گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونیوالے تین ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے جبکہ انکے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ ایمن آباد کے علا قہ تاج چوک سے 5 ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے تعاقب کر کے ڈاکوں کو سینسرہ روڈ پر گھیرے میں لے لیا تو ڈاکوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں تین ڈاکو ثاقب، اسد اور عبدالحفیظ مارے گئے جبکہ ان کے دو سا تھی فرار ہو گئے۔ مرنے والے ڈاکو پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران ایس ایچ او کو شہید کرنے میں بھی ملوث تھے۔