گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو محبوب عالم نے کہا ہے کہ کمپنی کی کامیابی انتظامیہ اور کارکنوں کے مضبوط ٹیم ورک کا نتیجہ ہے
Posted on October 2, 2013 By Tahir Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو محبوب عالم نے کہا ہے کہ کمپنی کی کامیابی انتظامیہ اور کارکنوں کے مضبوط ٹیم ورک کا نتیجہ ہے گیپکو میں تمام ملازمین ‘افسر ماتحت’ والے روائتی کلچر کی بجائے یکجاں ہو کر کمپنی کی ترقی میں مصروفِ عمل ہیں۔یہ بات انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ورکس کونسل کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے جنرل سیکر ٹری خورشید احمد خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کی کوششوں سے دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے کارکنوں کے ورثاء کے لئے (Ex-Gratia) کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 10لاکھ کر دی گئی ہے جبکہ ترقی اور اَپ گریڈیشن کے حوالے سے کارکنوں کے دیگر دیرینہ مطالبات بھی مجاز اتھارٹی سے منظور کروائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو یونین ہمیشہ سے مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ہم اپنے مطالبات مذاکرات کی میز پر منوانے میں یقین رکھتے ہیں ،یونین کاکام کارکنوں اور انتظامیہ کو مشکلات میں ڈالنا نہیں بلکہ نہایت احسن انداز سے دونوں اطراف کے معاملات کو چلانا ہے جس سے کارکنوں کے حقوق بھی متاثرنہ ہوں اور کمپنی کے انتظا می معاملات میں بھی خلل نہ پڑے۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ملازمین کے مسائل حل کر کے مُجھے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔ ملازمین کے واجبات پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرنے کا قائل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین جن کے پروموشن اور اَپ گریڈیشن کیسز التوا کا شکار ہیں ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور جہاں ضروری ہو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کیلئے بھی کیسز تیار کئے جا رہے ہیں ۔گیپکو ملازمین کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں اس سلسلہ میں اساتذہ، ڈاکٹرز اور دوائیوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لائحہ عمل بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونین کے توسط سے ملازمین سے میری گزارش ہے کہ وہ کام کی جگہ پر ہمیشہ اپنی اور اپنے ساتھی کارکنوں کی حفاظت کو اولیت دیں کیونکہ کوئی بھی ہنگامی حالت کسی کی جان کو خطرے میں ڈالنے کاہر گز جواز نہیں ہے۔اس موقع پر ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن حشمت علی کاظمی ،سی بی سے کے ریجنل چیئرمین محمد اقبال ڈار،ریجنل جنرل سیکرٹری ولی الرحمن خاں نے بھی خطاب کیا۔
اجلا س میں جی ایم ٹیکنیکل میاں منیراحمد ، ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن حشمت علی کاظمی ، فنانس ڈائریکٹر محمد اسد ،چیف انجینئر آپریشن احسن نسیم بھٹہ ، ایڈیشنل ڈی جی ہیومن ریسورسز سید اعجاز شاہ ،ایڈیشنل ڈی جی لیگل اینڈ لیبر ملک محمد صدیق ، آپریشن مینجرز لیاقت علی ڈھلوں، خالد پرویز ، ظہور احمد چوہان، شبیر طور، ڈپٹی مینجرز سول ورکس محمد افضل مُغل،جہانگیر رانا، محمد طارق ،سی بی سے کے ریجنل چیئرمین محمد اقبال ڈار،ریجنل جنرل سیکرٹری ولی الرحمن خاں،یونین کے دیگر عہدیدران اخلاق چیمہ، محمد رزاق جٹھول، احمد خاں رانجھا، رانا شہزاد جمیل، میاں عمران، محمد ساجد ڈار، میاں عطاء الرحمن،محمد افضل باجوہ،عباس باجوہ و دیگر نے شرکت کی۔