گوجرانوالہ: معذور محنت کش کے بیٹے کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا
Posted on February 1, 2014 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: معذور محنت کش کے بیٹے کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔ اہل خانہ انصاف کے لیے دربدر’تفصیلات کے مطابق تھانہ احمد نگر کے علاقہ پیر کوٹ میں 15 جنوری کی شب محنت کش عباس کو معمولی رنجش پر اسکے دوستوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کو انتہائی تشویشناک حالت کے پیش نظر احمد نگر ہسپتال میں لے جایا گیا مگر محنت کش عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مقتول کے بوڑھے والد جو کہ ایک ٹانگ سے اپاہج ہے روتے ہوئے بتایا کہ ملزمان شہریار’عدنان وغیرہ میرے بیٹے کو گھر سے بلا کر لے گئے اور قریبی حویلی میں لیجا کر تشدد کرنا شروع کر دیا مقتول گھر کا واحد کفیل تھا اور محنت مزدوری کر کے بوڑے والدین اور اہل خانہ کا پیٹ پالتا تھا و قوعہ کی اطلاع تھانہ احمد نگر کو دی گئی جس پر مقامی پولیس نے ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
اندراج مقدمہ کے بعد ملزمان کے گھر والوں کی طرف سے مسلسل ہمیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ لہذا ہماری وزیراعلی پنجاب سمیت تمام اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ہمارے بیٹے کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com