گوجرانوالہ کور کی جانب سے تھر کے متاثرین کے لئے جاری امدادی مہم

گوجرانوالہ: تھرپارکر کے متاثرین خشک سالی و قحط کے لئے پاک آرمی کی گوجرانوالہ کور کی طرف سے بروز بُدہ چار ٹرکوں میںامدادی سامان بھجوایا گیا۔ امدادی اشیاء میں ادویات، گرم کپڑے ، کھانے پینے کی اشیاء، دالیں، چاول، گھی، گندم، آٹا اور چینی وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پربریگیڈئیر محمد ظفر نے متاثرین کی خوشحالی کے لئے دُعا کی۔

انھوں نے کہا کہ تھر کے لوگوں کی حالتِ زار ایک مشکل صورت حال ہے اور پاکستان آرمی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انھوں نے اس بات پر زہر دیا کہ متاثرین قحط وخشک سالی کی مدد کرنا ایک قومی، مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

ہر کسی کو اس نیک کام میںبڑہ چڑہ کر حصہ لینا چاہیے۔ گوجرانوالہ کینٹ۔ گوجرانوالہ کور کی جانب سے تھر کے متاثرین کیلئے امدادی اشیاء کی کھیپ روانہ کی جا رہی ہے۔

Relief Items Dispatched Consignment

Relief Items Dispatched Consignment