گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں شراب کے نشے میں دھت پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر بچے سے زیادتی کی کوشش کی، شہریوں نے اہلکار کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس کے مطابق پیپلز کالونی میں نشے میں دھت پولیس اہلکار محمد شاہد نے مبینہ پر ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر اہل محلہ نے ملزم اہلکار کو پکڑلیا، لیکن کانسٹیبل محمد شاہد نے غل غپاڑہ مچانا شروع کردیا اور محمد اعجاز نامی شخص کو بوتل مار کر زخمی بھی کردیا۔ اسکے بعد مشتعل افراد نے ملزم کانسٹیبل کی ٹھکائی کردی۔
اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار کو اسکے پیٹی بند بھائیوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا لیکن ملزم محمد شاہد نے اسپتال میں میڈیکل کرانے سے انکار کردیا اور وہاں بھی گالم گلوچ کرنے لگا۔ڈاکٹروں کے مطابق پولیس اہلکار نے شراب نوشی کی ہوئی تھی جبکہ ملزم شاہد کا کہناہے کہ اسے زبردستی شراب پلائی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کانسٹیبل محمد شاہد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔