گوجرانوالہ : سابق شوہر پر بیوی اور ساس کا تشدد، تھپڑ مارے

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ میں پیشی کیلئے آنے والے شخص کو سابقہ بیوی اور ساس نے تھپڑوں سے تشدد کانشانہ بنا ڈالا۔5 برس قبل شہزاد اور جیا شادی کے بندھن میں بندھے، مگر یہ شادی نہ چل سکی۔

شہزاد نے جیا کو طلاق دے کر اپنی ہی سالی سے چھپ کر نکاح کر لیا۔طلاق کے بعد جیا نے عدالت میں اپنے 2 بچوں کے خرچ کیلئے درخواست دائر کی جبکہ شہزاد نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ اس کی دوسری بیوی کو سسرال والوں نے زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ شہزاد سیشن کورٹ میں پیشی کے آیا۔پیشی میں جیا اور اُس کی والدہ بھی موجود تھی۔

شہزاد کی جانب سے درج مقدمے کے فیصلے میں دوسری بیوی کو شہزاد کے حوالے کر دیا گیا، شہزاد جیسے ہی عدالت سے باہر نکلنے لگا، تو سابقہ بیوی اور ساس نے حملہ کر دیا۔گریبان پکڑ کر تھپڑوں سے شہزاد کی خاطر تواضع کی اور دل کی بھڑاس نکالی۔