گوجرانوالہ (جیوڈیسک) سیٹلائٹ ٹاؤن میں سابق ایم پی اے کے بھائی کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
یہ واقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں اس وقت پیش آیا جب سابق ایم پی اے چوہدری شبیر مہر کے بڑے بھائی چوہدری محمد حفیظ اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔
اس واقہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ جاں بحق ہونے والے چوہدری محمد حفیظ کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔