانے دیا۔ سائلین پولیس کے اس رویہ پر باہر پولیس کوکوستے رہے بعدازاں میٹنگ ختم ہونے پر قدرت آباد میں پولیس گردی کاتازہ شکار شریف شہری غلام مرتضی اپنی شکایت لیکر سی پی او کے پاس پیش ہوا اور پولیس گردی پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

سی پی اوگوجرانوالہ نے گاڑی میں بیٹھ کر ہی سائلین کی شکایات سنیں اور ایس پی صدر، اے ایس پی وزیرآباد غلام مرتضیٰ کو کاروائی کیلئے کہا۔اے ایس پی وزیرآباد نے اس موقعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ پولیس گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ایسے واقعات میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ سی پی او کے احکامات کے مطابق منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیاں کی جارہی ہیں علاقہ کو امن کا گہوارہ بنا دیں گے۔