گوجرانوالہ کا مستقبل

Gujranwala

Gujranwala

تحریر: سالار سلیمان
گوجرانوالہ پاکستان کا اہم صنعتی شہر ہے۔ اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ گوجرانوالہ دنیا کے ان سو شہروں میں سے ایک ہے جو تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کر رہے ہیں۔ تفصیل کچھ یوں ہے کہ 2006ء سے 2020ء کے دوران دنیا کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ابتدائی سو شہروں کی فہرست مرتب کی گئی۔ یہ فہرست مختلف اقسام کی تحقیق کے بعد مرتب کی گئی تھی ‘جس میں سے گوجرانوالہ کا 27واں نمبر ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں مسائل کا ایک انبار ہے اور اہم اپنی ہی نا اہلیوں کے باعث اس کو حل کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہورہے ہیں’ یہ ایک اچھی خبر ہے۔ مزید براں گوجرانوالہ میں شرح بڑھوتری 3.49 فیصد ہے جو کہ خوش آئند امر ہے اس شہر کی تعمیر و ترقی میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا عمل دخل بھی ہے اس شہر میں گزشتہ چند سالوں میں شروع ہونے والے رئیل اسٹیٹ کے پراجیکٹس کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں ترقی ممکن ہوئی ہے او اسی وجہ سے گوجرانوالہ کی مجموعی صورتحال میں مثبت تبدیلی نظر آئی ہے ۔

گوجرانوالہ میں متعدد ہائوسنگ سوسائیٹیز بھی موجود ہیں۔ ان میں سے زیر تکمیل بھی ہیں اور ان میں تکمیل شدہ بھی ہیں ۔سٹی ہائوسنگ سوسائٹی بھی اسی شہر کی ایک ہائوسنگ سکیم ہے جو کہ خاصی منافع بخش رہی ہے۔ اس سوسائٹی میں اچھی خریدوفروخت عمل پذیر ہوتی ہے اور گزشتہ دو سالوں میں سٹی ہائوسنگ سوسائٹی میںرائج قیمتوں میں 50 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔یہاں یہ بات غور میں رہے کہ اس سوسائٹی کا فیز ون اور ٹو مکمل ہو چکا ہے اور اب ان کی توسیع کا کام جاری ہے۔

Fazaia Housing Scheme, Gujranwala

Fazaia Housing Scheme, Gujranwala

گوجرانوالہ میں فضائیہ ہائوسنگ سکیم کا پراجیکٹ بھی نا مور منصوبہ ہے ۔علی پور چوک اور نواب چوک کے قربمیں واقع سکیم 2013ء میں آفیشل لانچ ہوئی اور سرمایہ کاروں کی توجہ کھینچنے میں کامیاب رہی۔ اسی طرح اس شہر میں ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے )نے بھی اپنے منصوبے کامیابیسے شروع کئے ہیں اور ان کو سرمایہ کاروں کی جانب سے حوصلہ افزاء رد عمل موصول ہوا ہے۔ شہر میں ایسی سوسائیٹیز بھی ہیںجوکہ زیر تکمیل ہیں’ ان میں ایک نام ماسٹر سٹی کاہے۔یہاں پر ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور جلد ہی اس کی تکمیل بھی ہو جائے گی۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ اس کی لانچ کو صرف ایک سال ہی ہوا ہے اوراس کی بیلٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔

گوجرانوالہ میں ہائوسنگ سوسائٹیز کے علاوہ شاپنگ مالز بھی قائم کئے جارہے ہیں ۔ یہ شاپنگ مالز کسی بھی طرح سے پاکستان کے دیگر بڑے شہروں سے کم نہیں ہیں ‘جن میں تمام تر سہولتیں موجود ہیں۔ شہر میں قائم ہونے والا کنگز مال ان میں سے ایک ہے۔ اس کی وجہ مقبولیت یہاں پر موجود فوڈ کورٹ، گراسری اسٹور اور سینما ہے۔ راہوالی روڈ پر قائم ہونے والا فراز سنٹر بھی ایسا شاندار شاپنگ مال ہے اور اس میں بھی وہ تمام سہولتیں موجود ہیں’جو اول الذکر شاپنگ مال میں بیان کی گئی ہے۔ شہر میں ان کے علاوہ دیگر منصوبے ابھی زیر تکمیل ہیں۔ساریمکو مال بھی ایک زیر تکمیل منصوبہ ہے جس کے قرب میں خوبصورت پارک اور چڑیا گھر واقع ہے۔

Real Estate

Real Estate

اس کثیر المقاصد منصوبے میں دکانوں کے علاوہ دفاتر اور اپارٹمنٹس بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ ایسے منصوبے کراچی لاہور اور اسلام آباد میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ گوجرانوالہ میں یہ منصوبہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس کی کامیابی سے شہر میںایسے کئی منصوبے شروع ہونے کا امکان بہرحال موجود ہے جوکہ شہر کی مجموعی رئیل اسٹیٹ کی صورتحال کے فائدہ مند ہوگا۔

پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں گوجرانوالہ میں دس مرلہ کے گھروں کی قمیت میں 6.38 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گوجرانوالہ رئیل اسٹیٹ اُن مارکیٹس میں یہ ایک ہے جہاں پر اووسیز پاکستان سرمایہ کاری میں دلچسپی لیتے ہیں۔ چونکہ مارکیٹ سرمایہ کاری کے حوالے سے نوخیز ہے لہٰذا یہاں پر سرمایہ کاری فائدہ مند ثابت ہونے کا قومی امکان بھی ہے۔ جہاں تک رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بات ہے تو اس مارکیٹ میں ہر وہ چیز موجود ہے جو کہ ترقی کیلئے ضروری ہے۔ اعداد و شمار کی روشنی میں سرمایہ کاروں کو یہ سمجھنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی کہ اس شہر میں کی جانے والی سرمایہ کاری مستقبل میں کسی حد تک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

Salaar Sulaman

Salaar Sulaman

تحریر: سالار سلیمان