گجرانوالہ (جیوڈیسک) علی پور چٹھہ کے علاقے بوہڑ پور والا چوک میں نوجوان نے دوستی سے انکار کرنے پر لڑکی کو قتل کر کے خود بھی خود کشی کر لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 26 سالہ بلال 18 سالہ مہوش سے کئی روز سے موبائل پر دوستی کی کوشش کر رہا تھا لیکن مہوش کے انکار پر آج بلال دلبرداشتہ ہو کر اس کے گھر میں داخل ہو گیا اور 3 فائر کئے جس سے مہوش موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
اس کے بعد بلال نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے آپس میں کیا رواسم تھے اور لڑکا کس طرح سے لڑکی کے گھر میں داخل ہوا، لڑکی کے گھر والوں نے مزاحمت کیوں نہیں کی، مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔