گوجرانوالہ : ادھار رقم کی واپسی کا تقاضا ، باپ بیٹا قتل

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ(جیوڈیسک)گوجرانوالہ میں ادھار رقم کی واپسی کے تقاضے پر باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیا پیپلز کالونی کے احتشام مجید ایڈووکیٹ نے پیپلز کالونی میں پرائیویٹ اسکول کھول رکھا ہے جس کی وائس پرنسپل عاصمہ نے سکول مالکان سے قرض لے رکھا تھا۔

عبدالمجید نے متعدد مرتبہ پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔ اسی رنجش پر عاصمہ کے بھائی کاشف ، آصف وغیرہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے اور احتشام مجید اور اس کے والد عبدالمجید کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔