گوجرانوالہ، لڑکی سے دوستی کاجھانسہ دلوا کر لڑکوں کو اغوا کرنیوالا گروہ گرفتار

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں لڑکی کے ذریعے فون اور انٹرنیٹ پر لڑکوں کو دوستی کا جھانسہ دیکر اغوا کرنے والا پانچ رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا،ملزموں میں ایس ایچ او کا بیٹا بھی شامل ہے۔ فیس بک پر لڑکوں کو دوستی کا جھانسہ دیکر اغوا کر کے تاوان وصول کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گروہ کے سرغنہ عدیل اور بیوی شیزا موبائل سے کال کر کے نوجوانوں کو مختلف جگہوں پر بلا کر اغوا کرتے تھے۔ گرفتار ملزموں میں ایس ایچ او آصف ندیم کے بیٹے سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔پولیس عدیل نے شیزا نام کی لڑکی سے لو میرج کی تھی، اس گینگ نے مختلف لڑکوں کو اغوا کر کے سیالکوٹ لے جاتے تھے۔