گوجرانوالہ : حضور ۖکی آمد سے پورے عالم سے اندھیرا چھٹ گیا

Mailad Sharief

Mailad Sharief

گوجرانوالہ : حضور ۖکی آمد سے پورے عالم سے اندھیرا چھٹ گیا، آپۖ کی تشریف آوری سے گمرا ہ انسانیت راہ راست پر آگئی اور دنیا میں جہاں جہالت نے ڈیرا ڈالا ہوا تھا وہاں لوگ ہدایت کے نور سے مالا مال ہو گئے، ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے محفل میلاد النبیۖ منعقدہ دارالعلوم نقشبندیہ امینیہ المعروف گول مسجد کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہمحفل میلاد کی اصل حیثیت یہ ہے کہ نہ صرف تلاوت قرآن اورنعت خوانی ہو بلکہ حضور ۖکی ولادت با سعادت اور ان کی تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی جائے،ان کا کہنا تھا کہہم اپنے ذاتی اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ،فقط دین مصطفےٰ ۖکے فروغ واشاعت کیلئے مل جل کر کام کریں کیونکہ اسی میں ہم سب کی بھلائی مضمر ہے۔

محفل میں سرکار دوعالم ۖکی دنیا میں تشریف آوری کی خوشی میں ایک سو پونڈ کا کیک کاٹا گیا اور لنگر محمدیہ بھی حاضرین محفل میں تقسیم کیا گیا،محفل میں اکرم چوہان ایڈووکیٹ،سید خورشید احمد شاہ،قاضی عظیم مجددی ،علامہ محمد خرم شہزاد مجددی،علامہ محمد توقیر احمد مجددی،علامہ محمد اشفاق احمد مجددی،علامہ شہباز مجددی ،علامہ مفتی محمد سعید مجددی،قاری محمد کاشف مجددی ،قاری سرفرازاحمد مجددی و اراکین ادارہ اور دارلعلوم کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی،آخر میں صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمدمجددی نے ملک و ملت کی سلامتی،استحکام اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

سیکرٹری نشرواشاعت
عالمی ادارہ تنظیم الاسلام (رجسٹرڈ)
محمد شہزاد احمد مجددی
0333.8131588