گوجرانوالہ میں کرنٹ لگنے سے 3 کم سن بہن بھائی جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) کھیالی چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے 3 کم سن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔ گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی چوک میں بجلی کا کھمبا گرنے کے باعث 3 کم سن بہن بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

جن کی عمریں 6 سے 12 سال بتائی جاتی ہیں۔ تینوں بہن بھائی خالہ کے گھر عید منانے آئے تھے کہ باہر کھیلتے ہوئے بجلی کا کھمبا ان پر گر گیا۔

جس کے باعث تینوں کم سن کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، بچوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔